Tag: ary gmp

  • مجھے ’آنٹی‘ کبھی مت کہنا، اداکارہ صبا فیصل

    مجھے ’آنٹی‘ کبھی مت کہنا، اداکارہ صبا فیصل

    کراچی : پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں اپنے جونیئرز سے کہتی ہوں کہ مجھے کبھی آنٹی مت کہنا۔

    اکثر خواتین اپنی عمر کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں اس لیے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا انتہائی ناگوار گزرتا ہے، اگر کوئی ان کو آنٹی کہہ دے تو وہ بہت برا مان جاتی ہیں۔

    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ اپنے سے بڑوں کو عموماً عزت سے مخاطب کیا جاتا ہے مگر خواتین کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا کیوں پسند نہیں آتا؟

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں بھی آنٹی کہلوانا پسند نہیں ہے جس کی انہوں نے معقول وجہ بھی بیان کی۔

    صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے شوبز کی وہ خواتین جو تقریباً میری ہم عمر ہیں انہیں آپا کہلوانا بھی پسند نہیں ہے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ جونیئرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو آپ میم کہہ دیں یا نام کے آگے جی وغیرہ لگادیں تو اس سے کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوگا لیکن آنٹی کہنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر سماجی کارکن شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر پاکستان میں ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ ملک سے باہر گزارا ہے اور ملازمت کے دوران جو میرے کولیگز تھے وہ زیادہ تر میرے بچوں کی عمر کے تھے لیکن مجھے وہ مس شمائلہ یا میڈم کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے۔

  • نخرے اٹھوانے والے داماد بہت برے لگتے ہیں‘ زین افضل

    نخرے اٹھوانے والے داماد بہت برے لگتے ہیں‘ زین افضل

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زین افضل کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے داماد بہت برے لگتے ہیں جو سسرال میں نخرے اٹھواتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ٹی وی اداکار زین افضل، اداکارہ سعدیہ امام اور سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے شرکت کی۔

    پروگرام میں معاشرے میں ہونے والے خاندانی مسائل اور رشتے داروں کے رویوں اور ان کی عادات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکار زین قریشی نے کہا کہ کچھ رشتے داروں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بلاوجہ شکایتیں کرتے ہیں یہ بہت نامناسب سی بات ہے اور مجھے بہت ناگوار گزرتا ہے، جو بھی معاملات ہوں اس کو بات چیت سے حل کرلینا چاہیے۔

    اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے داروں کی عادت ہوتی ہے کہ جب بھی ملتے ہیں کوئی نہ کوئی طنز یا طعنہ ضرور کرتے ہیں، ان کے گھر جانے پر بھی یہی دھڑکا لگا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کب کیا کہہ دیں۔

    سسرال میں ہونے والے معاملات کے حوالے سے زین افضل نے کہا کہ بہت سے داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں اپنی اہمیت جتانے کیلیے بلاوجہ نخرے دکھاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی خاندان کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہ یہ کیسے کہہ دیتے ہیں کہ میری خاص مہمان کے طور پر خاطر تواضع کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری بھی تین بہنیں شادی شدہ ہیں اور میری والدہ جب مجھے اس قسم کی باتیں بتاتی تھیں تو مجھے بہت عجیب و غریب لگتا تھا کہ لوگ ایسی باتیں کیسے کرلیتے ہیں۔

  • شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    شرمین علی کے ساتھ آن لائن فراڈ، اداکارہ نے سر پکڑلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل شرمین علی کے ساتھ بھی آن لائن فراڈ ہوگیا، پارسل دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

    موجودہ دور میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جعلی ویب سائٹس خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرواکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

    fraud 01

    کچھ ایسا ہی اداکارہ شرمین علی کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے جیکٹ خریدنے کے نام پر دھوکہ کھانے کے حوالے سے پوری روداد سنائی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں انگلینڈ میں تھی تو دوران سفر میں نے ایک ویب سائٹ پر خوبصورت کی جیکٹ دیکھ کر اس کا آرڈر دیا اس کی قیمت 15 ہزار تھی جس کی ڈلیوری کا وقت 10دن تھا۔

    ایک دن میں گھر پر نہیں تھی تو بیٹی کا فون آیا کہ آپ کے نام سے ایک پارسل آیا ہے، ویسے تو پیمنٹ دیئے بغیر پارسل کھولنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے می نے کہا کہ پیکٹ کو ٹٹول کر چیک کرو کہ اس میں کیا ہے؟

    fraud 02

    بیٹی نے بتایا کہ جیکٹ ٹائپ کی کوئی چیز ہے تو میں نے اسے کہا کہ پارسل لے کر اس کی پیمنٹ کردو۔ لیکن جب میں نے پارسل کھولا تو دیکھا کہ اس میں کوئی تھرڈ کلاس قسم کی ایک جیکٹ رکھی ہوئی تھی تو میں نے سر پکڑ لیا اور جب دوبارہ اس پیج پر رابطہ کیا تو وہ مجھے بلاک کرچکے تھے۔

  • حنا چوہدری نے شوبز میں قدم کیسے رکھا؟ اداکارہ نے راز کی بات بتادی

    حنا چوہدری نے شوبز میں قدم کیسے رکھا؟ اداکارہ نے راز کی بات بتادی

    اداکارہ حنا چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے آڈیشن میں مجھے کہا گیا کہ مستقبل میں تم ’مایا علی‘ بنوگی تو میں نے کہا کہ نہیں میں ’حنا چوہدری‘ ہی بننا چاہتی ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حنا چوہدری نے شوبز میں آنے سے متعلق اپنے شوق اور جدوجہد کے بارے میں بتایا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ حنا چوہدری نے بتایا کہ اداکاری کا شوق بچپن سے تھا لیکن میری فیملی یا جاننے والوں میں کوئی بھی اس فیلڈ میں نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بی بی اے (بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ) کیا ہے اور دوران تعلیم میں نے اداکاری کرنے کا سوچا لیکن آڈیشن وغیرہ دینے کا کوئی آئیڈیا نہیں تھا۔

    ایک دن میری دوست نے مجھ سے کہا کہ ایک برائیڈل شوٹ ہے اگر کرنا ہو تو بتاؤ تو مین نے حامی بھرلی، تو وہاں مجھ سے فوٹو گرافر نے کہا کہ آپ کے فیچرز بہت اچھے ہیں اگر ماڈلنگ یا اداکاری کرنا ہو تو بتایئے تو انہوں نے مجھے ایک کوآرڈینیٹر کا نمبر دیا۔

    حنا چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک نئے ٹی وی چینل کے ڈرامے کیلئے آڈیشن دینے گئی تو فصیح باری نے میرا آڈیشن لیا تو بعد میں کہا کہ تم مستقبل میں مایا علی بنو گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں میں حنا چوہدری ہی بننا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب نہیں چاہتے کہ دوران تعلیم اداکاری کروں تو ڈگری لینے کے بعد پھر بڑی مشکل سے اجازت ملی اور آج وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں۔

  • کریلے کا پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! ایکنی کا جڑ سے خاتمہ

    کریلے کا پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! ایکنی کا جڑ سے خاتمہ

    کریلا ذائقے میں تو کڑوا ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال سے صحت پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، خاص طور پر چہرے کے دانوں کے علاج کیلیے بے حد مفید ہے۔

    نوجوانی میں چہرے پر نکلنے والے دانے جسے ایکنی بھی کہا جاتا ہے جِلد کا سب سے عام طبی مسئلہ ہے جو کہ دنیا بھر کے پچاسی فیصد نوجوانوں کو اپنا شکار بناتا ہے اور اس مسئلے سے نجات پانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عائشہ نے ایکنی کے خاتمے کیلیے کریلے کے پانی کے استعمال کا طریقہ بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جِلد کی یہ بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب جِلد کے فولیکلز تیل اور ڈیڈ سیلز کی وجہ سے بلاک ہو جاتے ہیں، بہت سارے لوگوں کو ایکنی کا سامنا عمر بھر کے لیے بھی کرنا پڑتا ہے۔

    اس کیلئے ضروری ہے کہ اگر آپ کو گردوں کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تو زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، چہرے کی تازگی اور گِلو کیلیے سبزیوں اور پھلوں کا جوس سب سے بہترین ہے۔

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ جلد کی تمام بیماریوں کا تعلق ہمارے خون میں فاسد مادوں یا دیگر خرابیوں اور قبض کی وجہ سے ہوتا ہے لہٰذا خون کی صفائی کیلئے کریلا بہت مفید سبزی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رات کو کریلا کاٹ کر اسے ابال لیں اور سونے سے پہلے چھان کر اس کا پانی پئیں تو آپ کے خون سے فاسد مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا، اور پرانی سے پرانی ایکنی اور پمپلز سے نجات مل جائے گی اور اس سے وزن میں بھی کمی آے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ قبض کی وجہ سے بھی ایکنی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے، قبض کے علاج کیلئے ایک ایک چمچ سونف، زیرہ اور تھوڑی سی دار چینی ابال کر اس کا پانی پینے سے بھی ایکنی جڑ سے ختم ہوجائے گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • کم وقت میں اچھا میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کم وقت میں اچھا میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے تاخیر کا ذمہ دار اکثر خواتین کو قرار دیا جاتا ہے، جس کی وجہ زیادہ تر میک اپ ہوتی ہے کیونکہ اس میں کافی وقت درکار ہوتا ہے،

    میک اپ کرنا ایک خاص ہنر ہے جس کی مہارت حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر اور قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی، بس تھوڑی سی توجہ اور تکنیک سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے شرکت کی، جو ٹی وی اداکار کاشف خان کی صاحبزادی ہیں۔ ربیکا نے خواتین کو میک اپ کرنے کے آسان طریقوں سے آگاہ کیا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں کیونکہ میک اپ کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اپنی انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں۔

    میک اپ کے لیے مناسب مصنوعات، تکنیک اور درست طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ جلد میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتا اور اپنا بہترین تاثر قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر بہترین لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنا میک اپ خود کرکے دکھایا، ان کے ساتھ میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی بھی موجود تھیں۔

  • گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

    گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

    گرمیوں میں خواتین کے بالوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے کیونکہ پسینے اور ہوا نہ لگنے کے سبب بال روکھے اور بے جان سے ہوجاتے ہیں اور اکثر خواتین دو مونہے بالوں کی شکایت بھی کرتی ہیں۔

    دو منہ کے بالوں کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون کو درپیش ہے، عام طور پر آپ کے بالوں کے نچلے حصے میں ایک بال میں سے دوسرا بال نکل آتا ہے جسے ’دو مونہے‘ کہا جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ نتاشا علی نے موسم گرما میں بالوں کی بہترین نشونما کیلئے نسخہ بنانے کا آزمودہ طریقہ بتایا جو محض قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک پیاز کا عرق نکال لیں اور اس میں اسی کے ہم وزن زیتون کا تیل اور کھوپرے کا تیل مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں میں لگائیں اور خاص طور پر بالوں کے سِروں پر بھی لازمی لگائیں۔

    تیل کی مالش کے 15 سے 20منٹ بعد کسی بھی شیمپو سے دھو لیں، یہ عمل ایک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں ایسا کرنے سے آپ کے بال تین چار مہینے تک دو مونہے نہیں ہوں گے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ بالوں کو خوبصورت لمبا اور گھنا کرنے کیلئے ایک بہترین نسخہ بیان کررہی ہوں جس میں انڈہ، دہی، کنڈیشنر، پسے ہوئے چاول، ایلو ویرا جیل، ویسلین اور شہد شامل ہیں۔

    ان تمام اجزاء کو ایک ایک چمچ لے کر مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویسلین بالوں کیلئے انتہائی زبردست چیز ہے لیکن اس کو بالوں کی جڑوں میں نہ لگائیں بلکہ صرف لمبائی میں لگائیں۔

  • بہو میرا کہنا نہیں مانتی، بتائیں کیا کروں؟ ساس کی شکایت

    بہو میرا کہنا نہیں مانتی، بتائیں کیا کروں؟ ساس کی شکایت

    دنیا کے تقریباً تمام معاشروں میں ساس بہو کے جھگڑے اور چپقلش کا مسئلہ کئی صدیوں سے چلا آرہا ہے اور آج تک قائم ہے، کسی ساس کو اپنی بہو سے شکایت ہے تو کوئی بہو اپنی ساس سے نالاں نظر آتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اس موضوع پر گفتگو کی گئی اور اس کے سدباب کیلئے شرکاء نے اپنے طور پر متعدد تجاویز بھی دیں۔

    پروگرام میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارائیں ندا ممتاز، ماہم عامر شیخ اور غزل صدیق نے اپنے تجربات کی روشنی میں ناظرین کو اپنے مشوروں سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ایک خاتون کی جانب سے جو ایک ساس تھیں انہوں نے مسئلہ بیان کرتے ہوئے اپنی بہو کی عادات اور رویے سے متعلق شکایت کی۔

    انیسہ شفیع نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ویسے تو میری ایک ہی بہو ہے اور وہ بہت اچھی بھی ہے لیکن اس کی ایک بات سے مجھے پریشانی ہوتی ہے وہ یہ کہ وہ صبح جلدی اٹھنے کے بجائے دوپہر 12 بجے سو کر اٹھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی کو ایک سال ہوگیا ہے، لاکھ سمجھا لیا لیکن وہ باز نہیں آتی، میں چاہتی ہوں کہ گھر کا ماحول بھی خراب نہ ہو اور یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے بتائیں میں کیا کروں؟

    اس حوالے سے اداکارہ ندا ممتاز نے بتایا کہ لڑکیوں کی کچھ عادتیں اپنے والدی کے گھر سے بنی ہوئی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ ہی اپنی سسرال کے مطابق بدلتی ہیں، اگر ساس زبردستی کرے گی تو یقینی طور پر بدمزگی ہوگی۔ یہ بات اس کا شوہر اسے کہہ سکتا ہے۔

    غزل صدیق کا کہنا تھا کہ کسی بات کو کہنے کا انداز بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اگر کسی بچے کو بھی سختی سے کوئی کام کہا جائے گا تو اس کو بھی اچھا محسوس نہیں ہوگا۔

  • عروبہ مرزا نے والدہ کی کس بات کو ہمیشہ یاد رکھا؟

    عروبہ مرزا نے والدہ کی کس بات کو ہمیشہ یاد رکھا؟

    زندگی کے کسی بھی معاملے میں میانہ روی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کو اختیار کرکے انسان اپنے رشتوں کو بہتر انداز میں بخوبی نبھا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور تماشہ سیزن ٹو کی فاتح  نے اپنے عزیز واقارب سے معاملات سے متعلق اہم باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    ایک سوال کے جواب میں عروبہ مرزا نے بتایا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے اس بات کی نصیحت کی کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے اور کسی سے دوستی کرنی ہو تو اس حد تک کرو کہ اگر دشمنی ہوجائے تو تم کو شرمندگی نہ ہو۔

    والدہ نے کہا کہ اسی طرح اگر کسی سے دشمنی ہو جائے تو وہ بھی اس قدر شدت کی نہ ہو کہ دوستی کرنا پڑجائے تو تم آنکھ اٹھا کر بات نہ کرسکو، کسی بھی معاملے میں انتہا پسندی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔

    مزید پڑھیں : جب عروبہ مرزا کو ان کی والدہ نے تھپڑ مارا

    واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’انو، انیلا‘ کا کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا، جس کے دیگر فنکاروں میں سید جبران، سبحان اعوان، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، فیضان شیخ، پروین اکبر، ندا ممتاز بھی شامل تھے۔

  • جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    شادی کے شروع دنوں میں اکثر لڑکیاں لااُبالی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ میکے میں وہ ذمہ داریاں نہیں ہوتیں جو سسرال میں نبھانا پڑتی ہیں۔

    ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیںِ تاہم یہ کوئی اتنی بری بات بھی نہیں کیونکہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی دن بعد مجھ سے دو انگوٹھیاں کھو گئیں، میں بہت پریشان تھی کہ شوہر اور ساس کو کیسے بتاؤں کہ کیسے کھو گئیں کہ ڈانٹ پڑے گی۔

    فہیمہ اعوان نے کہا کہ تین چار دن بعد جب میں نے ڈرتے ڈرتے ساس سے کہا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اور تھوڑی دیر بعد کہا کہ یہ دیکھو یہ رہیں تمہاری انگوٹھیاں۔ انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس کی چیز گُم ہوتی ہے دراصل وہی چور ہوتا ہے اس لیے اپنی چیز کی حفاظت خود کرو۔

    اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سوا سب چور ہیں جبکہ حقیقت میں اس بات کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں۔