Tag: ary gmp

  • بچوں کو ہر طرح کا کھانا کھانے کی عادت کیسے ڈالیں؟

    بچوں کو ہر طرح کا کھانا کھانے کی عادت کیسے ڈالیں؟

    آج کل عام طور پر بچے گھر کا بنا ہوا کھانا کھانے میں بے رغبتی دکھاتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر دوسرے دن کچھ نیا ذائقہ یا منفرد سی ڈش بنائی جائے۔

    اگر والدین ایسا نہ کریں تو وہ پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھاتے جس سے ان میں کمزوری یا ان کی غذائیت میں کمی رہ جاتی ہے جو والدین کی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز اداکاراؤں غزل صدیق، فریدہ شبیر اور صبیحہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے اور ناظرین کو اپنے مشوروں سے آگاہ کیا۔

    اداکارہ غزل صدیق نے بتایا کہ بچوں کو شروع دن سے ہی غذائیت سے بھرپور کھانوں کی عادت ڈالنی چاہیے جس میں سبزی بہت اہمیت کی حامل ہے، اس کا طریقہ یہی ہے کہ جو کھانا والدین کھائیں بچوں کو بھی وہی کھانا کھلائیں ان کی ضد کو پوری نہ کریں۔

    فریدہ شبیر نے کہا کہ بازار کی چیزیں کھانے کے بعد اگلی بچے صبح شکایت کرتے ہیں کہ ان کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے، لہٰذا اگر زیادہ ضروری ہو تو ایسی چیزیں گھر میں بنا کر کھلائیں۔

    صبیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ بچوں کو سبزیوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتائیں، اس طرح وہ جلد ہی سبزیاں کھانے لگیں گے، بچوں کے ساتھ مل کر بچے زیادہ آسانی سے کھا پی لیتے ہیں کیوں کہ اس وقت ان کے لیے بچوں کی سنگت اہم ہوتی ہے اور وہ بڑوں کی دیکھا دیکھی سب کھانا شروع کردیتے ہیں۔

  • کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سے ان کے مداح اکثر یہی پوچتھے ہیں کہ ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے کچھ ایسا ہی سوال اداکارہ فاطمہ آفندی سے بھی کیا گیا جس کا انہوں نے بہترین جواب دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے ایک دلچسپ سیگمنٹ میں ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی سے سوال کیا گیا کہ آپ روز بروز خوبصورت اور اسمارٹ ہوتی جارہی ہیں تو اس کا کیا راز ہے یا کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں۔

    اس سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ میں سب کچھ کھاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں زیادہ تر خوش رہتی ہوں اور یہی وجہ کہ دیکھنے والوں کو میں خوبصورت لگتی ہوں۔

    اس موقع پر اداکارہ اریبہ حبیب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے شوہر نے عید پر کتنی دی عیدی دی جس پر اریبہ نے بتایا کہ مجھے عید سے پہلے ہی میرے شوہر نے میری پسند کے مطابق سب کچھ لے کر دیا اور عید کے دن دوبارہ عیدی مانگی تو انہوں نے ایک لاکھ روپے عیدی دی۔

  • سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

    سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

    کراچی : ماہ رمضان کے بعد آنے والی عید الفطر کی خوشیاں اور اس کا مزہ الگ ہی ہوتا ہے اس موقع پر ہر گھر میں روایتی انداز سے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    اس دن شیر خورمہ ایک ایسی ڈش ہے جو گھر میں نہ بنے تو لگتا ہے کہ عید ہے ہی نہیں، البتہ اس کے علاوہ نمکین پکوانوں کا انتخاب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکار جوڑوں نے شرکت کی اور عید کے حوالے سے ناظرین کو اپنی عید کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔

    عید کے خصوصی پروگرام میں ٹی وی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ سنیتا مارشل، اداکار سعود قاسم اور جویریہ سعود، اداکار فیضان شیخ اور ماہم شیخ، اور اداکار جنید جمشید خان نیازی اور شجیہ نیازی نے شرکت کی۔

    عید کے روز گھر میں بنائے جانے والے پکوانوں سے متعلق سوال پر تمام مہمانوں نے اپنی اپنی رائے دی اور بتایا کہ ان کے گھروں میں کیا چیز خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے۔

    اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں عید پر نمکین گوشت بنتا ہے، فیضان شیخ اور ماہم شیخ نے بتایا کہ ان کے ہاں بریانی قورمے کے علاوہ پسندے بنائے جاتے ہیں جبکہ شجیہ جنید نیازی کا کہنا تھا کہ نمکین گوشت اور پلاؤ لازمی بنایا جاتا ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نئی ڈش کا نام لے کر سب کو حیران کردیا انہوں نے بتایا کہ عید کے دن صبح ناشتے میں آملیٹ کے ساتھ مُٹھیا کباب بنائے جاتے ہیں یہ ایک گجراتی ڈش ہے اور بہت ذائقے دار ہوتی ہے۔

  • میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے؟ منیب بٹ نے بتادیا

    میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے؟ منیب بٹ نے بتادیا

    کراچی : ٹیلی وژن کے دو معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کی دو پیاری پیاری بیٹیاں بھی ہیں، جن کے نام امل اور میرل ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں اور ان کی شرارتوں سے متعلق باتیں بیان کیں اور بتایا کہ دونوں میں میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پوچھ گئے ایک سوال پر کہ کون سی بیٹی لاڈلی ہے اور ان کے نام کس نے رکھے ؟ سے متعلق ان سے دریافت کیا۔

    جواب میں منیب بٹ نے بتایا کہ چھوٹی والی بیٹی میرل تو اپنی ماں سے بہت زیادہ مانوس ہے کیونکہ وہی اس کا ہر کام کرتی ہیں لیکن بڑی والی امل زیادہ تر میرے ساتھ ہی ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ضدی ہے اور بہانے بھی بہت کرتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹیاں ہی ہماری لاڈلی ہیں، بچیوں کے نام ہم نے مل کر رکھے ہیں، میرل نام کا مطلب ہے امید کی کرن جبکہ امل کا مطلب روشنی ہے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔

    بعد ازاں اگلے سال 7 اگست کو ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام میرل ہے۔

  • علی خان نے اداکاری کا آغاز کس عمر سے کیا؟

    علی خان نے اداکاری کا آغاز کس عمر سے کیا؟

    ہالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ اداکاری کا آغاز 9 سال کی عمر سے کیا۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکار علی خان اور ان کی اہلیہ چاندنی سہگل خان نے شرکت کی اور اپنی فنکارانہ زندگی اور کیریر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اداکاری کا آغاز 9 سال کی عمر میں ایک تھیٹر میں کام کرکے کیا، ان دنوں پڑھائی پر اتنی توجہ نہیں دیا کرتا تھا، ممبئی اسکول میں ہماری ایک اسکول ٹیچر تھیٹر پڑھانے آتی تھیں، میں بعد میں ان کے تھیٹر گروپ کا حصہ بن گیا۔

    علی خان نے بتایا کہ پھر اس کے بعد سلسلہ بنتا چلا گیا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

    یئاد رہے کہ علی خان نے گزشتہ سال 2023 میں بالی وڈ فلم ’دی آرچیز‘ میں کام کیا، اس کے علاوہ 2011 کی مقبول فلم ’ڈان 2‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

    اس کے علاوہ وہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور جولی والترز کے ساتھ بھی اپنی اداکاری جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے 2007 کی ہالی ووڈ فلم’اے مائٹی ہارٹ’ میں انجلینا جولی اور عرفان خان کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔

  • جب مجھے پہلی بار مسترد کیا گیا تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! مہر بانو نے راز کی بات بتا دی

    جب مجھے پہلی بار مسترد کیا گیا تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! مہر بانو نے راز کی بات بتا دی

    کسی بھی فنکار کو اپنے فنی کیریئر کے آغاز میں بے شمار مشکلات مصائب اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن سے گزرنے کے بعد ہی وہ عوام میں اپنی شناخت بنانے کے قابل ہوتا ہے۔

    شوبز کی دنیا میں کچھ لوگ تو اپنے بڑوں کا نام استعمال کرکے اس شعبے میں قدم جمالیتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بھی ان گنت ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کرتے ہوئے خود کو منوایا۔

    کچھ ایسا ہی اداکارہ مہربانو کے ساتھ ہوا جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پہلے آڈیشن میں ہی ناکامی کا منہ دیکھا اور جذبات قابو نہ پاتے ہوئے روپڑیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی آنے والی فلم ’’ٹکسالی گیٹ‘‘ کے مرکزی اداکاروں نے شرکت کی جن میں عائشہ عمر، مہر بانو ، عمر عالم شامل تھے۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ کیریئر میں پہلی بار مسترد کیے جانے پر آپ کا کیا ردعمل تھا؟ کے جواب میں اداکارہ مہر بانو  نے راز کی بات بیان کردی۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک تھیٹر کیلئے منتخب کرلیا گیا تھا اور وہ گروپ لندن جارہا تھا چھ مہینے کی ریہرسل کے دوران پروڈیوسر نے کسی وجہ سے مجھے منع کردیا جو مجھ سے برداشت نہیں ہوسکا اور میں ریہرسل کے دوران ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

  • مزیدار پیزا گھر میں بنائیں اور بہت کم خرچ میں، لیکن کیسے؟

    مزیدار پیزا گھر میں بنائیں اور بہت کم خرچ میں، لیکن کیسے؟

    آج کل کے بچے ہر کھانے میں پیزا کی ہی فرمائش کرتے ہیں اور اگر گھر میں بنا ہوا کھانا پسند نہ آئے تو امی سے نت نئی فرمائشیں کی جاتی ہیں۔

    کیا ہی اچھا ہو کہ امی بازار سے مہنگا پیزا آرڈر کرنے کے بجائے گھر میں ہی پیزا بنالیں اور وہ بھی بغیر اوون کے۔

    جی ہاں !! اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے گھر میں پیزا بنانے کی آسان اور کم خرچ ترکیب بتائی جو یقیناً خواتین کو پسند بھی آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ بچوں کیلئے صبح کے ناشتے میں رات کی بچی ہوئی روٹی کو پیزا کی ڈو کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے، روٹی کو فرائینگ پین میں رکھ کر اس کے اوپر فریج میں رکھی ہوئی ابلی چکن اور انڈے پھنیٹ کر ڈال دیں۔

    اس کے ساتھ تھوڑا سا دودھ، چیز، شملہ مرچ، ٹماٹر اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈال کر اسے تیار کرلیں اور صبح کے ناشتے میں رکھیں، بچے یہ چیزیں بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

  • منافع کے چکر میں نوجوان ’آن لائن ٹریڈرز‘ کا شکار کیسے بنا ؟

    منافع کے چکر میں نوجوان ’آن لائن ٹریڈرز‘ کا شکار کیسے بنا ؟

    کراچی : سوشل میڈیا موجودہ دور میں ہماری روز مرہ کی ضروریات کا حصہ بنتا جارہا ہے، بدقسمتی سے اس کا استعمال اب دھوکہ دہی کیلئے بھی کیا جارہا ہے جس سے بچنے کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سمیر نے سوشل میڈیا پر ایک ایپ کے ذریعے اپنے لُٹ جانے کا واقعہ ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے ’آن لائن ٹریڈر‘ کے نام سے ایک آئی ڈی کو فالو کیا ہوا تھا جہاں پر لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے روزانہ کسی نہ کسی کو کئی ہزار روپے منافع کی خبریں جاری کی جاتی تھیں۔

    سمیر نے بتایا کہ اس کام کا قانون یہ تھا کہ کم سے کم سو ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ضروری تھی میں نے بھی آغاز میں سو ڈالر دیئے تو اگلے 24 گھنٹے میں ایک سو بیس ڈالر میرے اکاؤنٹ میں آگئے۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ 5روز تک میں اس آئی ڈی کو مانیٹر کرتا رہا اور پھر 500 ڈالر یعنی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے جمع کرائے تو اگلے 24ویں گھنٹے میں مجھے بلاک کردیا گیا اور میری ساری رقم ڈوب گئی۔

    سوشل میڈیا پر دھوکہ بازی سے کیسے بچا جائے؟

    یاد رکھیں کہ سوشل میڈیا پر دھوکے بازوں سے بچنے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ ایسے کسی بھی رابطہ کار کے کسی سوال یا بات کا جواب نہ دیا جائے۔ ٹیلیفون اور کبھی ای میل بھیج کر نجی معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایسی ای میل بھی نہ کھولی جائے جو نا معلوم ذرائع کی جانب سے بھیجی گئی ہو۔

    مختلف بینکوں کے ’لوگو‘ کے ذریعے ملنے والے پیغامات سے بھی ہوشیار رہیں اور مکمل طور پر ہوشیار رہیں تاکہ دھوکہ نہ کھاسکیں، دھوکہ باز عناصر یہ طریقہ واردات انسانی نفسیات سے کھیلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

  • دانتوں کی تکلیف کا آسان اور جادوئی علاج

    دانتوں کی تکلیف کا آسان اور جادوئی علاج

    دانت، داڑھ یا مسوڑھوں میں ہونے والی تکلیف سے کون واقف نہیں، یہ ایسا شدید درد ہوتا ہے جو انسان کو کسی پل چین سے بیٹھنے نہیں دیتا مریض کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح اس تکلیف سے فوری نجات مل جائے۔

    دانت کا درد رات کے وقت زیادہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب کوئی فرد سونے کیلئے لیٹتا ہے تو خون کا بہاؤ سر کی جانب بڑھ جاتا ہے جس سے دانت کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ سلمیٰ عاصم نے دانتوں کی تکالیف سے فوری چھٹکارے کیلئے ایک نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا جو بہت آسان اور کم قیمت ہے، اس نسخے سے دانتوں کے درد کا علاج بچے اور بڑے اپنے گھر میں بھی بہت آرام سے کرسکتے ہیں۔

    سلمیٰ عاصم نے کہا کہ اس کیلئے سب سے پہلے تھوڑا سا ست پودینہ (جسے انگریزی میں مینتھول کہتے ہیں) لیں اس کے بعد ایک چمچ اجوائن پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ پاؤڈر، ان تینوں کو ملا کر اچھی طرح پیس لیں۔

    دانت کی تکلیف

    اس سفوف کو لونگ کے تیل یا سرسوں کے تیل کے ساتھ لگانا ہے، ایک روئی کے پھوئے کو تیل اور سفوف میں بھگو کر متاثرہ دانت میں دبا کر رکھ لیں بہت جلد افاقہ ہو جائے گا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔