Tag: ARY INFOTAINMENT

  • فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    سماجی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پوسٹ کے حوالےسےنئی سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کسی بھی پوسٹ کی معیاد ختم ہونےکے وقت کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ایکسپائری کے وقت کے تعین سے پوسٹ خود بخود اکاؤنٹ سےڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین بہت جلد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں گے۔

  • سان ڈسک نے 512گیگا بائٹ کا میموری کارڈ تیارکرلیا

    سان ڈسک نے 512گیگا بائٹ کا میموری کارڈ تیارکرلیا

    میموری کارڈ بنانے والی دنیا کی مشہورکمپنی سان ڈسک نے پانچ سو بارہ گیگا بائٹ ڈیٹا محفوظ کرنےوالا میموری کارڈ تیارکرلیاہے۔

    میموری کارڈ نامی چھوٹی سی چپ سے موبائل استعمال کرنے والا تقریبا ہرشخص واقف ہے،سان ڈسک نامی کمپنی نے اس چھوٹی سی چپ میں اب سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنےوالا میموری کارڈ بھی تیارکرلیا ہے،اس میں اب پانچ یا دس نہیں بلکہ پانچ سو بارہ گیگا بائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکےگا،اوربڑی سے بڑی سائز کی کمپیوٹراور ویڈیو فائلز باآسانی اس میں محفوظ رہیں گی،چپ تیار کرنےوالی کمپنی نےاس کی ابتدائی قیمت تقریباآٹھ سو ڈالر مقررکی ہے۔

    SanDisk-512GB-Class-10-ExtremePRO-SDXC-Memory-Card

  • نیند کی کمی بیشتردماغی امراض کا باعث بنتی ہے

    نیند کی کمی بیشتردماغی امراض کا باعث بنتی ہے

    کم خوابی یا نیند کی کمی خطرناک دماغی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

    برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کےمطابق نیند کی کمی بیشتردماغی امراض کا باعث بنتی ہےجن میں الزائمر،ڈیمینیشیا کےمریضوں کی کثیرتعداد شامل ہے،تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی انسانی جسم میں موجود مدافعتی نظام،دل،وزن اور یادداشت کو بھی متاثرکرتی ہے، بروقت اورمناسب نیند لےکران تمام امراض سےمحفوظ رہا جاسکتا ہے۔

  • اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    مارکیٹ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی نےدھوم مچا رکھی ہے،اسمارٹ فون،اسمارٹ واچ، اسمارٹ کارکے بعد اب اسمارٹ تالےبھی متعارف کرادیئےگئے۔

    اسمارٹ لاک ایسا تالا ہےجس کی چابی اسمارٹ فون میں ہے،اسمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کےذریعے تالا کھولا اوربند کیا جاسکتا ہے،ا سمارٹ فون چوری یا گم ہو جائے یا اس کا ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کےساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی دستیاب ہے،چابی گھمائیے اورتالا کھول لیجئے۔

  • سائنسدانوں نے ٹماٹر کو دنیا کا سب سےصحت مند پھل قرار دے دیا

    سائنسدانوں نے ٹماٹر کو دنیا کا سب سےصحت مند پھل قرار دے دیا

    امریکی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کےمطابق امریکی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوتا ہےکہ ٹماٹر میں پایا جانے والا آکسیڈنٹ اور لائکوپین ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

    اس کے استعمال سے خواتین کو ہڈیوں اورجوڑوں کےدرد کی شکایت نہیں ہوتی،ٹماٹر کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہےجس سےامراض قلب کے خدشات کم ہوتے ہیں اور بڑھتے ہوئے وزن کو قابو میں رکھتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ٹماٹرکا استعمال کرنےوالےلوگوں کو ضعیف العمری میں الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کےبھی خدشات کم ہوتے ہیں اوریہ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے اسے بلاشبہ دنیا کا سب سے صحت مند پھل قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی کے بیج کینسر،لیوکیمیا،ایچ آئی وی،ذیا بیطس،بلڈ پریش،کولیسٹرول اورنظام ہاضمہ کےامراض کےعلاج میں انتہائی موثر ہوتی ہے۔

    اسلامی تعلیمات میں کلونجی کوانسان جسم کےلیےمفید قراردیا گیا ہے، جس کا اعتراف اب سائنس داں اور محقق بھی کررہے ہیں،فلوریڈا میں کی گئی تحقیق کےمطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے۔

    اینٹی کینسرکیمو تھراپی کےمضراثرات ومضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے،کلونجی کےاستعمال سےمریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، کلونجی کےمرکب کےاستعمال سےنظام ہضم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔

  • تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سےخودساختہانسانی اعضا کی تیاری میں سائنسدانوں کواہم پیش رفت میں ہوئی ہے،مستقبل میں اس سےانسانی مدافعتی نظام کےمطابق اعضاء تیار کیےجاسکیں گے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی وچینی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سےخودساختہ انسانی کی اعضاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اگر بائیوفیبریکشن کا تجربہ کامیاب رہا تو بائیلوجیکل انک کو نوزل سے تھری ڈی پرنٹر میں استعمال کرکے خود ساختہ انسانی اعضاء تشکیل دیئے جاسکیں گے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کا مدافعتی نظام کسی ڈونرکےعطا کردہ اعضا کو مسترد کرسکتا ہے،لیکن تھری ڈی پرنٹنگ سے تیارکردہ خودساختہ اعضا انسان کےمدافعتی نظام کےعین مطابق ہوگا۔

  • اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لئےاب ریموٹ کی ضرورت نہیں اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کا نام سنتے ہی ذہن میں ڈورن حملےکا خیال آتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ڈرون کو اب آپ اپنے آئی فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں، فرانسیسی کمپنی نے تیار کرلیا ایسا ڈرون جسے آئی فون سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اڑان طشتری سےمشابہہ ننھےڈرون کوکنٹرول کرنےکےلئےآئی فون میں ایک خاص بٹن لگایا گیا ہےجوڈرون کےلئےریموٹ کا کام کرے گا۔

    اس چھوٹے سے ڈرون میں ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے،یہ ڈرون گیارہ میل فی گھٹہ کی رفتارسے اڑاتا ہےاورپندرہ منٹ تک مسلسل ہوا میں پرواز کرسکتا ہے۔

  • شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    سائنسی مطالعےسےمعلوم ہوا ہےکہ جو لوگ شفٹوں میں کام کرتے ہیں انھیں شوگر ہونے کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    سوا دو لاکھ افراد پرکی جانے والی یہ تحقیق جریدے آکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اوراس تحقیق سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ مرد جوباربار تبدیل ہونےوالی شفٹوں میں کام کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

    شفٹوں میں کام کرنے کی وجہ سے جسم کا وقت کا حساب رکھنے والا اندرونی نظام منتشر ہو جاتا ہے، جس سے وزن بڑھتا ہے، ہارمونز کی مقدارمیں خلل پڑتا ہےاورنیند متاثر ہوتی ہے،یہ تمام اسباب مل کر ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

  • ان چاہے سافٹ ویئر اور ٹول بارز سے نجات

    ان چاہے سافٹ ویئر اور ٹول بارز سے نجات

    اب آپ کو ڈاون لوڈنگ کے وقت ان چاہے سافٹ ویئر اور ٹول بارز سے نجات مل سکتی ہے۔

    انچیکنگ نامی ایک چھوٹا سا سافٹوئیر ڈاؤنلوڈ کرلیں، ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کسی بھی عام پروگرام کی طرح اسے اپنے کمپیوٹر پرانسٹال کرلیں، یہ سافٹوئیر بیک گراؤنڈ میں چلتا رہے گا اور جب بھی آپ کوئی نیا پروگرام انسٹال کرنے لگیں گے تو یہ اس کے انسٹالر کا جائزہ لے گا ، اگر اس میں کوئی اضافی سافٹوئیر یا ٹول بار کی آپشن موجود ہوگی تو یہ خود ہی اسے ان چیک کر دے گا۔