Tag: ARY INTERNATIONAL

  • اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

    اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

    روم: میلان فیشن ویک کا میلا جاری ہے،فیشن شو میں دیدہ زیب اور جدید ڈیزائنز کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

    اٹلی میں فیشن کی دنیا میں نئے رنگ بکھرے ہوئے ہیں میلان میں فیشن کا میلہ جاری ہے،جہاں شوخ اور دیدہ زیب ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

    میلان فیشن شو میں ناموراطالوی فیشن ڈیزائنر رابرٹو کاوالی نے موسم سرما اورخزاں کا کلیکشن پیش کیا، ملبوسات کے ڈیزائنز میں چینی ثقافت کی جھلک بھی دکھائی دی۔

    اسکرٹ اور ٹراوٴزر کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگس کو حاظرین نے بے حد سراہا، دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔

  • رنگا رنگ میلان فیشن ویک کا آغازہوگیا

    رنگا رنگ میلان فیشن ویک کا آغازہوگیا

    روم: فیشن کے مرکز اٹلی میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، معروف ڈیزائنرگوچی کی کلیکشن نے دھوم مچادی۔

    اٹلی کے شہر میلان پرفیشن کا جادو چھایا، جو سب کو بے قابو کررہا ہے، اٹلی میں میلان فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز ہوا جہاں دنیا بھر سے آئے معروف ڈیزائنر دوہزار پندرہ کیلئے نئے ٹریندز اور فیشن متعارف کرانے کیلئے اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔

    فیشن ویک کا آغاز اٹلی کے معروف ڈیزائنر گوچی اور فے کی کلیکشن سے ہوا جس کو لوگوں نے خوب سراہا۔لانگ کوٹ،میچنگ جوتے اور اسٹائلش بیگ لئے جب ماڈلز ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، اٹلی میں فیشن کی رنگینیاں تین مارچ تک جاری رہینگی۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کا دارلحکومت بغداد بم دھماکے سے گونج اٹھا، دس افرا جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

    دھماکا بغداد کے جنوبی علاقےمیں کیفے کی پارکنگ ہوا، جس کی زد میں آکر دس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے دھماکہ کی جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    باکس آفس پرایڈونچرسےبھرپورفلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی،سائنس فکشن  فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پرسائنس فکشن فلم دی میزرنر نے کامیابی کےجھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کواپنےسحرمیں جکڑ کربتیس ملین ڈالرکمالئے ہیں، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے،فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیاجبکہ باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پرآنے والی کامیڈی سے بھرپورفلم”دس از دی ویئرآئی لیویو” ہے۔

  • ہانگ کانگ میں سینڈینس فلم فیسٹیول کا آغاز

    ہانگ کانگ میں سینڈینس فلم فیسٹیول کا آغاز

    ہالی وڈ کے مشہور سنڈینس فلم فیسٹیول کا چین کےشہر ہانگ کانگ میں آغاز ہوگیا ہے۔

    ہالی وڈ کا مشہور سنڈینس فلم فیسٹیول لندن کے بعد اب چین کے شہر ہانگ کانگ پہنچ گیا ہے، فیسٹیول کا افتتاح معروف اداکارہ مایا فوربز نےاپنی فلم انفنٹی پولر بیئر،سےکیا،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ فلموں کی ایشیائی ملکوں میں نمائش ایک اچھا اقدام ہے اس سے مغربی اورمشرقی ممالک سے تعلق رکھنےوالےعوام کو قریب آنےکا موقع ملے گا، فیسٹیول اٹھائیس ستمبرتک جاری رہےگا۔

  • اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    میلان:اٹلی کےمشہورفیشن ڈیزائنر گوچی نے میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف کرادی ہے۔

    اٹلی کے شہرمیلان میں فیشن ویک جاری ہےاس موقع پرمعروف اطالوی ڈیزائنر گوچی نے موسم گرما کےلئےتیارکئےگئے ملبوسات پیش کئے،انیس سو ستر کی دہائی کے فیشن سے متاثر ہوکر تیار کئے گئے سفید،آف وائٹ، نارنجی اور سبز ر رنگوں کے ملبوسات کی ماڈلز نے خوبصورتی سے ریمپ پرچل کرنمائش کی،فیشن ویک میں گوچی کی معروف برانڈ جیکی سافٹ کا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس میں شرکاء نےغیر معمولی دلچسپی لی۔

  • امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    واشنگٹن:امریکی ایوان نمایندگان نےشامی باغیوں کو مدد فراہم کرنےکی منظوری دےدی۔

    امریکی حکومت نے کانگریس میں شام کے باغی گروپوں کومسلح کرنےاورتربیت دینےکامنصوبہ پیش کیاتھا، کانگریس نےبحث کےبعدایک سو چھپن کےمقابلے میں دوسو تہتر ووٹوں سےقرارداد منظورکرلی،کانگریس میں پیش کی گئی قراد کےمطابق امریکہ بشارالاسد کی حکومت کے مخالف اتحاد کو ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔

  • لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    اقوام متحدہ نے ہالی وڈ کےمشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کوعالمی ماحولیاتی تحفظ کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

    ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےمعروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اب دنیا بھرمیں فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں اوران کے بچاؤ سے متعلق شعور و آگہی کو بھی فروغ دیں گے، اس سلسلے میں انہیں عالمی ادارے کے شعبہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کا سفیرمقررکیا گیاہے۔

  • جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    ہالی وڈ اسٹارجارج کلونی کو ان کے آن اورآف سکرین خدمات پر گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

    ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو منتخب کرنے کی وجہ انسانیت کےلئےان کی خدمات کا اعتراف ہے،خاص طور پر دارفور میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا یہ ایوارڈ ایسی مشہور شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے انٹرٹینمنٹ صنعت پراثرات مرتب کئے ہوں اورجارج کلونی کو یہ اعزاز دینے کے لیے تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    53 سالہ کلونی جلد لبنانی نژاد برطانوی شہری امل علام الدین سےشادی کرنےوالے ہیں جبکہ وہ اب تک تین بار گولڈن گلوبز ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور چار بار فلموں اور مقبول ڈرامے ای آر کے لیے نامزد بھی کئےجا چکے ہیں۔