Tag: ARY INTERNATIONAL URDU

  • امریکہ طالبان سے غافل نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

    امریکہ طالبان سے غافل نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے اپنا کردارادا کررہا ہے، خطے میں دہشت گردی روکنے کیلئے اب بھی وسائل بروئے کارلا ئے جارہے ہیں۔

    غیرملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کاروائیوں کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ امریکہ افغانستان اوراس کے سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں سے غافل ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ الظواہری کے علاوہ القائدہ کے تمام بڑے دہشت گرد اسی خطے میں مارے گئے ہیں، دنیا کے مختلف حصوں میں موجود دہشت گرد نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں،انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ داعش کے خلاف فوجی کاروائیوں میں ایران سے تعاون نہیں کیا جائے گا۔

    ایک سوال پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش میں 80 سے زائد ممالک کے شدت پسند موجود ہیں جن میں امریکی اوریورپی باشندے بھی شامل ہیں۔

  • تشدد سے پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے، امریکی محکمہ خارجہ

    تشدد سے پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تشدد سے پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے۔

    پاکستانی سیاسی حالات پر امریکی محکمہ خارجہ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، امریکا مسلسل 7روز سے فریقین کے مابین مذاکرات اور پرامن حل پر زور دے رہا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کسی قسم کے تشدد اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور تشدد یا طاقت کے ذریعے سیاسی نظام کی تبدیلی کی مخالفت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ 7روز قبل ہندوستانی صحافیوں کے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اور ان کا انتخاب بحیثیت وزیراعظم ان کی پاکستان کی نمائندگی کے حق کا ثبوت ہے۔

  • ویڈیو گیمز کھیلنےوالےبچےزیادہ ذہین ہوتے ہیں

    ویڈیو گیمز کھیلنےوالےبچےزیادہ ذہین ہوتے ہیں

    جدید تحقیق کےمطابق ویڈیو گیمزکھیلنےوالےبچےدوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کےمطابق جوبچےکند ذہن ہوتے ہیں یا انہیں لکھنے، پڑھنےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ان کے والدین کوچاہئےکہ وہ انہیں وڈیو گیمز کھیلنے دیں۔

    تحقیق کے مطابق وڈیو گیمز کے دوران بچوں کو آوازوں اورتصویروں کو ایک ساتھ سمجھنے کے لئے اپنا ذہن استعمال کرنا ہوتا ہےجس سے ان کی ذہنی نشو ونما ہوتی ہے، وڈیو گیمز کھیلنےسے بچوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    عمان:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اورفلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئے اردن میں ہزاروں لوگوں نےریلی نکالی۔

    اسرائیل کےخلاف نکالی جانےوالی ریلی میں اخوان المسلمون کےارکان نےمطالبہ کیا کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارتخانےکو فوری طورپربندکیاجائے۔

    ریلی میں مظاہرین نےاخوان المسلمون،اردن اور فلسطین کے جھنڈے اور بینرزاٹھارکھےتھے۔

    مظاہرین نے عرب ممالک کےحکمرانوں پرزوردیا کہ وہ فلسطین کوآزاد کرانے میں اپنا کردارادا کریں۔

  • روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    امریکی صدربراک اوباما نے روس کی جانب سےمشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں روس کےکرداراورباغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کےحوالےسے انیس سو ستاسی میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ’باہمی تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

  • امریکہ: پنسلوانیا کےاسپتال میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

    امریکہ: پنسلوانیا کےاسپتال میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

    پنسلوانیا:امریکی ریاست پنسلوانیا کےاسپتال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوہلاکااوردوافرادکو زخمی کردیا۔

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک مسلح شخص نےاسپتال میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود خاتون سماجی کارکن ہلاک ہوگئی جبکہ ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

    اسپتال کےسیکیورٹی عملے نےکارروائی کرتے ہوئےحملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،ابتدائی تحقیقات کےمطابق پولیس نےحملہ آورکو ذہنی مریض قراردیا ہے۔