Tag: ARY INTERNATIONAL

  • غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ:اسرائیلی فضائیہ کےوسطی غزہ میں تازہ حملہ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں تازہ حملہ کیا ہے جس کےنتیجےمیں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں،یاد رہےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سینتالیس واں روزہوگیا ہے اوراب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد دوہزارپچانوے ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے اب تک پانچ سو سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں ناکام ہوگٗی ہے۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    کراچی:بھارتی فوج نےسیزفائرمعاہدےکی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئےنکیال سیکٹرمیں شدید فائرنگ کی۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی فوج نےایک بار پھرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کےقریب نکیال سیکٹر کےعلاقےداتوٹ پرشدید فائرنگ کی۔

    پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،چند روز قبل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائیوں پرشدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

  • امریکہ نےسراج الدین حقانی کےسرکی قیمت دگنی کردی

    امریکہ نےسراج الدین حقانی کےسرکی قیمت دگنی کردی

    کراچی:امریکہ نےحقانی نیٹ ورک کےاہم رہنماؤں کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے پرانعام کی رقم دوگنی کردی،حقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدّین حقانی کےبارے میں معلومات دینے والےکو ایک کروڑڈالردیاجائیگا۔

    امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہےکہ انعام برائےانصاف پروگرام کے تحت حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدّین حقانی پرانعام کی رقم دوگنی کرکے ایک کروڑ ڈالر کردی گئی ہے۔

    محکمۂ خارجہ نے دیگر چار رہنماؤں عزیز حقانی، خلیل الرّحمٰن حقانی، یحیٰ حقانی اور عبدالرئوف ذاکر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پچاس پچاس لاکھ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔

  • جیکی چن کا بیٹےکےمنشیات استعمال کرنے پراظہارندامت

    جیکی چن کا بیٹےکےمنشیات استعمال کرنے پراظہارندامت

    مارشل آرٹس اسٹارجیکی چن نے منشیات استعمال کرنےکے الزام میں بیٹےکی گرفتاری پر شرمندگی ظاہر کرتےہوئےعوام سےمعذرت کی ہے۔

    اداکار اور گلوکاراکتیس سالہ چین کو تائیوان کےایک فلم اسٹارکائیکو کےساتھ منشیات استعمال کرنے پرگرفتارکیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں اداکاروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اورانہوں نے حشیش استعمال کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے،پولیس نے یہ بھی بتایا کہ چین کے گھر سے سو گرام حشیش برآمد ہوئی ہے،یاد رہےکہ چین نےدوہزار نو میں جیکی چن کو انسداد منشیات کا سفیرمقررکیا تھا۔

  • مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    مشہورکامیڈین رابن ولیم انتقال کرگئے

    ہالی ووڈ کےمشہورکامیڈین رابن ولیم تریسٹھ برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

    امریکی اداکاررابن ولیم گزشتہ روزاپنےگھرمیں مردہ حالت میں پائےگئےہیں پولیس کے مطابق ان کی موت دم گھٹنےسے ہوئی ہے جبکہ پولیس کو خودکشی کا بھی شبہ ہے۔

    ان کے خاندانی ذرائع کےمطابق وہ کچھ دنوں سے شدید ذہنی ڈپریشن کا شکار تھے،رابن ولیم اکیس جولائی انیس اکیاون میں امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہوئے انہوں نے تھیٹر اورٹی وی کےعلاوہ بچوں کی کئی مشہورامریکی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ان کی شہرہ آفاق فلم جمان جی شامل ہے جبکہ دیگرفلموں میں نائٹ ایٹ دا میوزیم،پوپائے، ہک، جیک، فلابر اورٹوائزشامل ہیں انہوں کئی کارٹون فلموں میں بھی اپنی آواز کے جادو جگائے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپرمون کا دلکش نظارہ کیا گیا،سال کا سب سے بڑاچاند دیکھ دنیا بھر کے لوگ محظوظ ہوئےاورخوب ہلہ گلہ کیا۔

     چاند کا زمیں پراترنا آنا کسی شاعر نے بھی کیاخوب کہاتھا تاہم سپرمون کا نظارہ شاعر کے اشعار کی ہی ترجمانی کرتا ہے،سپرمون کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوتاہے۔

    اس سال دنیا بھرمیں لاکھوں افراد نے سپرمون کا دلکش نظارہ کیا،۔پاکستان میں سیکڑوں افراد نےرات دس بج کر چوالیس منٹ پر سپرمون کا نظارہ کیا، چھوٹے بڑھےسب سپر مون کو دیکھنے کی غرض سے اپنی چھتوں پر پہنچ گئےاور سال کا سب سے بڑا چاند دیکھ کر بچے تو خاص کر دنگ رہ گئے،جب کے دنیا بھرمیں چاند کے مداحوں نے سپرمون کے نظارے کیلئے خاص تقریبات کا اہتما کیا تھا،جس میں چاند کے نظارے کے ساتھ نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

     : یہ دنیا بھر سے کچھ حیرت انگیز تصاویر ہیں

    10536470_1463747927209159_1651377766_n
    لندن
    SM4
    مالٹا
    Sm5
    امریکہ
    MOON-KHI
    کراچی: فوٹوگرافر: سید سعود ظفر
    10583222_1463747930542492_1298110995_n
    ناسا
  • اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    عمان:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اورفلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئے اردن میں ہزاروں لوگوں نےریلی نکالی۔

    اسرائیل کےخلاف نکالی جانےوالی ریلی میں اخوان المسلمون کےارکان نےمطالبہ کیا کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارتخانےکو فوری طورپربندکیاجائے۔

    ریلی میں مظاہرین نےاخوان المسلمون،اردن اور فلسطین کے جھنڈے اور بینرزاٹھارکھےتھے۔

    مظاہرین نے عرب ممالک کےحکمرانوں پرزوردیا کہ وہ فلسطین کوآزاد کرانے میں اپنا کردارادا کریں۔

  • لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    طرابلس:لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سمیت متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے حکومت کےخلاف پارلیمنٹ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    خانہ جنگی کےشکارملک لیبیا میں انتخابات کےبعد بھی امن بحال نہ ہوسکا، نمازجمعہ کےبعد طرابلس سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں بن غازی اورمصراتہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مغربی طاقتوں کے تعاون سے بننے والی نئی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

    لیبیا میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے مغربی ممالک نےاپنےسفارتکاروں کو واپس بلالیا ہے۔