Tag: ARY INTERNATIONAL

  • نیویارک,ووڈی ایلن کی فلم پریمیئرمیں شرکت

    نیویارک,ووڈی ایلن کی فلم پریمیئرمیں شرکت

    نیویارک:ہالی ووڈ کےممتازہدایت کارووڈی ایلن نےنیویارک میں اپنی نئی فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ کو زینت بخشی۔۔

    ہالی ووڈ کےممتازہدایت کارووڈی ایلن عام طورپربھیڑبھاڑسےدوررہتے ہیں تاہم نیو یارک میں اپنی نئی فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمیئر کے موقع پروہ خود بھی موجود تھے۔

    ووڈی ایلن نے نہ صرف یہ کہ تقریب میں شرکت کی بلکہ انہوں نے ریڈ کارپٹ پرپوزبھی دیئے۔

    یہ رومانٹک کامیڈی انیس سو بیس کی دھائی کی کہانی پر مبنی ہے،امریکہ میں میجک ان دی مون لائٹ اس ماہ کی پچیس تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

  • برمنگھم: اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    برمنگھم: اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    برمنگھم:برطانیہ کےشہربرمنگھم میں فلسطین سولیڈیرٹی کمپین کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گی۔

    برمنگھم میں کیے گئے احتجاجی مظاہرےکےشرکا نےاسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر جاری حملوں کی مذمت کی اوران کوفوری طور پربند کرنےکامطالبہ کیا۔

    اس موقع پرمظاہرین نے بی بی سی کےدفترکےباہراحتجاج کیااو برمنگھم قونصل ہاوس تک مارچ بھی کیا۔

  • نائیجیرئن صدر کی مغوی طالبات کے والدین کے ساتھ ملاقات منسوخ

    نائیجیرئن صدر کی مغوی طالبات کے والدین کے ساتھ ملاقات منسوخ

        ابوجا: نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نےمغوی طالبات میں سے کچھ کے والدین کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی ہے، ملاقات طالبات کے والدین کی طرف سے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔

    صدر گڈ لک جوناتھن نے بوکوحرام کی جانب سے اغوا کی گئی طالبات میں سے کچھ کے والدین ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا تھا، صدر جوناتھن بارہ مغوی طالبات اور بوکوحرام کی قید سے فرار ہونے والی پانچ طالبات کے والدین سے ملاقات کرنے والے تھے ۔

    تاہم طالبات کے والدین کی جانب سے ملاقات سے انکار کے بعد صدر جوناتھن نے ملاقات منسوخ کردی ہے، طالبات کے والدین کی جانب سے ملاقات سے غیرمتوقع طور پر انکار کیا گیا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

  • مریکی صدر اوباما نے کار چلا کر ٹیسٹ کی

    مریکی صدر اوباما نے کار چلا کر ٹیسٹ کی

    ورجینیا:امریکی صدر براک اوباما نے ملک میں بنی جدید ترین کار کو خود چلا کر ٹیسٹ کیا

    امریکی صدر اوباما جا پہنچے ریاست ورجینیا میں امریکہ کے جدید ترین کاریں بنانے والے ادارے میں جہاں ان کوجدید ٹیکنالوجی سےآراستہ بولنے والی کاریں دکھائی گئیں۔

    اوباما نہ صرف ان کاروں کی تکنیک سے خوش ہوئے بلکہ انہوں نے خود کار چلا کر بھی دیکھی۔

    ۔اس موقع پر صدر اوباما نے کہا کہ انہوں نے پچھلے چھ سال سے کار نہیں چلائی تھی لیکن اب ہائی وے پر کارچلا کرانہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔

  • بغداد: کاربم دھماکوں میں 12جاں بحق،20زخمی

    بغداد: کاربم دھماکوں میں 12جاں بحق،20زخمی

    بغداد:عراق میں رمضان کے دنوں میں بھی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بغداد صدر سٹی میں دو کار بم دھماکوں میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے،اور بیس زخمی ہوگئے۔

    عراقی دارلحکومت کے مشرقی علاقے میں دو کاربم دھماکےکمرشل اسٹریٹ میں کئے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر گئیں سیکورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    واقعے میں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور پر کسی گروپ نےواقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

  • ہالی ووڈ:تین اداکارائیں نئے میوزک ویڈیو میں مردانہ گیٹ اپ میں

    ہالی ووڈ:تین اداکارائیں نئے میوزک ویڈیو میں مردانہ گیٹ اپ میں

    ان لڑکوں کی شکلوں سے دھوکہ نہ کھائیں یہ لڑکے نہیں یہ تو لڑکیاں ہیں، این ہیتھوے،کرسٹین اسٹیورٹ اور بری لارسن، یہ تینوں ہالی ووڈ کی اداکارائیں ہیں۔

    ان تینوں نے جینی لوئس کے گانے جسٹ ون آف دی گائز کی ویڈیو میں لڑکوں کا گیٹ اپ کیا ہے، تینوں اداکاراؤں نے اس تجربے کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو مستقبل میں بھی اس طرح کے کردار ادا کریں گی۔

    ویسے یہ میوزک ویڈیو لارسن کے البم دی وائجر میں شامل ہے، جو اس ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • غزہ قتل عام پر بی بی سی کی’متعصب کوریج’ کی مذمت

    غزہ قتل عام پر بی بی سی کی’متعصب کوریج’ کی مذمت

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں بی بی سی اور مغربی میڈیا کی جانب داری اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ ۔ مظاہرین نے بی بی سی کو بائیسڈ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن قراردے دیا۔

    برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہاؤس آکسفرڈ سرکس لندن کے سامنے ہزاروں افراد نےمغربی میڈیا اور بالخصوص بی بی سی کی اسرائیلی جارحیت کی یکطرفہ کوریج اور معصوم فلسطینیوں کےحق میں مظاہرہ کیا۔

    گزشتہ آٹھ روزمیں غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی میں سیکڑوں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں،معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی بی سی اور مغربی میڈیااسرائیل کو معصوم ثابت کرنے پرتلا ہوا ہےجو نہتے اور معصوم فلسطینیوں کیساتھ ظالمانہ اقدام ہے۔

    مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اوراسرائیل و مغربی میڈیا کےخلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،گزشتہ ایک ہفتے میں برطانوی دارلحکومت میں ہونے والا یہ تیسرا بڑااور بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہے۔

    اسی نوعیت کا ایک اور مظاہرہ گزشتہ روز برطانوی شہر برمنگھم میں بھی کیا گیا تھا

  • اقوام متحدہ نے شام میں امداد لیجانے کی اجازت دیدی

    اقوام متحدہ نے شام میں امداد لیجانے کی اجازت دیدی

    اقوام متحدہ نے شام میں بشارالاسد حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی امدادی قافلوں کوباغیوں کےعلاقوں میں جانے کی اجازت دے دی

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظورکرتے ہوئےکہا کہ امدادی قافلوں کو شامی حکومت کی اجازت کے بغیرباغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

    سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ خوراک کی شدید قلت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس قرارداد کے تحت امدادی قافلے ترکی ، عراق اور اردن کی سرحد سے شام میں داخل ہوسکیں گے۔دوسری جانب شام کی حکومت نے قرارداد کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

  • غزہ :اسرائیلی بربریت کا آٹھویں روز،بچوں اورخواتین سمیت 185 فلسطینی شہید

    غزہ :اسرائیلی بربریت کا آٹھویں روز،بچوں اورخواتین سمیت 185 فلسطینی شہید

    غزہ:غزہ میں اسرائیلی بربریت آٹھویں روز میں داخل ہو گئی۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت ایک سو پچاسی فلسطینی شہید ، جبکہ چودہ سوسے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

    اسرائیل کی غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ہلاکتیں دو ہزار بارہ میں غزہ پرہونے والے حملے سے تجاوز کر گئی ہیں۔

    تین اسرائیلی نوجوانوں کے قتل کے بعد شروع کئے گئے آپریشن پروٹیکٹیو ایج میں غزہ کے تیرہ سو زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری سے چونتیس بچے اور بیس خواتین بھی لقمہ اجل بنے۔ جبکہ بارہ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی درندگی سے بچنے کیلئے شمالی غزہ سے سترہ سو سے زائد معصوم فلسطینی گھربار چھوڑ کرکیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں، دوسری جانب مصر نےحماس اور اسرائیل کی درمیان جنگ بند ی کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے امریکی وزیر خارجہ بھی قائرہ پہنچ رہے ہیں۔

    اسلامی ممالک کے علاوہ غیرمسلم ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی جارہی ہے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔