کراچی : پی ایس ایل 10 کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بالر میر حمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید ہیں۔
پی ایس ایل ٹین کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ کراچی کنگز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر اب شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں گے۔
فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ میچ جیتنا ہمارا مقصد ہے اور 2 میچز جیتنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میچ میں بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہماری فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔
میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، ہمارا یہی مقصد تھا کہ 170سے زائد رنز اسکور کرسکیں۔
کراچی کنگز کے مداحوں کا اظہار مسرت
علاوہ ازیں دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن10 میں کراچی کنگز کے کم بیک کرنے پر کراچی کے شائقین کرکٹ بہت خوش دکھائی دیے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے کراچی کنگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیمز ونس فیورٹ کپتان ہے،حسن علی کی کارکردگی نے دل خوش کر دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کراچی کنگز ہی یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔
کراچی: سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے دبئی میں معاہدہ کیا جس کے بعد انہیں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
پی ایس ایل میں ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انجام دے رہے تھے۔
پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں، خیال رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کے سیمی فائنل کھیلے ہیں لیکن ٹائٹل سے تاحال محروم ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابتدائی فہرست میں 28 کرکٹرز پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ بن چکے ہیں۔
فہرست کے مطابق انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3، 3 جبکہ نیوزی لینڈ اور نیپال کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکےعالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روکنے کے لیے سیریزکا اعلان کردیا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، ہم نے ٹی 10 لیگ شروع کی جوآج بہت مقبول ہوچکی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکےعالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ تین سال سے روایت برقرار رکھنے پر عارف حبیب صاحب کا شکرگزار ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال نے سیکیورٹی دینے پرپولیس اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ دعاکریں ہم دبئی سے سرخروہوکرآئیں اور کراچی میں فائنل کھیلیں۔
ناصرحسین شاہ
صوبائی وزیربرائے اطلاعات ناصرحسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزناصرف فائنل کھیلےگی بلکہ جیتے گی بھی۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کا سہرا سندھ حکومت ، سیکیورٹی اداروں، عوام کے سر ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا شہر میں امن کے لیے اہم کردار ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں ہماری ہیں، مگرکراچی کنگزخاص اہم ہے، کراچی کنگز اورپی ایس ایل کے یے بہت محنت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف حبیب صاحب کرکٹ کوبہت پروموٹ کرتے ہیں، نیا ناظم آباد میں ہم بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
کپتان کراچی کنگزعماد وسیم
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہم فائنل کراچی میں آکر کھیلیں۔
عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھرپورکارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ عوام ہماری فتخ کے لیے دعائیں کریں ، باقی کام ہمارا ہے۔
راشد لطیف
کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف نے تقریب میں تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 3 کی اہم بات یہ ہےکہ فائنل کراچی میں ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیلنٹ ہے، سامنے لانے کے لیے وسائل کی کمی ہے، ٹیلنٹ کوپلیٹ فارم دے کر سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ اگرسندھ حکومت ساتھ دے تو کرکٹ اکیڈمی بن سکتی ہے، حیدرآباد میں اکیڈمی بنے تو پورے سندھ کو فائدہ ہوگا۔
راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان میں ہرجگہ ٹیلنٹ ہے بس ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 3 کا فائنل انشااللہ کراچی کنگز ہی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگزکا کراچی میں فائنل کھیلنے کا انتظار کروں گا، پی ایس ایل 3 کا فائنل انشااللہ کراچی کنگزہی جیتے گی۔
اے آروائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے خصوصی پروگرام میں کراچی کنگز کی ٹیم لانچنگ اور تھیم سانگ لانچنگ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی‘ اس موقع پر ٹیم انتظامیہ‘ کھلاڑی اور معزز اسپانسرز بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو’جیتو پاکستان‘ کے خصوصی پروگرام کی میزبانی فہد مصطفےٰ اور وسیم بادامی نے کی ‘ اس موقع پر ٹیم کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز محض ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔
لانچنگ کی تقریب سے قبل ٹیم مالکان ‘ انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں اور اسپانسرز کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبا ل اور ان کی مکمل ٹیم، صدر شاہد خان آفریدی، کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، عثمان خان، اسامہ میر، تابش خان، حسن محسن، خرم منظور، محمد رضوان، مشتاق کلہوڑو، سیف اللہ بنگش، محمد طحہٰ، محمد عرفان اور روی بوپارا موجود تھے۔
کراچی کنگز کی جانب سے سجائی گئی اس رنگا رنگ تقریب میں ٹیم اینتھم ’دے دھنادن‘ کی لانچنگ بھی کی گئی جس پر معروف گلوکار شہزاد رائے نے پرفارم کیا ۔گانے کی ویڈیو میں بوم بوم شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم نے بھی اپنا جلوہ دکھایا ہے
‘کراچی کنگز محض ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے’
اس موقع پر ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کنگز ہم سب کا ہے ‘ یہ ٹیم سے بڑھ کر ایک خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یقین ہیں کہ یہ خاندان پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے جذبے اور محنت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فائنل کا انعقاد کراچی میں ہوگا اور ہمارے لیے یہ فخر کا مقام ہوگا کہ ہم اپنے گھر کے میدان میں اپنے لوگوں کے درمیان فاتح کے طور پر کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر روی بوپارا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹیم کی لانچنگ کے لیے کراچی تشریف لائے‘ اس سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے ابھرے گا۔ جو کہ ہمیشہ سے ہمارا مقصد رہا ہے‘‘۔
اس خوبصورت شام کو یاد گار بنانے کے لیے فیصل قریشی اور صنم بلوچ بھی موجود تھے۔ دی آرکیڈین کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی، فوجی فاؤنڈیشن کے شعبہ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ بریگیڈیر مجتبیٰ۔ کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی اور ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف خصوصی طور پر موجود تھے۔
اس خوبصورت شام کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کنگز ٹیم کی انتظامیہ اور ممبران اپنے مداحوں کی محبت کے شکرگزار ہیں اور اس موقع پر اپنے اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ’بحریہ ٹاؤن ‘ – کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیم اسپانسر ہے جبکہ’نور پور‘ اور’دی آرکیڈین‘ کراچی کنگز کے پلاٹینیم اسپانسرز ہیں۔ ٹیم کی آفیشل سپر مارکیٹ -’امتیاز سپر اسٹور‘ہے ، ’برائیٹو پینٹ‘ ہمارے پینٹ پارٹنر ہیں جبکہ ہمارا ہوم گراؤنڈ پارٹنر ’نیا ناظم آباد‘ہے۔
ایونٹ کی تصویری جھلکیاں
ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال تقریب سےخطاب کرتے ہوئےشاہد خان آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ خوش گوار انداز میںگفتگو کا ایک منظرصنم بلوچ اور فہد مصطفیٰ – شرکاء کو محضوظ کرتے ہوئےوسیم بادامی – پرجوش انداز میںاے آروائی انتظامیہ
کراچی: پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے مابین اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا، آرکیڈینز کے سربراہ عقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اس بار چیمپئن بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی (اے کے ڈی) کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے درمیان اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پایا جس پر سلمان اقبال اور عقیل کریم ڈھیڈی نے دستخط کئے، اس موقع پر کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی بھی موجود تھے۔
دی آرکیڈینز کے چیئرمین اے کے ڈی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کرکٹ کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہی ہے جبکہ سلمان اقبال کی کاوشوں سے ہی پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل اب کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کراچی کنگز کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا اور اس بار چیمئن بھی کراچی کی ہی ٹیم بنے گی۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے عقیل کریم ڈھیڈی کو کراچی کنگز کی اعزازی جرسی پیش کی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔