Tag: ARY KARACHI NEWS

  • کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی:شہرقائد میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکےڈیفنس سوسائیٹی میں سپریم کورٹ کے وکیل کے گھرکو نامعلوم افرادنےآگ لگادی جبکہ فائیواسٹارچورنگی کےقریب دہشت گردوں کے پولیس موبائل پرکریکرحملے سےدواہلکارزخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق علی الصباح کراچی کےعلاقےڈیفنس فیزفائیو میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اشفاق حسین رضوی کےگھرکونامعلوم افردنےآتش گیرمادہ چھڑک کرآگ لگا دی، آگ لگنےکےباعث گھرکی پرپارکنگ میں کھڑی دوگاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ اہل خانہ نے چھت پرچڑھ کرجانیں بچائیں گاڑیوں میں لگنےوالی آگ کو فائربرگیڈ نے بجھایا۔

    ایڈووکیٹ اشفاق حسین کا کہنا ہےکہ انھیں کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تاہم ان کے پاس سول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے،اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے متعلق کیسز موجود ہیں۔

    دہشت گردی کے دوسرے واقعہ میں نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹارچورنگی کے قریب کھڑی پولیس موبائل پردہشت گردوں نےکریکرسےحملہ کردیا،جس کی ذد میںآکر مو بائل میں موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

    شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

    جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

  • کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی:لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا،اورصفوراچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جلیس فاطمہ محفوظ رہیں

    کراچی میں دہشگرد ایک بار پھر پولیس کےخلاف سرگرم ہو گئے،رات گئے لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹررفیق بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول لیاری کارہائش پذیر تھا،اورصدرتھانےمیں تعینات تھا،مقتول سب انسکپٹرڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب صفوراچورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواردوملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس حکام کےمطابق حملے میں خوش قسمتی سے جلیس فاطمہ محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔