Tag: ARY KARACHI

  • الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    کراچی:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہےکہ الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہیں۔

    حیدر آبادمیں افطار ڈنرکےشرکاسےخطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا آج کل جس انقلاب کا ذکر کیا جارہا ہےاس انقلاب کے لیے کسی خون ریزی کی ضرورت نہیں،انقلاب میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کو بھی دعوتیں دی جارہیں ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں سےغریب اورمتوسط طبقے کےافراد کو اسمبلیوں میں بھیجنا شروع کردیں انقلاب آجائے گا، حکومت اور چہروں کی تبدیلی میں ہماری دلچسپی نہیں ہے،اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آیا تو ہم اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار اداکریں گے۔

  • کراچی:گذشتہ روزسہراب گوٹھ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی:گذشتہ روزسہراب گوٹھ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی:گذشتہ روزکراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،واقعے کے خلاف مکینوں نے سہراب گوٹھ پل لاشیں رکھ کر دھرنا دیا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ روز سہراب گوٹھ میں پولیس نے برف کےتاجرسیدقربان اور محمد آصف کو فائرنگ کرکے قتل کیا،اور ان سے ساڑھے تین لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

    مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کامطالبہ علاقہ مکینوں کے مطابق آئے روز سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔

  • کراچی :ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس

    کراچی :ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس

    کراچی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ڈی جی رینجرز کو شہر میں رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالےسے آگاہ کیا گیا، جس میں کراچی میں تمام مارکیٹس اور بازاروں کے اطراف رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے کے کی صورت میں فوری ریسپونس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    تمام نجی سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز کے لئے لائسنسڈ اسلحہ کو ضروری قرار دیا اور سیکیورٹی گارڈ کسی بھی مقام پر تعینات ہوگا وہ اسلحہ کے ساتھ لائسنس بھی ساتھ رکھیں، اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال کےحوالےسےبھی ڈی جی رینجرزکوبریفنگ دی گئی۔

  • کراچی :مختلف علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم

    کراچی :مختلف علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم

    کراچی:عید کے قریب آتے ہیں جہاں مختلف لوگوں نے منافع خوری بازار گرم کررکھا ہے وہی غیر قانونی پارکنگ مافیا نے بھی شہریوں سےبھتہ کی شکل میں غیر قانونی پارکنگ کے پیسے وصول کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    شہر کے مختلف مقامات ، شاپنگ سینیٹرز، تفریحی مقامات اور بازاروں کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور شہریوں سے فی موٹر سائیکل 20 روپے اورگاڑی کے 50 روپے بغیر پارکنگ کی پرچی دئیے بھتہ کی صورت میں وصول کئیے جارہے۔

    ذرائع کے مطابق شہر کی بڑی مارکیٹ صدر، طارق روڈ، حیدری، گلشن اقبال، کلفٹن، ملیرسمیت مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے اپنے جاننے والوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے رکھے ہیں جو کہ قانون کے ڈرسے بلاخوف اور پولیس کی سرپرستی میں شہریوں سے غیر قانونی پارلنگ کے پیسے وصول کررہے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی پلان میں شامل تھا کہ شاپنگ سینیٹرزاور تفریحی مقامات سے پارکنگ کا ایریا دور رکھا جائے گا لیکن اس کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں مالزاورسینٹرز کے باہر کی کی جاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانہ جات میںاپنی اپنی حدود میں پارکنگ کے ٹھیکےغیرقانونی طور پرفروخت کردئیے تاکہ عید سے قبل لاکھوں روپے غیر قانونی آمدنی کمائی جاسکے۔

    صدر کے علاقے میں کمشنر کراچی کی ہدایت ہرغیرقانونی پارکنگ کے پیسے وصول کرنے والے ٹھیکے داروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15سےزائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔