Tag: ARY KARCHI

  • انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،الطاف حسین

    انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین نےکہاہےکہ مذہبی انتہاءپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیےبغیر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست نہیں بنایاجاسکتا۔

    قائداعظم محمد علی جناح کے چھیاسٹھویں یوم وفات کےموقع پر اپنےایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم،ملک میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہےتاکہ ملک میں قومی یکجہتی کو پروان چڑھایا جاسکے،ایم کیوایم چاہتی ہےکہ قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کےمطابق پاکستان کو جمہوری، لبرل،روشن خیال مملکت بنایاجائےاور ملک میں ایسےمعاشرے کا قیام عمل میں لایاجائے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل،زبان،قومیت، مسلک اورمذہب تمام شہریوں کو اپنے اپنےعقائد کےمطابق عبادت کرنےاور زندگی گزارنےکاحق حاصل ہو،ملک سےمذہبی انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ہو،غیرمسلم پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں اورپاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

  • وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا، وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاوٴٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا، ایم کیوایم کی قیادت نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قراردیا اور اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگراراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • خورشید شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

    خورشید شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

    ملک میں مچی سیاسی ہلچل کو معمول پر لانے کیلئے سیاسی ملاقاتوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے معاملات کے حل کیلئے افہام و تفہیم کے رویئے پر زور دیا ہے۔

    ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں خورشید شاہ اور اعجاز جاکھرانی پرمشتمل وفد نےایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے پارلیمنٹ پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنےکہاکہ موجودہ بحران مذکرات سے ہی حل ہوگا، فاروق ستار کا کہنا تھا وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ نہیں لینا چاہتے تو معاملہ قومی سیادت پر چھوڑ دیں،دونوں جماعتوں کا موقف تھا احتجاج اور مظاہرے سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہیں،معاملات کو حل کرنے کےلئے سیاسی رویئے اپنائے جائیں۔

  • سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    سیاسی بحران، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری

    اسلام آباد: سیاسی تناؤمیں کمی کیلئےوزیراعظم کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
    وزیراعظم نوازشریف سے پیپلزپارٹی،اےاین پی اورنیشنل پارٹی کے وفد نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ملاقات کی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گذشتہ شب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں بحران کے خاتمے سے متعلق مختلف تجاویز بھی دیں، اس سلسلے میں متحدہ کے وفد نے بھی آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں امیر حیدر ہوتی ، حاجی عدیل ، رضا ربانی، اور حاصل بزنجو شامل ہیں، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ پر بات چیت کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

    اسلام آباد: ایم کیوایم نے مسائل کے حل کیلئےتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کومذاکرات کامشورہ دے دیا۔

    وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی تنائو ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی جائے، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کرداراداکریں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے مارچ اوردھرنے سے قبل مزاکرات کئے جائیں توزیادہ بہترہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کسی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایم کیوایم فریقین میں مفاہمتی کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے، ان کاکہناتھا کہ مارچ اوردھرنے کے بعد مزاکرات ہی کئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ مزاکرات کئے تھے،انھوں نے کہاکہ سیاسی رویئے اختیار کئے جائیں اورمسائل کاحل سیاسی اندازمیں تلاش کیاجائے، فاروق ستارنے کہا کہ مذاکرات کیلئےکردارادا کرنے کوتیارہیں وزیراعظم مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا سیاسی قیادت کوبلوغت کامظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ بات چیت سے حل کرناچاہئے، ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا بہترہوگا، قوم کوکسی مشکل میں ڈالنے کے بجائے مسائل آسانی سے حل ہوجائیں۔

  • وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    وفاقی حکومت کاایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی دعوت پر ایم کیوایم کا وفد آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرےگا،رابطہ کمیٹی نےایم کیو ایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی، متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور ایم کیو ایم کا ایک اعلی سطح کا وفد آج ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

  • وفاق کی دعوت، متحدہ کا وفد وزیر اعظم سے جمعرات کو ملے گا

    وفاق کی دعوت، متحدہ کا وفد وزیر اعظم سے جمعرات کو ملے گا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی دعوت پر ایم کیوایم کا وفد جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرےگا،رابطہ کمیٹی نےایم کیو ایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایم کیوایم سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی، متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور ایم کیو ایم کا ایک اعلی سطح کا وفد جمعرات کو ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات کرے گا،جس کی مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی نے آج شام ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ٹیلی فون پر خطاب کریں گے۔

    اجلاس میں ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے،شیخ رشید اور رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • فاروق ستار کےگھرکا محاصرہ، ایم کیوایم سراپا احتجاج

    فاروق ستار کےگھرکا محاصرہ، ایم کیوایم سراپا احتجاج

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر کے محاصرے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیو ایم نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

    رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، سیکیورٹی کیمپ اور بیرئیر کو ہٹانا اور کارکن شمشاد کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کارروائی پر افسوس ہے،کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کا نوٹس لیں۔

    کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے تو عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہوگا،متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد بھی کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے،کل کا واقعہ ایم کیو ایم کی پرواز اور اسکو اپنے کردار سے روکنے کا واضح پیغام ہے۔

    فاروق ستار کے گھر کے محاصرے اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف متحدہ کارکنان ،اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا،کارکنان نے رینجرز کی کارروائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گرفتار کارکنان کی فوری رہائی، سیاسی رہنمائوں اور ایم کیو ایم کے خلاف سیاسی انتقام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • فاروق ستار کی گلی کا محاصرہ تین افراد گرفتاری

    فاروق ستار کی گلی کا محاصرہ تین افراد گرفتاری

    کراچی:ایم کیو ایم کےسینئررہنما فاروق ستارکی گلی کا رات گئے رینجرزکی جانب سے محاصرہ کیا گیا،ڈاکٹرفاروق ستار کے پڑوسی اورایم کیو ایم کے کارکن سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی رہائشگاہ کی گلی کا رینجرز نے محاصرہ کرکےگھرکےباہربیئریرزاورسیکیورٹی کیمپ ہٹادیے،محاصرے کے دوران تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اس طرح کے طرزعمل سے آپریشن کی ساکھ متاثر ہوگی گلی کا محاصرہ کرکے انہیں غیر محفوظ کردیاگیا ہے۔

    فاروق ستار نے اپنی گلی سے تین افرادکوحراست میں لینے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ میرےپڑوسی یاسرکوگرفتارکیاگیا، جوپارٹی کارکن بھی نہیں اسکے ساتھ انکا کہنا تھا کہ رینجرزنے انکا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ضبط کرلیا،رینجرزکی جانب سے اس کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کورکمانڈر،وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت سے واقعے کانوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    انہوں نےمزید کہا کہ شہرمیں جاری آپریشن کے دوران ہم نے ہرطرح سےتعاون کیا،اس طرح کی کارروائی میری سمجھ سے بالاترہے،آپریشن میں کوئی کمزوری نظرآئی تو نشاندہی کرتےرہیں گے۔

    ڈی جی رینجرزسےرابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن رابطہ نہیں ہوا،کارروائی کاکوئی قانونی جوازنہیں بتایاگیا،جن لوگوں نے اس کارروائی میں حدودسے تجاوزکیاان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیےمحاصرے کی خبر سنتے ہی ایم کیو ایم سے راہنما ڈاکٹر صغیر احمد،خواجہ اظہار الحسن اورعادل صدیقی انکی رہائشگاہ پہنچے اوراس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی نے بھی اس اقدام پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

  • ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    کراچی:اپنےایک بیان میں الطاف حسین نےوزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ مون سون بارشوں کو مدنظررکھتے ہوئےکراچی،حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کیا جائےاورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کیےجائیں،صحت وصفائی ،سیوریج،پانی کی فراہمی اوردیگر مقامی مسائل کے حل کے لئے ملک بھرمیں جلداز جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

    الطاف حسین کاکہناتھادوکروڑ سے زائد آبادی کا شہر کراچی میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے۔