Tag: ARY KARCHI

  • کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کراچی:حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظر انداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔ حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظرانداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناگن چورنگی،یوپی سوسائٹی، نیوکراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بجلی کی بندش جاری ہےجبکہ افطاری اورسحری کے وقت وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ ملتان اورمظفرآباد میں لوڈیشڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    سیالکوٹ میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل ہے،میاں چنو میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حویلی لکھاشہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ میانوالی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    گوادر اورنوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،۔پشاورمیں عوام نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔

  • کراچی جناح اسپتال:2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،چہ جان سے گیا

    کراچی جناح اسپتال:2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،چہ جان سے گیا

    کراچی: جناح اسپتال کے شعبہ اطفا ل میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد نامعلوم افراد نےاسپتال کے باہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں افرا تفری مچ گئی اس دوران علاج نہ ملنے سے ایک بچہ دم توڑ گیا۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق لڑائی کا آغاز اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تنازعے سے ہوا،جو بڑھتے بڑھتے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیارکر گیا ،واقع کے بعد نامعلوم افراد نے اسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ کردی۔

    اس دوران علاج کے لئے لایا گیا ایک بچہ بھی مناسب علاج نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں ملی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ بھی فرارہیں۔