Tag: ARY Laguna

  • دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز، ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس کی شرکت

    دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز، ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس کی شرکت

    دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز منعقد کیے گئے، جس میں اے آر وائی لاگونا کے ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، اس ایوارڈ تقریب میں اے آر وائی لاگونا کے 150 پلاٹینم ایجنٹس نے شرکت کی۔

    تقریب میں اے آر وائی گروپ کے چیئرمین محمد اقبال نے ٹاپ 7 پلاٹینم ایجنٹس کو ایوارڈز دیے۔

    صدر، سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ہم پر اعتماد کیا، جس کے لیے پاکستانیوں اور پلاٹینم ایجنٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ اے آر وائی لاگونا کی کامیابی اے آر وائی لاگونا کے سی ای او یعقوب اقبال کی وجہ سے ہے۔

    اے آر وائی لاگونا کے پلاٹینم ایجنٹس پاکستان، مشرق وسطیٰ، افریقہ، برطانیہ، یورپ، امریکا سے آئے ہوئے تھے۔

  • اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کا  کم عمرگولف چیمپئن کے لئے بڑا اعلان

    اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کا کم عمرگولف چیمپئن کے لئے بڑا اعلان

    کراچی: ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اے آر وائی گروپ کےصدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے نیشنل گالف چیمپئن عمر خالد کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نیشنل گالف چیمپئن عمر خالد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں اے آر وائی گروپ کے  صدر اور سی ای او سلمان اقبال بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں گورنر سندھ نے سلمان اقبال کو بتایا کہ عمر خالد نے سولہ سال کی عمر میں نیشنل ایمیچور گالف چیمپئن شپ جیتی، اس موقع پر سلمان اقبال نے عمر خالد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ عمر خالد کے تمام اخراجات کا اسپانسر "اے آر وائی لاگونا” ہوگا، پاکستان کیساتھ اے آر وائی کا لوگو بھی عمرخالدکی جیکٹ پر سجے گا۔

    اس موقع پر سلمان اقبال نے عمر خالد کو اے آر وائی لاگونا کی جرسی پیش کی۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں صدر اور  سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا کہ گورنر سندھ نے مجھے عمر خالد کے حوالے سے بتایا تھا، پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا ہمارا فرض ہے، کرکٹ ،فٹبال کو فروغ دے رہے ہیں ، گالف پر بھی کام کرنا ہوگا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ خالد عمر کا کم عمری میں نیشنل چیمپئن بننا بڑا کارنامہ ہے، قطر اوپن میں عمر خالد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کا شکریہ جنھوں نے اسپانسر شپ کا اعلان کیا، سلمان اقبال وزیراعظم کے اسپورٹس وژن پر کام کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمر خالد نے اب قطر گالف چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے۔