Tag: ARY LATEST

  • پاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے،الطاف حسین

    پاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے،الطاف حسین

    لندن:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ان کی خواہش ہےکہ ملک میں دو سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے،جوملک میں تطہیرکا عمل شروع کرے۔

    گورنر پنجاب محمد سرورسے لندن میں ملاقات کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب میں الطاف حسین کاکہنا تھا کہ پاکستان کوچوروں،لٹیروں اور موروثی سیاست کرنےوالوں کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں جاری دھرنوں کے حوالےسےالطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال کا باعزت طریقےسے راستہ نکالاجائے بحران کوحل کرنے کےلئےاہم کیو ایم ہمہ وقت حاضر ہے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان میں دوسال کےلیے ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے جو بلا تفریق لوگوں کا احتساب کرے۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرورکا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم سب چاہتےہیں ملک میں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو دھرنے والےملک کےمفادکےلیے لچک پیداکریں،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کےخلاف کارروائی میں مصروف ہیں ایسے وقت میں تمام سیاسی رہنما اختلافات بھلاکرآئی ڈی پیزاورسیلاب زدگان کی مددکریں۔.

    گورنرپنجا ب نے آئی ڈی پیز اور سیلاب ذدگان کی مدد کرنے پر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات کادوسرا دور بےنتیجہ ختم

    پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات کادوسرا دور بےنتیجہ ختم

    اسلام اباد:تحریک انصاف اورحکومت کےدرمیان مذاکرات کادوسرا دوربھی بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا،شاہ محمودقریشی کہتےہیں مذکرات کاتیسرا دورآج ہوگا۔

     حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کادوسرا دوربھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا،وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پرڈیڈلاک بدستور برقرار،شاہ محمودقریشی کہتے ہیں حکومت کانکتہ نظر سن کر تحفظات سے آگاہ کردیا۔

     حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ گورنرپنجاب نےبتایا مذاکرات خوشگوارماحول میں ہوئے،احسن اقبال نے کہاایک دوسرےکانکتہ نظرسمجھنے کی کوشش کررہیں،عبدالقادربلوچ کاکہناتھامذاکرات میں تعطل نہیں بات چیت جاری رہےگی،مذاکرات سےقبل جاویدہاشمی کاکہناتھاوزیراعظم مستعفی ہوں ہاؤس کی تحلیل بعدکا معاملہ ہے۔

     حکومتی ٹیم میں شامل تھے گورنرپنجاب،پرویزرشید ،عبدالقادر بلوچ اوراحسن اقبال جب کہ پی ٹی آئی کی ٹیم کےکھلاڑی تھے شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی ،اسد عمر ،پرویزخٹک ،جہانگیر ترین اورعارف علوی۔