Tag: ARY New s

  • بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    لاہور : بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھریں کا بجلی کے بل ادا کریں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے گزشتہ پروگرام میں بجلی کے بل سے پریشان ایک بچے کی اداسی اور لرزتی ہوئی آواز نے سننے والوں کی آنکھوں کی نم کردیا تھا۔

    اس بچے کی وڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا، سر عام کے میزبان اقرار الحسن اس بار اس لڑکے منیب کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تفصیلی بات چیت کی۔

    منیب نے بتایا کہ جب آپ پروگرام کررہے تھے تو میں بھی دیکھنے کھڑا ہوگیا اور آپ سے بات بھی ہوگئی۔

    منیب کے والد نے بتایا کہ میں بحیثیت سیکورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہوں تنخواہ 30 ہزار روپے ہے اور پچھلے مہینے بجلی کا بل 23 ہزار روپے آگیا تھا اور گھر کا کرایہ اس کے علاوہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر کا خرچ کیسے چل رہا ہے کیا بتاؤں؟ کوئی صورت نظر آرہی کہ ہمارے گھر اور پاکستان کے حالات کب اور کیسے بہتر ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ میری ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے۔

    آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔

    ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

  • کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا  گیا

    کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا گیا

    ننکانہ صاحب: کرم ایجنسی دھماکے میں  شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کو ننکانہ صاحب میں سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کا جسد خاکی ننکانہ صاحب پہنچا تو پورا علاقہ امڈ آیا، شہید کے جنازے پر پھول نچھاور کیے گئے، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ، جس کے بعد شہید کیپٹن حسنین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر
    دیا گیا ۔

    آرمی چیف اور صدر مملکت کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    شہید کے والد نے بیٹے کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ 100 بیٹے بھی ہوتے تو تووہ بھی وطن پر قربان کرتا، شہید کا والد بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    جوان بیٹے کی شہادت پرماں کی آنکھیں نم تھیں، بھائیوں نے کہا حسنین ان کے لیے ہمیشہ زندہ رہیگا۔


    مزید پڑھیں :  کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    یاد رہے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے، شہید اہلکار غیرملکیوں کے اغواکاروں کی تلاش میں مصروف تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین،سپاہی سعید باز،سپاہی قادراورسپاہی جمعہ خان شامل تھے جبکہ سپاہی ظاہر،نائیک انور اورلانس نائیک شیر افضل زخمی ہوئے ۔

    خیال رہے کہ دوروز قبل پاک فوج نےانٹیلی جنس بنیاد پرکامیاب آپریشن کے دوران کرم ایجنسی سے کینیڈین امریکن خاندان کوبازیاب کرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھر میں مفت انٹرنیٹ کا مشن، فیس بک کا وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب

    دنیا بھر میں مفت انٹرنیٹ کا مشن، فیس بک کا وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب

    فرانسسکو: دنیا کے کونے کونے میں مفت انٹرنیٹ پہنچانے کے مشن کے تحت فیس بک کے وائی فائی ڈرون کا دوسرا تجربہ کامیاب رہا۔

    شمسی توانائی سے چلنے والے فیس بک ڈرون ایریزونا میں کامیابی سے لینڈ کرگیا، ڈررون کی مدد سے دنیا کے ایسے دور دراز علاقوں میں وائی فائی کے مدد سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، جہاں موجودہ دور میں بھی میں انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

    آزمائشی پرواز کے دوران انٹرنیٹ ڈرون ایک گھنٹے سے زائد وقت کیلئے فضا میں رہا اور اس نے تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جبکہ اس کے جدید ترین سینسرز اور دیگر آلات کی جانچ بھی کی گئی۔

    فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کا اس منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک طویل المیعاد منصوبہ ہیں اور جب یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو شمسی توانائی کے ذریعے اڑنے والے طیاروں کا ایک فلیٹ ہوگا، جس کے زریعے دنیا بھر کے چار ارب سے زائد لوگوں کو مفت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

    اس سے قبل یہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ فیس بک پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کرے گا

    واضح رہے یہ ڈرون نوے دن تک فضأ میں رہنے اور دس جی بی کی رفتار سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر سکے گا، اس ڈرون کے پر بوئنگ سیون تھری سیون جیسے ہیں اور یہ نوے ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کا عید میلاد النبیﷺ اور جمعتہ الوداع سمیت15 چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کا عید میلاد النبیﷺ اور جمعتہ الوداع سمیت15 چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان

    اترپردیش: بھارت میں انتہا پسندی بڑھنے لگی، بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے جمعۃ الوداع اور عید میلادالنبی سمیت پندرہ عام تعطیلات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارت میں پہلے گائے کے گوشت کھانے پر پابندی  پھر قصابوں کیخلاف کریک ڈاون اور اب مسلمانوں کی چھٹیاں بھی مودی سرکار کو کھٹکنے لگیں، بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے جمعۃ الوداع اور عید میلادالنبی سمیت پندرہ عام تعطیلات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ مذہبی تہواروں اور سیاسی و مذہبی شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات سمیت سرکاری چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری ریاستی کابینہ نے دی۔

    یہ اعلان وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کا کہنا ہے کہ عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، کاورناموں کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے  کیلئے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں :  اترپردیش: ہر قسم کے گوشت پر پابندی، لوگ سبزی کھانے پر مجبور


    بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق رواں سال سے ہی ہوگا، وزیراعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد اتر پردیش میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست یو پی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا نے کچھ روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ منصب پر فائز ہوتے ہی وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں گوشت کی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    اس سے قبل ریاست گجرات میں بھی ریاستی حکومت نے گائے ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے ذبح کرنے والے کے لیے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی۔

  • بھارتی کاشتکار پاکستان سے تجارت کرنے پرمجبور

    بھارتی کاشتکار پاکستان سے تجارت کرنے پرمجبور

    نئی دہلی : بھارت میں سبزیوں کی قیمتیں گرنے کے بعد بھارتی کاشتکار پاکستان سے تجارت کرنے پر مجبور ہوگئے، اپنی حکومت سے مطالبہ کردیا کہ پاکستان سے تجارت بحال کی جائے۔

    بھارت میں سبزیاں اور پھل کوڑیوں کے مول بک رہے ہیں، طلب اوررسد میں عدم توازن ہوگیا، توازن میں استحکام لانے کے لئے بھارتی کاشتکار سبزیاں اور پھل پاکستان برآمد کرنے پر مجبور ہوگئے۔


    بھارتی کاشت کاروں نے حکومت سے پھل اور سبزی کی فروخت کیلئے حکومتی سطح پر سرحد پار ماحول سازگار بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    بھارتی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں سبزیوں اور پھل کا وافر اسٹاک موجود ہے اور صرف تین کلو میٹر دور پاکستان میں تجارت کے مواقع موجود ہیں، نوٹوں کی بندش سے پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اب سرحد پر خراب حالات سے کاروبار کرنا مزید دشوار ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان، بھارت سے پیاز ، ٹماٹر اور دیگر پھل سبزیاں درآمد کرتا رہا ہے۔


    مزید پڑھیں : بھا رتی تاجروں نے پاکستان کو سبزیوں اور کپاس کی برآمد روک دی


    خیال رہے کہ اڑی حملے  پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی ریاست گجرات کے بیوپاریوں نے پاکستان سے سبزیوں کی تجارت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو ٹماٹر، ٹنڈے اور مرچ بھیجنا بند کر دیا تھا، بھارتی گجرات سے ان سبزیوں کے یومیہ پچاس ٹرک واہگہ بارڈ سے پاکستان بھیجے جاتے تھے جو کہ اب بند کر دیئے گئےتھے جبکہ کپاس کی پاکستان آمد بھی بند ہوگئی تھی،  بھارت سے بیاسی کروڑبیس لاکھ ڈالر سالانہ کی کپاس پاکستان آتی ہے۔

  • سیلفی کی عادت آپ کی دماغی صحت کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے

    سیلفی کی عادت آپ کی دماغی صحت کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے

    نیویارک : سیلفی کی دیوانگی ہر عمر کے لوگوں کو ہے لیکن ٹين ایج اور نوجوان گروپس کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیلفی لینے کی عادت آپ کی دماغی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔

    اسمارٹ فونز اب ہم سب کی دسترس میں ہیں اور تصویر بنوانے فوٹو اسٹوڈیو جانے کی روایت دم توڑ رہی ہے کیونکہ ہمارے اسمارٹ فون کا کیمرا اب ہمیں یہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔

    حالیہ چند برسوں میں سیلفی لینے کا رواج بہت زور پکڑ چکا ہے، دفاتر، پارکوں، تفریحی مقامات اور  پارٹیوں میں اب  لوگ موبائل فون سے اکثر اپنی تصویریں بناتے نظر آتے ہیں اور سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا  عام تفریح بن چکی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ عادت  نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلفی کے سبب لوگ اپنے تک محدود ہو رہے ہیں خود ہی کو خوبصورت دکھانے کی تمنا آپ کو ہر وقت ایک الھ ہی دنیا میں رکھتی ہے، جو دماغی صحت پے پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔

    12

    ماہر نفسیات لنڈا پیپیڈوپولس کا کہنا ہے کہ "سیلفی کلچر” نوجوان لوگوں کی ذہنی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، اور ان میں ڈپریشن بھی بدترین قسم کا پایا جاتا ہے۔

     

    ایک انٹرویو میں انکا کا کہنا ہے کہ کھانے کی عادات میں بے ترتیبی اور دماغی کمزوری کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔

    اپنی زندگی کے ہر لمحے کی تصاویر لینے کی عادت لوگوں کے اندر اہم لمحات کو یاد کرنے کی صلاحیت کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے، ماہرین کے مطابق سیلفی لینے کی عادت یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات کی بہت کم باتیں ہی یاد رکھ پاتے ہیں کیونکہ سیلفی لیتے ہوئے لوگوں کی توجہ صرف ایک خاص چیز یا منظر پر مرکوز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زوم کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔

    13

    محققین کا کہنا ہے کہ نوجوان عمر میں سیلفی لینے کی عادت ان کی پوری شخصیت پر اثر ڈالتی ہے اور یہ کسی بھی فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔

  • ریئل اسٹیٹ سکیٹر کیلئے ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات منظور

    ریئل اسٹیٹ سکیٹر کیلئے ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات منظور

    اسلام آباد : رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کی ذیلی کمیٹی نے ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سفارشات منظور کرلی جبکہ حتمی منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس ہوا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملے کا جائزہ لیکر رئیل اسٹیٹ سیکٹرکو ریلیف دینے کی سفارشات منظورکرلی ہیں۔

    اسکیم کے تحت جس کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت میں لگے کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دیا جائیگا اُور ذرائع آمدن بھی نہیں پوچھے جائیں گے۔

    تاہم اس کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ایف بی آر کے مقرر کردہ پراپرٹی ریٹس کےدرمیان فرق کا تین فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، منظور کردہ سفارشات پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔


    مزید پڑھیں : پراپرٹی سیکٹرکیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ


    دوسری جانب رئیل اسٹیٹ شعبے کے نمائندوں کی جانب سے ایک فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کی مخقالفت کردی۔

    گزشتہ روز رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کی خبروں کے بعدآج ایف بی آر نے کوئی بھی اسکیم لانے سے انکار کر دیا ہے ، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو جتنی مراعات دی جا سکتی تھیں وہ دے دی گئی ہیں۔

    رئیل اسٹیٹ شعبے کے نمائندوں کی جانب سے ایک فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کاری ضرب لگانا شروع کردی، منگھو پیر میں مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، منگھو پیر میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے بعد مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد چودہ اگست کو کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، کالعدم تنظیم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، ساجد، جبران اورایاز کے نام سے کی گئی ہے، جو فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب پولیس بھی متحرک ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈاکٹر کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے پاک کالونی سے ڈکیتی مزاحمت پر پریتم داس نامی ڈاکٹرکے قتل میں ملوث دو ملزمان عبدالرفیق اور فضل کریم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مقتول ڈاکٹر کا پرس برآمد کرلیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کیا عمران خان تیسری شادی کرنے جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی کا انکار

    کیا عمران خان تیسری شادی کرنے جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی کا انکار

    اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کی تردید کردی، انکا کہنا ہے کہ عمران خان آج کل چھٹیاں منانے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہے، عمران خان جب بھی شادی کریں گے آگاہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جار رہے ہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کا اظہار کر رکھا ہے،اور وہ آج کل چھٹیاں منانے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہے، عمران خان کے مانیکا خاندان سے روحانی تعلق ہے۔

    صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کا ٹاسک بہنوں کے پاس ہے، عمران خان کی شادی کس سے ہوگی، فیصلہ بہنیں کریں گی، عمران خان بچوں سے ملنے کے لئے لندن آئے ہوئے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شادی ضرور ہوگی مگرفی الحال ایساکوئی پروگرام نہیں، ان خبروں میں صداقت نہیں کہ عمران خان نے شادی کرلی ہے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا، ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں، تیسری شادی کرتے وقت محتاط رہوں گا۔

    مزید پڑھیئے : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا

    عمران خان نے کہا ساٹھ سال کی عمر میں شادی کرنا تیس سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں، کپتان نے کہا زندگی غیر متوقع ہے، کل کیا ہو کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے، دوسری شادی سے قبل بچوں سے مشورہ لیاتھا انھیں کچھ مسائل تھے،اب اگر تیسری شادی کی تو بچے اس فیصلے کو قبول کرلیں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں میں تنہا رہتا ہوں جو آسان نہیں۔

    imran-post-1

    واضح رہے کہ عمران خان ریحام خان سے 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

    imran-post-2

    عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے کی تھی تاہم انکی پہلی شادی نو سال برقرار رہنے کے بعد سال 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ پشاور کے مفتی شہاب الدین نے پانچ جون کو رویت ہلال کی کوئی شہادت موصول نہ ہونے کی وجہ سے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔

    پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام چئیر مین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا۔

    اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا اعلان کیا جائیگا۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشیدکا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مطلع صاف ہو نے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان ہے، عبدالرشید نے امید ظاہر کی کہ ملک میں چاند دیکھے جانے کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ شام تک چاند کی عمر 30 تا 35 گھنٹے ہوچکی ہوگی، عمودی زاویے پر کل چاند 10 ڈگری پر ہوگا،سورج غروب ہونے کے بعد 30 تا 50 منٹ مطلع صاف ہونے پر ملک کےمیدانی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علمائے کرام کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ایک مدت تک شکایت رہی کہ رویت ہلال کےمعاملےمیں ان کی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں،پشاورکی مسجدقاسم خان کےمفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی قائم ہوئی اور سالہا سال تک اس کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی سےاختلاف ہونے کی بنا پر ایک دن پہلے منعقد کیا جاتارہا۔

    جس کے سبب خیبرپختونخوامیں رمضان المبارک کا آغاز ایک دن پہلے ہونے کی بنا پر عید بھی ملک کے دیگر حصوں سےایک روز قبل ہوجایا کرتی تھی ،اس تنازعے کے سبب ملک میں تین عیدیں بھی ہوچکی ہیں لیکن امید ہے کہ مفتی شہاب کے ایک رویت کے فیصلے تسلیم کرنے کے بعد ملک میں ایک روز عید منانے کا رواج عام ہو جائے ۔

    گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد متحدہ عرب امارات ،یمن، فلسطین ، جرمنی فلپائن، انڈونیشیا،ملائشیا، آسٹریلیا، سنگاپور، ترکی،جاپان اور کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند نظرآنے کے بعد آج پہلا روزہ ہے۔

    برطانیہ میں ایک بارپھر روزہ پر اتفاق نہیں ہوسکا, سینٹرل لندن مسجد کے مطابق پہلاروزہ آج ہوگا جبکہ مرکزی اہلسنت والجماعت برطانیہ کی جانب سے منگل کے روز پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔