Tag: ARY New s

  • نہ استعفیٰ دونگا اورنہ چھٹی پرجاؤں گا، وزیراعظم کااعلان

    نہ استعفیٰ دونگا اورنہ چھٹی پرجاؤں گا، وزیراعظم کااعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے نہ استعفیٰ دوںگا اورنہ ہی چھٹی پرجاؤں گا،عوام کا مینڈیٹ یرغمال بنانے کی روایت نہیں پڑنی چاہئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارلیمنٹ،وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پرحملوں کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ یہ حملے جمہوریت اور ریاست پرحملے ہیں۔ پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پورا ہفتہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر پرعوامی تحریک کےاعتراضات دورکرنےکی ہدایت بھی کردی، ڈھائی گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیاکہ سیاسی قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت سے انحراف پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ثابت ہوگا۔ پارلیمانی سربراہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

    پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی صورت جمہوری نظام پرآنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ پارلیمانی جماعتوں نے ممکنہ غیرآئینی اقدام سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فریق بننےکا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ، محمودخان اچکزئی ، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہیں، سابق صدر زرداری کی خصوصی ہدایت پر رحمان ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

    شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو کے الیکٹرک کا سسٹم پھرجھٹکے لینے لگا اور ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن دباو بڑھتے ہی ٹرپ کرگئی۔

    کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایکسٹراہائی ٹینشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوگئی، جس سے بلدیہ، سائٹ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات سامنا کرنا پڑا ۔

    اس دوران کے الیکٹرک حکام نے تسلی کرائی کہ مرمتی کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی بحال کر دی جائیگی۔

  • ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، وزیراعظم نواز شریف

    ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی۔

    نواز شریف نے ایوان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے فوج سے ملنے کے خواہش ظاہر کی تھی، جس پر انہوں نے آرمی چیف کو گرین سگنل دیا تھا۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ثالثی کی پیشکش حکومت کی جانب سے کی گئی اور نواز شریف نے ایوان میں غلط بیانی سے کام لے کر ایوان کو گمراہ کیا۔

    وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ اقتدار کیلئے جھک جائیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، آرمی چیف کی جانب سے پیغام آنے پرملنے کی اجازت دی۔

  • ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: ملک میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی اورالطاف حسین کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیا۔

    ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ رابطوں اور مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام کے باعث جمہوریت پسند قوتوں کی ملاقاتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ایک جانب دھرنے والوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب مشاورت کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔

    سیاسی بحران کو ٹالنے کیلئے ایم کیو ایم بھی کوششوں میں مصروف ہے، خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز رشید اوراسحاق ڈار بھی شریک تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، بابر غوری اور حیدر عباس رضوی شامل ہیں۔

  • ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، فضل الرحمان

    ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، فضل الرحمان

    پشاور: مولانا فضل الرحمان نے عمران خان اور طاہرالقادری کودھمکی دے دی۔ کہتےہیں ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، پھر دارالحکومت کی سٹرکیں لوگوں کوبرداشت نہیں کرسکیں گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کو دھمکی لگا دی۔ فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے دھرنے کی کال دی تو وفاقی دارلحکومت کی سڑکیں لوگوں کو برداشت نہیں کر سکیں گی، اسلام آباد میں دھرنوں کی کوئی منطق نہیں، ان کی جماعت آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، غیرآئینی مطالبات کے خلاف مظاہرے جاری رکھیں گے۔ اور ضدبرقرار رہی توعوام کواسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت اور ریاست پر حملہ کرنے کی یہ پہلی مثال ہے، جوکچھ ہورہا ہے عالمی ایجنڈے کے تحت ہے، سیاست مذاق نہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کچھ من چلوں کا رقص وسرور سیاسی قوت کامظاہرہ نہیں، سیاسی یتیم ہرروز ایک شام غریباں مناتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ:دھرنوں کے خلاف حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ:دھرنوں کے خلاف حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےدھرنوں کے خلاف حکم جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نےغیرآئینی اقدام سے متعلق کیس میں تحریک انصاف سے کل تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام اوردھرنوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی۔ اعلیٰ عدالت کے نوٹس پر تحریک انصاف کے وکیل حامد خان پیش ہوئے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےکوئی وکیل حاضر نہیں ہوا۔

    اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عوامی تحریک کے ورکرز نے شاہراہ بلاک کر رکھی ہے، ان کی تقریر بھی اشتعال انگیز ہے، اُنہیں روکا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے حکم جاری نہیں کریں گے، یہ معاملات ہینڈل کرنا حکومت کا کام ہے۔

    چیف جسٹس ناصر الملک نے حامد خان سے کہا کہ آپ کےجو بھی سیاسی مطالبات ہے، ہمارا اس سےکوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہم اس میں مداخلت کریں گے، جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ آپ اپنے مطالبات سے بیشک ایک انچ پیچھے نہ ہٹیں لیکن شاہراہ دستور سے چند فٹ پیچھے ہٹ جائیں تاکہ آمد و رفت کا راستہ کھل جائے۔

    جس پر حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شاہراہ دستور پر راستہ روکا ہے نہ ہی کسی شخص کو کسی بھی عمارت میں آنے جانے سے روکا جارہا ہے، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا موقف قابل ستائش ہے لیکن اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں، اعلیٰ عدالت نے تحریک انصاف سےتحریری جواب طلب اور پی اے ٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ایف سی اہلکاروں کے قافلے پرحملہ، 2اہلکارشہید ،6 زخمی

    تربت: ناصرآباد میں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں دو اہلکارجاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور  بھی مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس سے قبل چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اورخاتون سمیت بارہ افرادزخمی ہوگئےتھے، پولیس کے مطابق  ڈی پی او کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں کونشانہ بنایاگیا، دھماکا اتنا زوردارتھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشےٹوٹ گئے، دھماکا مال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہواجس سےموٹر سائیکل تباہ اورساتھ کھڑی متعددگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

  • کراچی: قائد آباد میں کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر دھماکا

    کراچی: قائد آباد میں کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر دھماکا

    کراچی : قائد آباد میں کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا،  جس سے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکا کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکا خیز مواد کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر نصب کیا گیا تھا، دھماکا سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے شٹر کو نقصان پہنچا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق کیبل آپریٹر کے دفتر میں دو افراد موجود ہوتے تھے تاہم دھماکے کے وقت دفتر میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • آسُس نے ایک نئی طرز کی ڈیوائس متعارف کروادی

    آسُس نے ایک نئی طرز کی ڈیوائس متعارف کروادی

    آسُس نے ایک نئی طرز کی ڈیوائس متعارف کروائی ہے، یہ دنیا کا پہلا پانچ موڈ لیپ ٹاپ ہے، یہ ڈیوائس بیک وقت ونڈوز اور اینڈروئیڈ لیپ ٹاپ ہے۔

    اس کی اسکرین والاحصہ ایک مکمل ٹیبلٹ ہے، جسے بارہ اعشاریہ پانچ انچ اسکرین والے ونڈوز اور اینڈروئیڈ ٹیبلٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، ساتھ ہی پانچ انچ اسکرین کا ایک اینڈروئیڈ اسمارٹ فون بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔

    ٹیبلٹ کی صورت میں استعمال کرنے پر دستیاب اسٹوریج ایک سو اٹھائیس گیگا بائٹس ہوتی ہے، اس کے ساتھ فراہم کیا جانے والے اسمارٹ فون پانچ انچ اسکرین کا حامل ہے۔

  • خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور: پولیس نے ایک مشتبہ ڈاکو کو مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالستار عید منانےدبئی سے آیا تھا۔

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ ایک معمہ بن گیا، فیض گنج تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ ڈاکو جان سے گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے شخص جس کی شناخت عبدالستار کے نام سے کی گئی ہے، وہ ڈاکو ہے، جو پنجاب کے علاقے ملتان کا رہائشی ہے۔

    عبدالستار کے ورثا نے اس پولیس مقابلے کو سراسر پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے، ان کے بقول عبدالستار ڈاکو نہیں بلکہ دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لئے کراچی سے ملتان جارہا تھا، اس کے پاس موجود پچیس لاکھ روپے کے بانڈز اور نقدی حاصل کرنے کے لئے خیرپور پولیس نے عبدالستار کو موت کی نیند سلا دیا۔

    ورثا نےاعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خیرپور پولیس کی زیادتی کا سپریم کورٹ نوٹس لےکر انصاف فراہم کرے۔