Tag: ARY New s

  • پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کردیا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پہلے سے 452 ارب کے مقروض صوبے نے مزید 385 ملین ڈالرز کے قرضوں کی درخواست دے دی ہے۔

    میاں محمودالرشید نے وائیٹ پیپر میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب 452 ارب کا مقروض ہے جبکہ حکومت نے مزید 385 ملین ڈالرز کے قرضوں کی درخواست دے دی، نئے قرضوں کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو 350 ملین ڈالرز جبکہ 35 ملین ڈالر ز قرضوں کی درخواست انٹر نیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کو دی گئی ہے۔

    وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس کے میگا پراجیکٹس کے لئے 100ارب صوبہ اپنے وسائل سے خرچ کرسکتا ہے تو شہری ترقی اور بہبود کے نام پر بیرونی قرضے کیوں لئے جارہے ہیں؟جبکہ ان منصوبوں کا غربت کے خاتمے سے کوئی تعلق بھی نہیں ۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سستی روٹی، فوڈ پروگرام جیسے 10 ناکام منصوبوں پر 100 ارب ضائع کئے گئے، 2008ءکے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو ہر سال 100۔ ارب روپے مل رہے ہیں۔ مگر گذشتہ چھ سال سے برسر اقتدار مسلم لیگ ن عوام کی صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں بہتری نہیں لاسکی۔

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ قرضوں کا بوجھ نہ چھوڑنے کے دعویدار وزیراعلیٰ نے پنجاب کو ذاتی جاگیر بنالیا ہے، جس میں منتخب ارکان کی بجائے خاندان کے افراد بیوروکریسی کو ہدایات دیتے ہیں۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزدہشتگردی کیخلاف ہمارے قومی ہیروز ہیں،آئی ڈی پیز کو نظرانداز کرنا مجرمانہ اقدام ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ ہم نے سوات آپریشن کے آئی ڈی پیز کو نہایت احسن طریقے سے سنبھالا ،جلد ان کوان کے گھر بھیجا، انھوں نے کا کہ ہم نے سیلاب میں بھی بے گھر افرادکوسنبھالا اوریواین سیکرٹری بان کی مون کوبھی آن بورڈ لیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے اورعالمی برداری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کوآئے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اپنی انا پرستی سے نکلے اور سول سوسائٹی این جی اوز اورپوری قوم کو متحرک کرے ۔

  • مشرف کے ساتھ کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا، فضل الرحمان

    مشرف کے ساتھ کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا، فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ وہ کبھی جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے ہوں۔

    خیرالمدارس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں لیکن ہمیں چاہیئے کہ حکومت کو صحیح مشورے دیں انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات تشویشناک ہیں ایسی صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو اور جمہوریت چلتی رہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکہ کے اتحادی کہلائیں گے اس وقت تک امریکہ مخالف ذہن کو منتشر نہیں کیا جاسکتا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کیساتھ مزاکرات کا معاملہ ڈرامہ تھا اور مذاکرات اور ڈرامے میں بڑا فرق ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن کے بعد دہشت گردوں نے جگہ چھوڑی تھی اور دہشت گردی ختم نہیں ہوئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مارچ سے کوئی آسمان نہیں ٹوٹ جائے گا مظاہرے عوام کا حق ہیں تاریخ میں جتنے بڑے مارچ ہم نے کیے ہیں کوئی نہیں کرسکتا، بہرحال پی ٹی آئی کو مارچ کرنے دیا جائے، لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ یوم آزادی کے دن اس طرح کے مظاہرے نہیں کرنے چاہیں ، انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر امت مسلمہ کو ایک ہونا چاہئے ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ آئین کے تابع نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں ڈیل کی سیاست ختم نہیں ہوسکتی۔

  • پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: صبح سویرے پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس نے سرچ آپریشن میں دو بھتہ خورسمیت پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کا سلسلہ رک نہ سکا، ماہ صیام میں بھی پولیس اور معصوم افراد دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،دہشت گردوں نے صبح سویرے سفید ڈھیری کے مقام پرسڑک کنارے نصب بم سے پولیس وین کو نشانہ بنایا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اس سے پہلے رات گئے پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے دو بھتہ خوروں سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو حراست لے لیا، جن سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی،گرفتارملزمان میں چار غیرملکی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔