Tag: ARY New s

  • ریلوے کا 15 نومبر سے 14 دسمبر تک کرایوں میں کمی کا اعلان

    ریلوے کا 15 نومبر سے 14 دسمبر تک کرایوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے پندرہ نومبر سے چودہ دسمبر تک بارہ ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی گئی گئی۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاہور راولپنڈی کے مابین چلنے والی ریل کاروں کے کرائے میں دی جانے والی سبسڈی میں پچیس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ٹرین کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے سے کم وقت میں بُکنگ کروانے پر پانچ فیصد سرچارج وصول کیا جائے گا اور یہ فیصلے پندرہ نومبرسے نافذالعمل ہوں گے۔

    جن ٹرینوں کے کرایو ں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے اُن میں بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، سرگودھاایکسپریس اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں ۔

    جبکہ مہر ایکسپریس ، چناب ایکسپریس ، لالہ موسیٰ ایکسپریس، ساندل ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریساوربدین ایکسپریسکے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ سے2ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ سے2ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو اورنگی اور بلدیہ سے گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد سی ٹی ڈی سعود آباد کے دفتر پر کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے.

    کراچی آپریشن میں تیزی سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے، اورنگی اور بلدیہ سے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز دھرلیے گئے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ شہر قائد میں چھتیس افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ریاض بٹ نے چوبیس اور شرجیل نے بارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد سی ٹی ڈی سعودآباد کے دفتر پر کریکرحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے .

    ایس ایس پی جنید شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سی ٹی ڈی کی کارروائیوں پر رد عمل ہے، ایس ایس پی جنید شیخ پولیس نے فیڈرل بی ایریا اور گلبرگ سے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • رینجرز کیخلاف گمشدگی کے اشتہارات شائع کرانے والا ڈی ایس پی معطل

    رینجرز کیخلاف گمشدگی کے اشتہارات شائع کرانے والا ڈی ایس پی معطل

    کراچی : صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس کی جانب سے نامعلوم رینجرزکے خلاف گمشدگی کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا، اشتہار شائع کرانے والے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن کو معطل کردیا گیا۔

    اخبارات میں اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد سے چھ گمشدہ افراد اور ان کی تصاویر شائع کی گئی تھیں، جس میں نامعلوم رینجرز کا ذکر کیا گیا تھا، جس کا پولیس حکام اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخرالاسلام کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا۔

    وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اس ضمن میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے فون پر رابطہ کیا اور ان اشتہارات کی اشاعت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرانے کی ہدایات جاری کیں اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو 3روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    شائع ہونے والے اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم رینجرز اہلکار مذکورہ شخص کو اٹھاکر لے گئے، جس کا تاحال پتہ نہیں چل رہا، اگر کسی کو اشتہار میں دیے گئے شخص کا علم ہو تو مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں اطلاع دی جائے ۔

    یہ اشتہار ڈی ایس پی اورنگی فخرالاسلام عثمانی کی جانب سے دیا گیا ہے، جو سید نادر شاہ ،فواد شمس،احسان اللہ، طاہر علی، ابرار احمد اور حیدر علی کے لاپتہ ہونے سے متعلق ہے، رینجرز اہلکاروں پر جو شق لگائی گئی ہے ، اس دفعہ کے تحت سزا سات سال تک ہے ۔

  • عراق : پے در پے بم دھماکے، 57 افراد ہلاک

    عراق : پے در پے بم دھماکے، 57 افراد ہلاک

    بغداد : عراق میں پے در پے بم دھماکوں کے نتیجے میں ستاون افراد ہلاک جبکہ ردجنوں زخمی ہوگئے.

    دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں واقع قصبے خالص میں پہلا دھماکہ ہوا، جس میں پینتیس افراد ہلاک ہوئے، دوسرا کار بم دھماکہ بغداد کےعلاقے حسینیہ میں ہوا، جہاں بارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    جنوبی صوبہ بصرہ کے شہر الزبیر کی ایک مارکیٹ میں دھماکے ہوئے، جس میں دس افراد ہلاک ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

  • دبئی کے حاکم شیخ محمدالمکتوم کے بیٹے شیخ راشدکا انتقال، 3روزہ سوگ

    دبئی کے حاکم شیخ محمدالمکتوم کے بیٹے شیخ راشدکا انتقال، 3روزہ سوگ

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے امیرشیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے بیٹے شیخ راشد انتقال کرگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شیخ راشد کا انتقال آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی عمر چونتیس سال تھی، شیخ راشد کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سوگ کے دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے شیخ راشد کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شیخ راشد کی نمازِجنازہ اور تدفین مغرب کی نماز کے بعد دبئی میں کی جائے گی۔

  • مفتی شامزئی اور دیگرعلماء کا قاتل وصی حیدر گرفتار

    مفتی شامزئی اور دیگرعلماء کا قاتل وصی حیدر گرفتار

    کراچی : مفتی نظام الدین شامزئی اور مولاناعبدالمجید دین پوری کا قاتل کراچی ایف بی ایریا سے پکڑا گیا، وصی حیدر نے انسپکٹر ناصرالحسن کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، تھانہ ایف بی ایریا کی حدود سے مشتبہ ٹارگٹ کلر وصی حیدر کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے معروف عالم دین مفتی نظام الدین شامزئی، مولاناعبدالمجید دین پوری، حافظ محمد احسان سمیت دیگر مذہبی شخصیات کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کے مطابق پولیس انسپکٹر ناصر الحسن، ہائیکورٹ کے ملازم بشیراحمد سمیت ملزم دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔

    ٹارگٹ کلر کو پولیس نے فیڈرل بی ایریا سے مقابلےکے بعد اسلحہ سمیت گرفتارکیا، خونریزی کیلئے دوہزار دو میں حیدرآباد سے کراچی منتقل ہونے والے ٹارگٹ کلر وصی حیدر نے اکتیس مئی دوہزار چار کو مفتی شامزئی کو قتل کیا تھا۔

    حکومت نے مفتی شامزئی کے قاتل کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام رکھا تھا جبکہ مولاناعبدالمجیددین پوری اکتیس جنوری دو ہزار تیرہ کووصی حیدر کی بارود اگلتی گولیوں کا نشانہ بنے۔

  • غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مارا جاچکا ہے، سرفراز بگٹی

    غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مارا جاچکا ہے، سرفراز بگٹی

    کوئٹہ : وزیرِداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے ، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے رابطہ سینٹر کی تصویریں بھی دکھائیں۔

    بلوچستان کے وزیرِداخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ آوران میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کے چھڑپ میں کالعدم بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر مارا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں اُن کے قریب کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حساس اداروں ایف سی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں اور راکے کارندوں کے زیر استعمال کمیونیکیشن سنٹر ختم کردیا ہے، جو دلبندین کے بلند وبالا پہاڑوں پر واقع تھا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، جن سے اسلحہ ، وی وائرلیس سیٹ سمیت بڑی تعدادمیں بھارت اور افغانستان سمیت کئی غیر ملکی سمیں برآمد ہوئی ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل وی کے نمبز کالعدم تنظیموں انڈین راء ، افغان انٹیلی جنس ، تحریک طالبان افغانستان ، القاعدہ ، بلوچ علیحدگی پسند ، جنداللہ اور اسلحہ منشیات اسمگلرز کے زیر استعمال تھا یہ نمبرز وہ اپنے انٹرنیشنل ہینڈلرز اور بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ان سمز میں افغانی ، انڈین ، ایرانی ، یو کے ، یو ایس اے ، خلیجی اور یورپین ممالک کے نمبرز موجود ہیں۔

     

  • پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

    پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

     کولمبو: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سریز میں 0-1  کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں سج گیا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ، پاکستان نے کیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، گرین شرٹس کا آغاز تو اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ مختار احمد کی دس رنز پر گری جو صرف دو رنز بناسکے۔

    گزرتے وقت کیساتھ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جارحانہ ہوتی چلی گئی، وکٹیں بھی گرتی رہیں اور اسکور میں اضافہ بھی ہوتا رہا فوٹیج پہلے حفیظ کیساتھ احمد شہزاد نے بیالیس رنز کی شراکت قائم کی، پھر عمر اکمل نے شعیب ملک کیساتھ اکیاسی رنز اسکور میں جوڑے،تینوں بلے بازوں نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔

    کپتان شاہد آفریدی جلدی میں آئے اور ایک چھکا مار کر صرف آٹھ رنز بناسکے فوٹیج پاکستان ٹیم نے پانچ وکٹ کھو کر ایک سو پچھتر رنز بنائے۔

     دوسری جانب سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز ہی  بناسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ سری ورد نے جارحانہ اننگز کھیل کر 15 گیندوں پر 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    سری لنکا اننگز


     

    ہدف کے تعقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 29 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 55 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 114 ہوگیا۔

     


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان کو دوسرے اوورز میں پہلہ نقصان اٹھانا پڑا جب مختار احمد 2 رنز بناکر متھیوز کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 35 ہوگیا۔

    پاکستان کو آٹھویں اوورز میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد حفیط 17 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑی کے نقصان پر 71 ہوگیا۔

    پاکستان کو بارہویں اوورز میں تسرا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 46 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 113 ہوگیا۔

    پاکستان کو انیسویں اوورز میں چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب عمر اکمل 46 رنز بناکر ملنگا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کو آخری اوورز میں پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی 8 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کُل 20 اوورز میں پاکستان نے 5 کھلاڑی کے نقصان پر  175 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو 176 رنز کا حدف دے دیا۔


    ٹاس


     

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے اور ون ڈے کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے ۔

     انہوں نے مزید بتایا کہ گراﺅنڈ کی پچ بلے بازوں کے لیے موزوں ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ ٹیم کے مجموعی سکور کو 175 سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ جیت کے امکانات روشن ہو جائیں ۔

     دوسری جانب سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود رکھا جائے اور پوری ٹیم مل کر فتح کے لیے کوشش کرے گی ۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔

  • وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کیا تھا لیکن مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اب وہاب ریاض کی جگہ ضیاءالحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، 20 سالہ ضیاء الحق نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔