Tag: ARY New s

  • مصر:دریائے نیل میں 2کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 15افراد جاں بحق

    مصر:دریائے نیل میں 2کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 15افراد جاں بحق

    قاہرہ: مصر کے دریائے نیل میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں پندرہ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دریائے نیل میں ایک چھوٹی مسافر کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ڈوب گئے،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ۔

    پولیس نے حادثے کے بعد مال بردار بحری جہاز کے کپتان اور نائب کپتان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

  • محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان

    محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان

    لاہور: محکمہ ریلوے کراچی نےاس عید پربھی چھ خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا، لیکن کینٹ اسٹیشن پرخراب صورتحال نے مسافروں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑارہنے پرمجبورکردیا۔

     لمبی لمبی قطاروں میں لگے یہ لوگ عید مناناچاہتےہیں اپنوں کےساتھ محکمہ ریلوے نےہرسال کی طرح اس سال بھی کیاعیدپرخصوصی ٹرینیں چلانےکا اہتمام اس بارایک، دونہیں مسافروں کےلیےکراچی سےچلائی جارہی ہیں۔

     چھ خصوصی ٹرینیں مگر کراچی کینٹ اسٹیشن بکنگ آفس پرسسٹم خرابی نےشہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، ریزروزیشن کے لیے آئے مسافرشدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

     مسافرگھنٹوں لائنوں میں لگےرہنےکے بعدبھی بغیر بلنگ کےلوٹ رہے ہیں، کراچی سےپہلی عیدٹرین گیارہ جولائی کوصبح گیارہ بجے لاہور روانہ ہوگی، خصوصی ٹرینوں کاسلسلہ سولہ جولائی تک جاری رہےگا۔

  • پالی کیلے: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پالی کیلے: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، ایک کھلاڑی آؤٹ

    پالی کیلے: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھمت کارونارتنے اور کوشال سلوا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کوشال سلوا زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہ سکے ، راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے، انھوں نے 9 رنز بنائے، اب سے کچھ دیر قبل تک سری لنکا نے پندرہ رنز بنالئے ہیں۔

    پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فیلڈنگ کو ترجیح دی ہے۔

    سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض انجرڈ ہیں۔ جنید خان اور ذوالفقار بابر ٹیم کا حصہ نہیں اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے سبب فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

    میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین فاسٹ بالرز راحت علی، عمران خان اور احسان عادل کو رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کمار سنگاکارا کے علاوہ تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • سائبر حملے میں امریکی عسکری اداروں کے اہلکاروں کی ذاتی معلومات چرالی گئیں

    سائبر حملے میں امریکی عسکری اداروں کے اہلکاروں کی ذاتی معلومات چرالی گئیں

    واشنگٹن: ہفتے کے دوران دوسرے سائبرحملے میں عسکری اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرلی گئی۔

    ممکنہ چینی ہیکروں نے اہم امریکی عسکری اداروں کے اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرکے امریکی سکیورٹی سائبراداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیئے۔

    امریکی حکام کے مطابق عسکری اداروں کے عملے کی ذاتی معلومات بلیک میلنگ کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہیں جبکہ آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چالیس لاکھ موجودہ اورسابقہ ملازمین اس حملے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نےسکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئےچرائی گئی معلومات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ کون سے ملازمین متاثرہوئےہیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق سائبر حملے سے متعلق تحتیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اس سائبر حملے کے پیچھے چینی ہیکروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کے قریب

    کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کے قریب

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے قریب ہیں، مورگن اسٹینلے نے ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا، مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزبھی تیزی دیکھی گئی۔

    مورگن اینڈ اسٹینلےنےکراچی اسٹاک مارکیٹ کےایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنےکاعندیہ دےدیا ہے، شمولیت کیلئے2016میں جائزہ لیا جائیگا، آٹھ سال پہلے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس سے نکال دیا گیا تھا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے اس پیشرفت کو اہم کامیابی قراردیا ہے۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج اس وقت ایم ایس سی آئی فرنٹیئرمارکیٹس انڈیکس میں ہے، جہاں اس کا ویٹج9فیصد ہے جبکہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کےبعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کاویٹج صرف صفراعشاریہ ایک دوسے 0۔5 فیصد تک ہوگا۔

    ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل ہونا فائدے کا سودا ہے، نقصان کا نہیں۔

  • امریکی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    امریکی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

    واشنگٹن : ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے جبکہ شام کی الیکٹرونک آرمی نے ویب سائٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج کی ویب سائٹ پر ہیکروں نے حملہ کرکے ہیک کرلیا، جس کے بعد امریکی فوج نے ویب سائٹ کو ہیک ہونے کے بعد عارضی طو پر بند کردیا ہے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق ویب سائٹ بند کرنے کا مقصد معلومات کو بچانا ہے جبکہ امریکی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری شام کی الیکٹرونک آرمی نے قبول کر لی ہے ، شام کا الیکٹرونک گروپ صدر بشارلاسد کا حامی ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکہ نے کہا تھا کہ چینی ہیکروں نے وفاقی حکومت کے کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات کے چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

    تاہم چین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

  • پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

    پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

    دبئی : پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان پھر امید سے ہیں۔

    گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے بالی وڈ ایوارڈ کی تقریب میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی، ویناملک نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس ایوارڈز میں شرکت کی تصویر پوسٹ کی۔

    وینا ملک اور اسد خٹک کی 25 دسمبر 2013 میں دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    ویناملک کا ایک بیٹا ابرام خان ہے، جو گزشتہ سال 22ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: چین کےصوبہ ہیوبی میں واقع دریائے یانگ ٹیز میں مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت آٹھ افراد کو بچالیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

    مسافر بردار بحری جہاز میں عملے کے سینتالیس ارکان سمیت چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، بحری جہاز کی منزل مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع صوبہ ہیوبی میں واقع شہر چیانگنگ تھی کہ جہاز دریائے یانگزی میں طوفان کی زد میں آگیا۔

      شدید طوفانی بارش نے جہاز کو دریا بُرد کردیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت صرف آٹھ افراد کو ہی بچایا جاسکا، ریسکیوکا کام جاری ہے جبکہ چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ نے جائےحادثہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن سٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 405 چینی شہری، ٹریول ایجنسی کے پانچ ملازمین اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔

    واضح رہے  کہ رواں سال کے آغاز میں بھی چین میں کشتی کے ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کراچی: مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 9جون کو پھانسی دی جائیگی

    کراچی: مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 9جون کو پھانسی دی جائیگی

    کراچی: عدالت نے مجرم شفقت حسین کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دئیے، ایک بچے کے اغواء اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو نو جون کی صبح پھانسی دی جائے گی۔

    ایک بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث موت کی سزا پانے والے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔

    سنگ دل مجرم کو نو جون کی صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی ۔

    مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا دو بار ملتوی کی گئی تھی جبکہ صدرِ مملکت نے بھی شفقت حسین کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

    مجرم شفقت حسین نے دو ہزار ایک میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے سات سالہ بچے عمیر کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا، جس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی۔

  • وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    راولپنڈی: اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے وزیرِاعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے مرحوم والد اور بھائی سمیت تمام بزنس پارٹنرز کو باعزت کردیا۔

    احتساب کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر کی عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف برادران کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے شریف برادران کو ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مذکورہ ریفرنس کے خلاف شریف بردران کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس جھوٹا، بے بنیاد اور انتقامی طور پر بنایا گیا ہے، جو ناصرف نا قابلِ سماعت ہے بلکہ اس ریفرنس کو قانونی بنیاد پر خارج کیا جائے۔

    ہائی کورٹ سے ریفرنس خارج ہونے کے حکم کے ریکارڈ کی کاپی گزشتہ روز احتساب عدالت کو مل گئی تھی۔

    آج احتساب عدالت کے جج سہیل ناصر نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب کی جانب سے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سمیت ان کے والد مرحوم میاں شریف اور بھائی میاں مرحوم عباس شریف کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔