Tag: ARY New s

  • کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق پٹیل پاڑہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، آپریشن کے دوران رینجرز نے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کا کہنا یے کہ جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ داری پی ٹی آئی انتظامی کمیٹی کی تھی۔

    ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل تسلیم کرچکے ہیں کہ جلسے کے انتظامت کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے پاس ہی تھی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں بدانتظامی کی کا الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔

  • پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی: پاکستان میں پولیو کا چودہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پولیو کے مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو دو ہوگئی ہے۔

    پولیو کے نئے کیسز مردان ، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں سامنے آئے ہیں، ادارہء قومی صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ تین بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک سے ہے، رواں سال فاٹا سے ایک سو پینتیس، کے پی کے سے چالیس، سندھ سے انیس، بلوچستان سے چھ اور پنجاب سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ادارہء قومی صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے، کراچی کا علاقہ گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں حال ہی میں نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی ہے، جہاں سترہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سانگھڑ سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • برانچ لیس بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں بلحاظ مالیت 19 فیصد اضافہ

    برانچ لیس بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں بلحاظ مالیت 19 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری تا مارچ 2014ء کے دوران برانچ لیس بینکنگ کی ٹرانزیکشنز کی شرح میں مالیت کے لحاظ سے 19 فیصد جبکہ تعداد کے لحاظ سے 27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

    رواں سال کے پہلے تین ماہ جنوری تا مارچ 2014ءکے دوران ملک میں برانچ لیس بینکنگ سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز سے 278 ارب 30 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا۔

    روایتی بینکاری کی سہولیات کی ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں عدم دستیابی اور بینکاری کی سہولیات سے عوام کی بڑی تعداد کی ناآشنائی کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد برانچ لیس بینکنگ سے استفادہ کررہی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال 2013ءکے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کا آزادی مارچ جاری ہے، پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران فیروز والا سے پی ٹی آئی کے مزید آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ شروع ہوئے ایک ماہ سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، آزادی مارچ میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور کارکنوں نے وزیرِاعظم کے استعفے کے بغیر واپس نہ جانے کا عزم کر رکھا ہے۔

    پنجاب پولیس مختلف شہروں میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے ۔ فیروز والا میں پولیس نے پی ٹی آئی کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    موٹر وے فیض پور ، انٹر چینج راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

  • اسلام آباد: الیکشن کمیشن کااہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کااہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے علاوہ دیگر امور پربھی بات چیت ہوگی

    اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پرغور کیا جائے گا، بلدیاتی قوانین اورحلقہ بندیاں بھی زیرِبحث لائی جائیں گی۔

    اجلاس میں عمران خان اورافضل خان کےالزامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کے علاوہ دیگر امورپربھی بات چیت ہوگی۔

  • سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق سیاسی صورت حال کے باعث تین اہم ٹرانزیکشن تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے ملک کو دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ نہ مل سکا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات پر وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث تین ٹرانزیکشن تاخیرکا شکار ہوئیں، جن میں سکوک بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف کے قسط اور او جی ڈی سی ایل کی نجکاری شامل ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کسی بھی ملک کو ایک ارب ڈالر ترقیاتی کاموں کیلئے فراہم کرسکتا ہے اور بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہرممکن مدد کی جائے گی، انھوں نے پاکستان کو بھاشا ڈیم کیلئے مقامی وسائل کو بروکار لانے کی ترغیب بھی دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارِ افسوس بھی کیا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ بینک کانفرنس میں بھاشا ڈیم کو سرمایہ کاروں کیلئے پیشکش کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرضے سالانہ دے رہا ہے۔

  • وفاقی سیکرٹری صحت اور صوبائی سیکریٹریز کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری

    وفاقی سیکرٹری صحت اور صوبائی سیکریٹریز کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کرنے پر حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس میں وفاقی سیکریٹری صحت اور چاروں صوبائی سیکریٹریز کو انتیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری صحت اور صوبائی سیکریٹریز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    جسٹس جواد نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکز کو مستقل کیا جائے گا، فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے بظاہر توہین عدالت ہے۔

  • لاہور: تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    لاہور: تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    لاہور: مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور نے کیس کی سماعت کی، تحریکِ انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کارکن بے گناہ ہیں اور انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو اتوار کے روز گرفتار کیا تھا، جنہیں ایک روز پہلے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

  • اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    بارسلونا: اسپین میں ریاست کاتالونیا کی آزادی کے لیے لاکھوں افراد سرخ اور زرد لباس زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

    اسپین کے شہر بارسلونا میں لاکھوں افراد نے ریاست کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شامل لاکھوں شرکاء نے کاتا لونیا کے پرچم کی مناسبت سے پیلے اور سرخ رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

    مظاہرین نے علیحدگی اور ریفرنڈم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاتالونیا کے شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نو نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے۔