Tag: ARY new urdu

  • بھارت کی پاکستان دشمنی ،غلطی سے سرحد پار کرنے والے بچوں کو رہائی نہ مل سکی

    بھارت کی پاکستان دشمنی ،غلطی سے سرحد پار کرنے والے بچوں کو رہائی نہ مل سکی

    نئی دہلی : پاکستان دشمنی میں بھارتی حکام نے اپنے ہی عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دو بچوں کوان کے ماموں سمیت رہائی نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان دشمنی میں معصوم شہری بھی شکار ہونے لگے، غلطی سے سرحد عبور کرنے والے دوبچوں سمیت تین افراد عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہوسکے، اہلخانہ شدید کرب کا شکار ہے۔

    نارووال کے رہائشی دو بچے دس سالہ بابراور بارہ سالہ علی رضا اپنے بیس سالہ ماموں شہزاد کے ساتھ بارہ جولائی 2016 کو راوی نہر کے کنارے غلطی سے سرحد عبور کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق سرحد عبور کرنے کی وجہ بارڈر سے باڑ سے دور ہونا بتایا گیا، جس کا اعتراف خود بھارتی حکام نے عدالت میں کیا، 31 اگست2016 کو بھارتی ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا کہ بچوں نے غلطی سے سرحد پار کی لہٰذا ڈیڑھ مہینے کی سزا کے بعد واپس بھیج دیا جائے۔

    اس دوران نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعد بار بچوں کے لئے قونصلر رسائی کی درخواست دی۔ 29 نومبر 2016 کو قونصلر رسائی دی گئی، ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے معاملہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے سامنے اٹھایا، 25 اپریل 2017 کو بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بچوں کو حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے لیگل نوٹس بھی بھیجا گیا اس کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔


    مزید پڑھیں :  بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا


    یاد رہے چند روز قبل بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنڑول عبورکرنے والے بارہ سالہ پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا تھا اور جاسوس قرار دیا،  پاکستانی لڑکے کی شناخت شفاق علی چوہان سے ہوئی تھی۔۔

    کلبھوشن کی سزائے موت پر آگ بگولہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی بچہ سرحدی تنصیبات اور بارڈر فورسز کی جاسوسی کر رہا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

    واضح رہے کہ کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، امریکی خام تیل کی قیمت گزشتہ چار ماہ میں پہلی بار پچاس ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جار ہا ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت چار ماہ میں پہلی بار پچاس ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت باون ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں آئندہ ہفتے میں اضافہ متوقع ہے، امریکی اسٹریٹجک ذخائر میں کمی اور اوپیک ممالک کے درمیان معاہدہ کے باعث خام تیل کی قیمت بڑھے گی۔


    مزید پڑھیں : اوپیک کا 8سالوں میں پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ


    واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک نے آٹھ سالوں میں پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

  • کرک میں آئل فیلڈ سے 100 ارب روپے کا تیل چوری

    کرک میں آئل فیلڈ سے 100 ارب روپے کا تیل چوری

    اسلام آباد : کرک میں آئل فیلڈ سے سو ارب روپے کا تیل چوری کیا گیا، فی ٹینکر ہزار لیٹر تیل چرایا گیا، ایف آئی اے نے آئل کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس ملک امتیاز خان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ خیبر کے ضلع کرک کی آئل فیلڈ سے اربوں روپے مالیت کا خام تیل چوری کیا گیا۔

    ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے اپنی تحقیقات سے کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرک کی آئل فیلڈ سے چوری کے حوالے سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ تین طرح سے آئل چوری کیا گیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ غیر ملکی آئل کمپنی کے خلاف سو ارب روپے خام تیل چوری کرنے کی تحقیقات جاری ہیں، اب تک ڈیڑھ سو افراد خام تیل چوری کے الزام میں گرفتار کیے جاچکے ہیں، اس چوری میں حکومت اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ افسران سے لے کر چھوٹے افسران تک ملوث ہیں۔

    ملک امتیار نے کہا کہ ایسی کمپنی کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کرتے، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں کمپنی کے حکام سمیت متعلقہ دیگر ڈیپارٹمنٹ کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا ہے۔

  • پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے، عامر خان

    پاکستان میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کو اعلی تعلیم کی ضرورت ہے ، امیر کا بچہ تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ غریب کا بچہ غربت کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نجی اسکول کے دورے کی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ، پاکستان میں دیہاتی علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ، پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔


     مزید پڑھیں :  پاکستان کے نوجوان باکسر بننا چاہتے ہیں،عامرخان


    انکا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان نے اس امر کی تصدیق کی کہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے باکسنگ اکیڈیمی بنانے کا کام آگے نہیں بڑھ سکا۔ تاہم وزیر اعلی پنجاب نے انہیں زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد باکسنگ اکیڈمی کےلیے جگہ فراہم کرینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کے لئے امید کی کرن ہے ، وہ چاہیں تو محمد وسیم ان سے مدد لے سکتے ہیں۔


     مزید پڑھیں  :  باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں


    اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن وہ داتا دربار حاضری دینگے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےغربت اور بھوک سے متاثرہ علاقے تھر پارکر کا دورہ کرکے پانی اور توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

  • کراچی : آج سے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند

    کراچی : آج سے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند

    کراچی : سندھ بھر میں سی این جی کی کلوگرام کے بجائے لیٹر میں فروخت کا معاملہ تنازع بن گیا، سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتا ل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سی این جی کی فی کلو کے بجائے فی لیٹر فروخت کرنے کے معاملے پر اوگرا اور سی این جی مالکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ میں فی لیٹر گیس فروخت کرنے کے فیصلے کو اوگرا نے غیر قانونی قرار دیا، جس پر سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کردئے۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اوگرا کی اجازت کے بغیر سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے پر ہفتہ تیرہ اگست کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


     

    مزید پڑھیں: کراچی میں سی این جی بحران کا خدشہ، غیر معینہ ہڑتال کا اعلان


     

    ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ اوگرا کی اجازت کے بغیرسی این جی کی فروخت غیر قانونی ہے اور لیٹر میں سی این جی مہنگی فروخت ہو رہی ہے، جس کا نقصان ٹرانسپورٹرز برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    اوگرا کے مطابق سندھ میں پنجاب کے برعکس ملکی ذخائر سے گیس فراہم کی جارہی ہے، اس لیے اس کی فروخت فی کلو کے حساب سے ہی ہوگی۔

    وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سندھ کے سی این جی مالکان کی کچھ روز قبل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر پیٹرولیم نے سی این جی مالکان کی گیس فی لیٹر فروخت کرنے کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اوگرا آرڈیننس 2009 زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اب اوگرا سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا مجاز نہیں رہا لیکن دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمت میں تبدیلی خلاف قانون ہے۔

    اوگرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیٹر کے فارمولے کے تحت سی این جی قیمت 42 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے جبکہ سی این جی مالکان 48 روپے فی لیٹر فروخت کرنے پر بضد ہیں۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی پبلک ہیرنگ 15 اگست کو ہوگی، جس میں یہ سی این جی کی فروخت کا طریقہ کار اور قیمت کا تعین ہو جائے گا۔

  • سفرِسدرۃ ُالمنتہیٰ، دیدارِِ ربُ العالمین ، معراج مصطفٰی ﷺ

    سفرِسدرۃ ُالمنتہیٰ، دیدارِِ ربُ العالمین ، معراج مصطفٰی ﷺ

    آج ملک بھرمیں شبِ معراج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، مساجد میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، دنیا بھر میں مسلمان شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

    مسلمان آج شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے، معراج کی شب کو دین اسلام میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے، جب اللہ رب العزت نے نبی کریم کو اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا ۔

    جب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے، اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت وفضیلت بیان کر کے انکی خاص خاص برکات وخصوصیات بیان فرمائی ہیں۔

    شب معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے، وہیں یہ امت مسلمہ کیلئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔

    اسراء اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا اور تاریخ پر ایسے دور رس اثرات ڈالے ہیں، جس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو بڑی وسعت حاصل ہوئی، یہ واقعہ حضور اکرم کا امتیازی معجزہ ہے۔

    شب معراج محبوب خدا نے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور وہاں سے آسمانوں کی سیر کرکے اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔

    یہ واقعہ ہجرت سے پانچ سال قبل پیش آیا سرور کائنات، رحمت اللہ العالمین کے اعلان نبوت کا بارہواں سال مصائب و مشکلات سے گھرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب سے ملاقات کا اہتمام فرمایا، پیغمبر خدا کی آسمانوں کی سیر اور اس میں اللہ تعالیٰ کے نشانیوں کا مشاہدہ بھی کمال ہے، اس واقع کو عمبر شاہ وارثی اپنے کلام میں یوں فرماتے ہیں۔

    سرِلامکاں سے طلب ہوئی
    سوئے منتہیٰ وہ چلے نبیﷺ

    قرآن پاک میں بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں اس واقعہ کا ذکر موجود ہے ، جو معراج یا اسراء کے نام سے مشہور ہے ، احادیث میں بھی اس واقعہ کی تفصیل ملتی ہے، شب معراج انتہائی افضل اور مبارک رات ہے کیونکہ اس رات کی نسبت معراج سے ہے ۔

    سفرِ معراج اپنے تین مراحل پر مشتمل تھا۔

    پہلے مرحلے میں سفرِ معراج کا پہلا مرحلہ مسجدُ الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا ہے، یہ زمینی سفر ہے۔

    دوسرے مرحلے سفرِ معراج کا دوسرا مرحلہ مسجدِ اقصیٰ سے لے کر سدرۃ ُالمنتہیٰ تک ہے، یہ کرۂ ارضی سے کہکشاؤں کے اس پار واقع نورانی دنیا تک سفر ہے۔

    تیسرے مرحلے سفرِ معراج کا تیسرا مرحلہ سدرۃ ُالمنتہیٰ سے آگے قاب قوسین اور اس سے بھی آگے تک کا ہے،چونکہ یہ سفر محبت اور عظمت کا سفر تھا اور یہ ملاقات محب اور محبوب کی خاص ملاقات تھی لہٰذا اس رودادِ محبت کو راز میں رکھا گیا، سورۃ ُالنجم میں فقط اتنا فرمایا کہ وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو راز اور پیار کی باتیں کرنا چاہیں وہ کرلیں۔

    علما اسلام کے مطابق معراج میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات روحانی نہیں، جسمانی تھی، جسے آج کے جدید دور میں سمجھنا مشکل نہیں، شب معراج کو نفلی عبادات احسن اقدام ہے لیکن اس رات کو ملنے والے تحفے نماز کی سارا سال پابندی بھی اللہ تعالیٰ کی پیروی کا ثبوت ہے۔

    اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
    ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج

  • پی سی بی نےآئی سی سی کوتحفظات سے آگاہ کردیا

    پی سی بی نےآئی سی سی کوتحفظات سے آگاہ کردیا

    لاہور: پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، شہریارخان نے کہا ہے کہ پریشان کن صورتحال میں کھیلنا مشکل ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاک بھارت میچ خطرے میں ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خدشات سے آگاہ کر دیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دھرم شالا میں پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔

    شہریار خان چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس سے پہلے بھارتی بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر سے بھی ٹیلیفون پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    شہریار خان پی سی بی کے مطابق مقامی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی دینے سے انکار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ایسی پریشان کن صورتحال میں پاکستان ٹیم کا کھیلنا مشکل ہوگا۔

  • ہمایوں سعید کے 2016 کیلئے بڑے پروجیکٹس

    ہمایوں سعید کے 2016 کیلئے بڑے پروجیکٹس

    سال 2015 بلاشبہ ہمایوں سعید کیلئے ایک شاندار سال تھا، اس نے دو بڑی بلاک بسٹرز "بن روئے” اور "جوانی پھر نہیں آنی” کے ساتھ اپنی بے مثال فنکارانہ صلاحیت باکس آفس پر منوائی تاہم 2016 کیلئے اس فنکار کے مزید بڑے ادارے ہیں اگرچہ اہم ٹیلی ویژن سیریلز اور فلموں کی پڑوڈکشن نے پچھلے کچھ مہینوں میں اس کو بہت مصروف رکھا ہے مگر اب ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت اداکاری کے لئے وقف کرے گا،2016 میں یکے بعد دیگرے بہت سے پروجیکٹس کیلئے اسکا کیلنڈر پہلے ہی سے طے ہوچکا ہے۔

    چوبیس گھنٹے کام کرکے اپنی ٹیلی ویژن واپسی کی سیریل "دل لگی” کی عکس بندی سمیٹنے کے بعد ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم جو کہ اس کے پروڈکشن ہاؤس "سکس سیگما پلس” ہی سے پیش کی جائیگی، ہمایوں سعید فلم لوکیشن کی تلاش کے سلسلے میں آج کل یورپ میں ہے، اس کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور رائٹر خلیل الرحمٰن ہیں ، فلم کی کاسٹ اور نام جلد ہی منظر عام پر آجائینگے جبکہ اس کی عکس بندی فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

    اس فلم کی تکمیل کے بعد فنکار "جوانی پھر نہیں آنی” کے انتہائی منتظر تسلسل کی عکس بندی شروع کرنے کا ارادہ ہے، اس تسلسل کے اسکرپٹ پر فی الحال کام جاری ہے ان پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ ہمایوں ٹیلی ویژن سیریلز پیش کرے گا اور یلغار کی عکس بندی مکمل کرے گا ، جس میں وہ ایک مخالف دشمن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔.

    فی الوقت اپنے مکمل شیڈول کے ساتھ بد قسمتی سے ہمایوں کو اپنے قریبی دوست مہیش بھٹ کی پروڈکشن دشمن سے جدا ہونا پڑے گا کیونکہ اس پروڈکشن کی تاریخیں اس کے بقیہ پروجیکٹس سے ٹکرارہی تھیں۔

    آنے والے سال سے اپنی توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں کا کہنا ہے کہ میں 2015 میں ناظرین سے ملنے والی بے پناہ محبت اور سپورٹ کیئے بہت شکرگزار ہوں ، مجھے فلموں میں اس سے بہتر واپسی نہیں مل سکتی تھی. چونکہ دیگر مصروفیات کے باعث میں نے پچھلے 4سال سے کوئی سیریل نہیں کی تھی، لہذا میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر میں "دل لگی” کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپس آرہا ہوں 2016 پہلے سے بہت اچھی شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے اور میں اسکا انتظار کررہا ہوں.

  • پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چئیر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی ،اب پی ایس ایل کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

    واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ٹی 12 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت نہیں دی ۔ پی ایس ایل شروع ہو چکی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہ یونس خان ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی ہیں انکے پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے سپورٹس کے شعبہ میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ مختلف سکولوں کے بچوں کو کھیل کے میدان میں لانا خوش آئند بات ہے۔

  • مذاکرات میں نہیں کھانے پر کرکٹ کا ذکر کیا تھا: سرتاج عزیز

    مذاکرات میں نہیں کھانے پر کرکٹ کا ذکر کیا تھا: سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاک بھارت سیریزکامعاملہ آفیشنل ایجنڈے میں نہیں تھا، لیکن ڈنرپر سشما سوراج سےکرکٹ کاذکرکیاتھا۔

    پاک بھارت سیریز پر بات ہوئی تھی لیکن کرکٹ آفیشل نہیں ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، اس کے باوجود کرکٹ کا ذکر ضرور کیا، قومی اسمبلی میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کھانے کی میزپرسشماسوراج سےپاک بھارت سیریز پر بات ہوئی۔

    سرتاج عزیزنے کہاکہ کھانے پرمیں نے سشماسوراج سے سوال کیا کہ معاہدہ ہونے کے باوجودسیریز پرمشکلات کیوں آرہی ہے،جس پر بھارتی وزیرخارجہ نے جواب دیاکہ تعلقات میں کشیدگی ہوتو مشکلات پیش آتی ہے۔

    بھارتی وزیرخارجہ پیر کو بھارتی پارلیمنٹ میں دورہ پاکستان پر بریفنگ دیں گی۔ توقع ہے کہ وہ اس بریفنگ میں پاک بھارت سیریز پربھی لب کشائی کریں گی۔