Tag: ARY new urdu

  • وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجے طے ہوا ہے، وزیر اعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مسترد کر رکھی ہے۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل پر حکومت کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔۔ اس لیے قومی امکان ہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔۔۔ جس میں وہ ن لیگ کی حکومت کے موقف سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

  • دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

    دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں پرفرض ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام کریں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ملاقا ت کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کاحل صرف مزاکرات اورجمہوریت کے زریعے ہی نکل سکتاہے انھوں نے کہا کہ ہم دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں اوراآئںدہ بھی کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں ہے باہمی احترام اورجمہوری اصولوں پرمبنی ہونی چاہے،وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعظم آمد پرشکریہ ادا کیا اورموجودہ سیاسی صورتحال میں ان کی مصالحتی کوششوں کوسراہا۔امیر جماعت اسلامی نے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

  • بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ءدسمبرمیں ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگی

    بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ءدسمبرمیں ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگی

    کراچی: بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء یکم دسمبر سے چار دسمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گی،دفاعی نمائش کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    کراچی میں دسمبر میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین نے نمائش کی کامیابی کی پیش رفت کیلئے امور کا جائزہ لیا، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، بریگیڈیئر مظہر ممتاز قریشی نے اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2014ء کیلئے دنیا بھر سے غیرملکی کمپنیوں اور وفود کی نمائش میں شرکت کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور نمائش کی 70 فیصد سے زائد جگہ اب تک بُک ہوچکی ہے۔

    بریگیڈیئر مظہر ممتاز قریشی نے شرکاء سے مزید تعاون کی درخواست کی تاکہ پاکستان کے مثبت رخ کو اجاگر کیا جاسکے جو نمائش کا ایک بنیادی مقصد بھی ہے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندوں کی جانب سے ذمہ داریوں کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

  • جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کےنام کرتے ہیں، عابد شیرعلی

    جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کےنام کرتے ہیں، عابد شیرعلی

    کراچی : وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہانواز شریف کی جانب سے محبت کا پیغام ہے, پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے۔

    انھوں نے میپکو ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب سےخطاب میں کہی، انھوں نے کہا جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کے نام کرتے ہیں، پاک فوج کے شانہ بشانہ عوام نظریہ ضرورت کی جنگ لڑ رہی ہے، اُن کا کہنا تھا پاکستان بقاکی جنگ لڑ رہا ہے تو دوسری طرف اس کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں، لیکن کوئی طاقت پاکستان میں ترقی کا سفر نہیں روک سکتی۔

  • سیاسی جماعتیں فوج کو متنازعہ نہ بنائیں، عابد شیرعلی

    سیاسی جماعتیں فوج کو متنازعہ نہ بنائیں، عابد شیرعلی

    ملتان: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کسی قسم کی بوکھلاہٹ کا شکار نہیں۔

    ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش نہ کی جائےانتشار پھیلانے کی بجائے تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکا لنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کسی قسم کی بوکھلاہٹ کا شکار نہیں۔جہموریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ تمام جمہوری قوتیں مل کر کریں گی۔

    عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 245 کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں لگایا اور نہ ہی فوج کو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کریں گے، فوج کو متنازعہ نہ بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام چوہدری برادران کو مسترد کر چکی ہے، وہ اپنی سیاسی بقا کے لئے واویلا مچا رہے ہیں۔

  • منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، وزیرا عظم

    منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، وزیرا عظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، حکومت عوام کو درپیش مسائل تیزی سے حل کرنا چاہتی ہے۔

    اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل تیزی سے حل کرنا چاہتی ہے،ن لیگ کے پی کے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، ہماری توجہ پاکستان کے مسائل کے حل پر ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جمہوریت پریقین رکھتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے۔

    اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، وزیرداخلہ چوہدری نثار،پرویزرشید، خواجہ آصف اور راجہ ظفرالحق شریک ہوئے، اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھا بجلی کی تقسیم کانظام بہترہونے کے بجلی کاضیاع کم ہوگا اور وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے۔

  • ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    مئی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے ماہ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2014ءکے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 15کروڑ 10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات 19کروڑ ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

    اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا زیادہ زرمبادلہ کمایا گیا۔

  • عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عابد شیرعلی

    عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت پانی و بجلی عابدشیرعلی کاکہناہے کہ عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت کسی دباؤ کا شکارنہی،الطاف حسین پاکستان آکر سیاست میں حصہ لیں۔

    ملکی سیاسی صورتحال پر لیگی وزرابھی بیان در بیان داغ رہے ہیں، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نےلانگ مارچ طالبان کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ ہے،عمران خان اور طالبان کا ایجنڈاایک ہے،عابد شیر علی نے کہابیرون ملک سے بیانات دینا آسان کام ہے، الطاف حسین پاکستان آکر ملکی سیاست میں حصہ لیں،وزیرمملکت نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوامی لیگ کہ سربرانجومیت کے ماہر بن گئے،عابد شیر علی کاکہناتھاکہحکومت کسی سیاسی دباؤ کا شکار نہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےچوہدری نثاراور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےچوہدری نثاراور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب سے قبل مری میں رفقاء سے صلاح مشورے شروع کردیئے۔

    تحریک انصاف کےآزادی مارچ اورعوامی تحریک کےانقلاب نےن لیگ کی قیادت کوایک بار پھرسرجوڑنےپرمجبورکردیا، مری میں وزیراعظم نواز شریف سےوزیرداخلہ چوہدری نثار،وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیداور خواجہ سعدرفیق نےملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال،پی ٹی آئی کےآزادی مارچ سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزرا چوہدری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے شرکت کی، اجلاس میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی اورا من وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی رات یوم آزادی کی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں سیاسی جماعتوں کی قیادت کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی خود دعوت دیں گے۔

    اس سےقبل پرویز رشید کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کااصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کاتختہ الٹناہے، عمران خان تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑکر اقتدارحاصل کرنا چاہیتےہیں،وزیراعلی پنجاب بھی کہاں پیچھےرہنےوالےتھے،مری میں مسلم لیگ ن کےوفودسےملاقات کے دوران کہا کہ ملک اس وقت جن حالات سےگزر رہاہےان کومدنظر رکھتےہوئےاحتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں، یہ وقت اتحاداوراتفاق کاہے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نےفیصل آباد میں میڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ چودہ اگست کو پارلیمنٹ پر چڑھائی کرکےعمران خان اپنےسیاسی ڈیتھ وارنٹ پردستخط کردیں گے،ملک دہشت گردی اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،پی ٹی آئی آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کاانتظارکرے۔