Tag: ARY New

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    سری نگر : کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے۔

    kash-2

    مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج کے باوجود بھارت نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ وخون میں نہانے کے باوجود کشمیریوں عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

    قابض انتظامیہ نے احتجاجی تحریک کو طاقت کے زور پر کچلنے کی ایک بار پھرکوشش کی گئی، وادی میں کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے جبکہ سید علی گیلانی اورمیرواعظ سمیت متعدد رہنماؤں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    inda-1

    اسپتال ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار اسپتالوں میں گھس کر زخمیوں پر تشدد کر رہے ہیں، بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے، نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت نے آزادی کے شعلے کو جونئی زندگی دی ہے، بھارت تمام ترمظالم کے باوجود اسے بجھا نہیں سکے گی۔

  • برطانیہ:دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کاالزام ، مسلمان جوڑے کوعمر قید کی سزا

    برطانیہ:دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کاالزام ، مسلمان جوڑے کوعمر قید کی سزا

    لندن : برطانیہ میں دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کاالزام ثابت ہونے پر مسلمان جوڑے کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق مذکورہ جوڑا سات جولائی دوہزار پانچ کو ہونے والے لندن دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر دہشتگرد حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، محمد رحمان نامی ملزم سائلنٹ بامبرنامی ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے لوگوں سے حملوں سے متعلق مشورہ بھی مانگتا تھا، جس پر محمد رحمان کو مئی میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    عدالت نے مجرم محمد رحمان کو ستائیس سال اور اس کی سابقہ اہلیہ ثناء احمد خان کو پچیس سال قید کی سزا سنائی، جرم کے ارتکاب کے وقت ثناء احمد رشتہ ازدواج میں منسلک تھی تاہم اب ان میں طلاق ہوچکی ہے۔

    مجرموں کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جج نے محمد رحمان سے کہا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش کی جہاد کی کال پورے کرنے کے لیے پرعزم تھے۔ اس منصوبہ بندی میں شامل محمد رحمان کی اہلیہ ثنا احمد خان کا جرم یہ ہے کہ انھوں نے طاقتور بم بنانے کے لیے رقم اکٹھی کی۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس جانب راغب ہونے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی‘ لیکن یقین ہے کہ رحمان برطانیہ میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

    محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

    کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، عوام سےمطلوب دہشت گردوں کے بارے میں قریبی تھانے کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے.

    دہشتگردوں کوصوبے سے پاک کرنیکے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے گرد اب گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ سندھ نے کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی نئی فہرست مرتب کر لی ہے.

    محکمہ داخلہ کیجانب سے جاری خط کیمطابق کالعدم جماعت کے اٹھائیس دہشتگردوں پر نئی ہیڈ منی بھی مقرر کردی گئی، اہم ترین دہشتگرد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ، فاروق بھٹی عرف مسننا کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، کالعدم جماعت کے ارشاد اللہ عرف نیاز کے سر کی قیمت پچھتر لاکھ جبکہ ارشد عرف لالو اور صابر عرف مننا ببلو کے سروں کی قیمت پچاس، پچاس لاکھ مقررکردی گئی۔

    عوام سے مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں قریبی تھانے میں اطلاع دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائیگا.

  • عمر اکمل آج پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے

    عمر اکمل آج پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے

    لاہور: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کرکٹر عمر اکمل آج پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے، عمر اکمل کی طرح بڑے بھائی کامران اکمل نے بھی میڈیا سے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے.

    عمر اکمل ڈانس پارٹی میں تھے یا نہیں معاملہ معمہ بن گیا ہے، عمر اکمل سارے واقعے پر میڈیا سے ناراض دکھائی دیئے جبکہ عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے دوہزار چھ میں بڑے بھائی کی شادی میں ڈانس کیا تھا، یہ ویڈیو اب چلانے سے دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج نہیں جا رہا، میڈیا یہ فوٹیج چلانا بند کر دے۔

    دوسری جانب عمر اکمل کی ٹیم کے کوچ باسط علی نے بھی عمر اکمل کے ڈانس پارٹی میں پکڑے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا جبکہ شاہد آفریدی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بورڈ سے عمر اکمل کو پہلے ہی مانگ چکے ہیں۔

    اتنے دن گزر جانے کے باوجود عمر اکمل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت یا فوٹیج سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے، ایسے میں عمر اکمل کو جلد ہی کلین چٹ ملنے کا امکان ہے۔

  • کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ای سی سی آج کسان پیکج سمیت پانچ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔

    ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہوگا، اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جون اور جولائی کے مہینوں کے کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج کے تحت زرعی شعبےکیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی اور سولر پی وی آلات کی درآمد کےلیے کوالٹی سٹینڈر ،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے لیے ایل لاکھ ٹن دالیں درآمد کرنیکی منظوری متوقع ہے۔

  • فلم ’دل چاہتا ہے ‘ کو ریلیز ہوئے 15 سال مکمل

    فلم ’دل چاہتا ہے ‘ کو ریلیز ہوئے 15 سال مکمل

    کراچی : بالی ووڈ کی مشہور اور سپر ہٹ فلم ’دل چاہتا ہے ‘ پندرہ سال مکمل ہونے ڈائریکٹر فرحان اختر نے شایقین کا شکریہ ادا کیا۔

    سن 2000 میں  ریلیز ہونے والی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کے پندرہ سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فلم میں کام کرنے والے اداکار ، عملہ اور شایقین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    فلم دل چاہتا ہے اپنے وقتوں کے مشہور فلموں میں سے ایک تھی ،  فلم کی کاسٹ میں بڑے اداکار شامل تھے ، جس میں عامر خان ، سیف علی خان، اکشے کھنہ، اور پریٹی زنٹا شامل ہیں ۔

    فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر کا شمار بالی ووڈ کئی بہترین دریافتوں میں ہوتا ہے، 2001میں بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ ریلیز ہوئی تو فلم انڈسٹری میں ایک نیا رجحان متعارف ہوا کیونکہ جدید دور کے نوجوانوں کی زندگی پر اس سے قبل اتنی اچھی فلم نہیں بنی تھی۔

    تیئس سالہ فرحان اختر نے ایک شاہکار فلم بنا کر بالی ووڈ کے بڑے بڑے ڈائریکٹر ز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

  • وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    اسلام آباد: وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا سے درخوست کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے۔

    وزارتِ پانی وبجلی کی طرف سے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے، اس نے حکومت اور صارفین سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔

    وزارت نے خط میں کہا ہے کہ ریگولیٹر کی حیثیت سے نیپرا کو کے الیکٹرک کے کھاتوں اور کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔

    وزارتِ پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بار بار ٹرپنگ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔

  • روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزے دار موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رمضان میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔

    ماہِ صیام یوں تو برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اس ماہ میں اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا۔

    شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے، وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیاء ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں ، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں،  گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں ، سبزیاں ، چنے استعمال کریں ، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں ، افطار میں سادہ پانی پیئں ، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔

  • چارسدہ: اسکول وین پرحملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 طلبہ زخمی

    چارسدہ: اسکول وین پرحملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 طلبہ زخمی

    چارسدہ:منی خیل کے علاقے میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ  تین طالبہ زخمی ہوگئی۔

    زرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے منی خیل میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ  تین طالبہ زخمی ہوگئیں۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں 12 سے 15 بچیاں سوار تھیں۔

    سر ڈھیری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ ڈرائیور کے مخالفین نے کیا، ملزمان وین کے ڈرائیور کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی: اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا

    کراچی: اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا

    کراچی: آج سزائے موت کے منتظر دو قیدی منطقی انجام کو پہنچے، اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

    سینٹرل جیل کراچی میں صبح ساڑھے چھ بجے سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، عطااللہ اور اعظم نے سن دوہزار ایک میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا پیرانی کو قتل کیا تھا، عطا اللہ اور محمد اعظم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو جولائی دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی، پھانسی سے قبل مجرمان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ورثاء سے آخری ملاقات کرائی گئی۔

    پھانسی کے موقع پر سینٹرل جیل کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پھانسی کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

    گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے ان دونوں کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے خلاف درخواست بھی مسترد کر دی تھی، ان دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ 24 جنوری کو جاری کیےگئے تھے۔

    یاد رہے کہ کراچی جیل میں ان پھانسیوں سے قبل دو مجرمان بہرام خان اور محمد سعید کو پھانسی دی گئی تھی۔

    سانحہ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی، جس کے بعد اب تک بائیس مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جا چکا ہے، پنجاب میں چودہ ، سندھ میں سات اور کے پی کے میں ایک دہشتگرد کو پھانسی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 بچوں سمیت 150افراد شہید ہوگئے تھے۔