Tag: ARY News anchor

  • لاہور : اے آر وائی نیوزکے اینکر اقرار الحسن کی عبوری ضمانت مستقل

    لاہور : اے آر وائی نیوزکے اینکر اقرار الحسن کی عبوری ضمانت مستقل

    لاہور: اسپیشل جج سینٹرل نے ریلوے گارگو نااہلی کیس میں اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن کی عبوری ضمانت مستقل کردی ہے۔

    لاہور میں اسپیشل جج سنٹرل نے ریلوے کی نااہلی بے نقاب کرنے کا معاملے پر اے آر وائی نیوز کے اینکراقرار الحسن کی عبوری ضمانت مستقل کردی ہے۔

    عدالت نے اقرار الحسن اور وسیم قیصر کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر شخصی ضمانت منظور کی۔

    اسپیشل جج سنٹرل عبدالرشید کا کہنا تھا کہ اے آر وائی اور سرعام ٹیم کی کوششیں قومی خدمت ہیں، اس پورے معاملے میں اے آر وائی اور سرعام کی بدنیتی نظر نہیں آتی۔

    اس موقع پر وکیل ریلوے نے بھی اعتراف کیا کہ اس پروگرام کے بعد ریلوے کارگو کا تمام سامان چیک کرے بک کیا جاتا ہے، جس پرعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سرِعام کی کوششوں سے بہت سے معاملات میں بہتری نظر آرہی ہے اور اگر یہ سب سرعام کی وجہ سے ہوا تو ریلوے کو سراہنا چاہیئے۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ : اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ : اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

    لاہور: ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کے متعلق کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز انتظامیہ اور مبشر لقمان سے جواب طلب کرلیا ۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اے آر وائی نیوز سے متعلق کیس کی سماعت کی، اے آر وائی نیوز کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی، اے آر وائی نیوز کی وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فل بینچ کی تشکیل کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے لہذا سماعت روکی جائے،عدالت نے قرار دیا کہ سب کا موقف سن کر انصاف پر مبنی فیصلہ دیا جائے گا۔

     اے آروائی نیوز کے وکیل کے ان دلائل پر عدلیہ سمیت معاشرے کے ہرطبقے کی خرابیاں دکھانا صحافیوں کا فرض ہے،عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا، فاضل جج نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو مخاطب کرکے سخت الفاظ میں کہا کہ خراب افراد کی دس فہرستیں بنائیں تو ہر فہرست میں آپ کا نام آئے گا، وکلا نے ڈاکٹر عبدالباسط کے حوالے سے فاضل عدالت کے ریمارکس پر احتجاج کیا۔

    دوسری جانب پی ایف یو جے نے لاہور سیشن کورٹ میں دنیا نیوز کی ٹیم پر تشدد اور مبشر لقمان کیس میں فاضل جج کے ریمارکس پر احتجاج کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رانا عظیم اور امین یوسف نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیئے صحافی برادری نے قربانیاں دیں مگر اب آزاد عدلیہ آزادی صحافت پر قدغن لگا رہی ہے۔پی ایف یو جے کی جانب سے فیصل چوک پر مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر رانا عظیم اور امین یوسف نے چیف جسٹس سے مبشر لقمان کیس کے دوران صحافت پر دیئے گئے ریمارکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، مظاہرے میں وکلا نے سیشن کورٹ میں دنیا ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی بھی مذمت کی۔

  • مبشر لقمان کی کتاب پر بنے گی بالی ووڈ فلم

    مبشر لقمان کی کتاب پر بنے گی بالی ووڈ فلم

    بالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون نے مبشر لقمان کوفلم کی آفر کی ہے، یہ فلم مبشر لقمان کی کتاب پر بنائی جائے گی۔

    ڈی ڈے اور لنچ باکس جیسی شانداربالی ووڈ فلمیں بنانے والے پروڈیوسر ارون رنگرچری کو پاکستانی صحافت پر فلم بنانے کا خیال آیا، مبشر لقمان کی تھرل سے بھرپور زندگی اور ان کی کتاب کھرا سچ بابا جی کے نام فلم کا موضوع بنے گی۔

    اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈار موشن پکچرز کے سی ای او ارون نے کہا کہ مبشر لقمان پاکستان میں بے حد مقبول ہیں، اسی لئے ان کی کتاب پر فلم بنانے کا خیال آیا،  فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے ارون کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یہ فلم ہٹ ہوگی۔

  • مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش

    مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش

    لاہور: سینئراینکرمبشرلقمان کو پولیس نےہراساں کرنا شروع کر دیا،دو روز میں مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پرچھ بارچھاپے مارے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے سینئراینکر پرسن مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جاری ہے،  مبشر لقمان کے گھر پر دو دن میں چھ بار چھاپے مارے گئے ہیں، پولیس اہلکارگارڈزکودھکےدےکرگھر میں گھسے اور گھر کے لان میں کھیلتے بچوں اور اہل خانہ کی تصاویر بنائی گئی۔

    مبشر لقمان کی شکایت پرڈی آئی جی آپریشنز نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارےلوگ نہیں ہیں، واقع کی تاحال ایف آئی درج نہ ہوسکی۔

    سینئر جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نے واقع کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب اگر ایسا رویہ جاری رکھا گیا تو احتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔

    واقع پر اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو عوام کے سامنے اصل حقائق لانے کی سزا دی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کچھ عناصر مبشر لقمان پر پابندی لگوانے کی سازش کررہے ہیں۔