Tag: ARY NEWS business news

  • سعودی عرب ایمنسٹی اسکیم: 5 لاکھ 72 ہزار غیر قانونی مقیم مستفید

    سعودی عرب ایمنسٹی اسکیم: 5 لاکھ 72 ہزار غیر قانونی مقیم مستفید

    ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا، مستفید ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 488 تک پہنچ گئی۔

    سعودی گزٹ کے مطابق یہ بات جوازات پاسپورٹ آفس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کےلیے 90 روزہ ایمنسٹی اسکیم 29 مارچ سے جاری ہے جس کے تحت غیر ملکی مزدور اور رہائشی افراد بغیر کسی جرمانے کے سعودی عرب چھوڑ سکتے ہیں۔

    اس اسکیم کی مدت 25 جون کو ختم ہورہی تھی تاہم اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

    پاسپورٹ آفس جوازات کے مطابق 12 ہزار سے زائد تارکین وطن ایسے ہیں جو رضاکارانہ طور پر ریاست چھوڑ کر جارہے ہیں تاکہ قانونی طور پر ورک ویزا حاصل کرکے دوبارہ سعودیہ عرب واپس آسکیں، ایسے افراد میں کچھ لوگ ایگزٹ ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد واپس آجائیں گے۔

    ایمنسٹی اسکیم کے قوانین کے تحت غیرقانونی طور پر مقیم ہر وہ غیر ملکی شخص جو اسکیم کی مقررہ مدت میں سعودی عرب چھوڑ جائے گا اس کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جائیں گے جس کے بعد وہ قانونی طور پر واپس آنے کا اہل ہوگا اور اسے ورک ویزا یا اقامہ مل سکے گا۔

    جوازات پاسپورٹ آفس میں 50 سے زائد کاؤنٹر قائم ہیں جو اس اسکیم کے تحت واپس جانے والے غیر ملکی باشندوں کے ڈپارچر کے عمل میں مصروف ہیں۔

    کاؤنٹر پر غیر ملکیوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ اسکیم کے تحت دی گئی مدت کا فائدہ اٹھائیں تاکہ انہیں بلیک لسٹ نہ کیا جائے اور وہ باعزت طریقے سے دوبارہ ریاست میں آسکیں۔

    انہیں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنا ڈیپارچر کا عمل مکمل کرنے کے بعد بھی سعودی عرب میں ہی مقیم رہے تو انہیں جیل جانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جوازات کے حکام نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد ایمنسٹی اسکیم کے بچے ہوئے دنوں سے فائدہ اٹھائیں اس سے قبل کہ اسکیم ختم ہوجائے۔


    سعودی عرب: تنخواہ میں تاخیر پر ہر ملازم کے عوض 3 ہزار ریال جرمانے کا فیصلہ


    حکام کے مطابق اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر ملکی باشندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سیکیورٹی اداروں کو اس ضمن میں سخت احکامات دے دیے گئے ہیں، مدت ختم ہونے کے بعد پکڑے گئے غیر ملکی باشندوں پر نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ انہیں جیل بھیجنے، ملک بدر کرنے اور آئندہ مملکت میں آنے پر بلیک لسٹ کرنے جیسی سزائیں دی جائیں گی۔

  • ملک میں پہلی بارکسانوں کو فصل کےعوض قرضہ کی فراہمی

    ملک میں پہلی بارکسانوں کو فصل کےعوض قرضہ کی فراہمی

    شیخوپورہ : سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) کی کاوشوں کی نتیجے میں ملک میں پہلی بار ایک نجی بینک کی جانب سے کسانوں کووئیر ہاؤس میں محفوظ رکھی گئی فصل کے عوض قرض کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے تعاون سے حبیب بینک (ایچ بی ایل) کی جانب سے ضلع شیخوپورہ میں مرید کے کے دوکسانوں کو ایجیلٹی پاکستان کے گوداموں میں رکھی گئی 185 ٹن گندم کے عوض 37 لاکھ روپے قرضہ فراہم کیا گیا۔

    ایس جی ایس پاکستان نے گودام میں رکھی گئی اس گندم کے لیے معیاری سرٹیفکیٹ جاری کیا جبکہ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں حبیب بینک کے نام پرمال ضمانت کے طور پر رکھے ہیں۔

    ایم ایم فلورملزکے چیئرمین محمود مولوی نے گندم کے اس اسٹاک کو خریدنے کی ہامی بھری ہے، پاکستان ایگری کلچرل کولیشن کے چیف ایگزیکٹو عارف ندیم کا کہنا ہے کہ کسانوں کی محفوظ گوداموں میں محفوظ اجناس کی رسیدوں کے عوض قرض کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بزنس ماڈل کی ابتدا سے کسانوں کوحاصل مالی وسائل تک رسائی میں اضافہ ہو گا اور کسانوں کو براہ راست مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہو گی اور کسان اپنی اجناس کو اچھی قیمت تک محفوظ رکھ سکیں گے اور اجناس کی قیمتوں کو استحکام ملے گا۔

    عارف ندیم نے کہا کہ پاکستان میں اس نئے دور کا آغاز ایس ای سی پی کی جانب سے کولیٹرل مینجمنٹ ریگولیشن 2017 جاری کرنے کے نتیجے میں ممکن ہوا.

  • کوئٹہ: پانچ دن سے نجی پمپس کو پیٹرول کی فراہمی بند

    کوئٹہ: پانچ دن سے نجی پمپس کو پیٹرول کی فراہمی بند

    کوئٹہ: ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نجی کمپنیوں کے پمپس کو پیٹرول کی ترسیل شروع نہ ہوسکی۔ پانچ روز سے اکثر پمپ بند ہیں, شہری پیٹرول کیلئے دربدربھٹک رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے چوتھے روز سے نجی کمپنیوں کے تمام پٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    شہری دن بھر پٹرول کے حصول کے لئے مختلف علاقوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، شہر کے اکثر پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث پی ایس او کے پمپس پر بے حد رش لگارہتا ہے۔

    پٹرول کی تلاش کے بعد لمبی قطاروں میں لگ کر طویل انتظار شہریوں کیلئے دوہری مصیبت سے کم نہیں، پٹرول پمپ مالکان کے مطابق عید کے بعد سے پٹرول کی ترسیل نہیں ہورہی جس کی وجہ سے انہیں پٹرول پمپ بند کرنے پڑے ہیں۔

    نجی کمپنیوں کے حکام کے مطابق سانحہ بہاولپور کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں آئندہ دو روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔

  • پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

    پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں کمی ایک ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کچھ سستا کردیا گیا، عوام کو تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کمی کی توقع تھی مگر کمی صرف ڈیڑھ روپے کی گئی ہے۔

    ماہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کچھ اس طرح ہوں گی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بہتر روپے اسی پیسے سے کم ہوکر اکہتر روپے تیس پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اکیاسی روپے چالیس پیسے سے کم ہوکر اناسی روپے نوے پیسے ہوگئی ہے۔

    نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا جو اگلے ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گی، یاد رہے کہ مٹی کے تیل سیمت پیٹرولیم کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    اسلام آباد : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک بھر کے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق آج سے عید الفطر کے تین دن پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک بھر کے عوام کیلئے اپنے تمام پیٹرول پمپس پر آج بروز ہفتہ سے عید کے تین دن تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ کمی کااعلان کیا ہے۔

    یہ آفرملک بھر میں پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپوں کیلئے ہے جس کے بعد پیٹرول اب 72.80 کے بجائے 71.80 فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاسابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1566پوائنٹس کی تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی سب سےبڑی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مارکیٹ نےتیزی کاسابقہ ریکارڈ توڑنے میں محض دو سو چالیس دن لگائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو ایک دن میں ایک ہزار پانچ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی تیزی کا نیاریکارڈ بن گیا۔ انڈیکس پچاس ہزار ایک سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان


    اس سےقبل یکم نومبر دوہزار سولہ کو مارکیٹ میں چودہ سو چھ پوائنٹس کی تیزی کاریکارڈ بنا تھا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق ایم ایس سی آئی میں شمولیت کےبعد فارن فنڈزاور بڑےمقامی سرمایہ کارمارکیٹ میں دوبارہ سےسرگرم ہوتےدکھائی دیئے۔

  • ‘یہودی اپنے مذہبی تہوار پر قیمتوں کی اشیاء آدھی کردیتے ہیں’

    ‘یہودی اپنے مذہبی تہوار پر قیمتوں کی اشیاء آدھی کردیتے ہیں’

    کراچی: ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پھلوں کی تین دن تک خریداری کے بائیکاٹ کے اعلان کی عوام نے بھی تائید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پھل فروشوں کی جانب سے ماہ رمضان میں پھل فروش منافع خوروں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کے لیے شہر قائد کے عوام نے کمر کس لی ہے، سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی مہم کو رات و رات اتنی پذیرائی ملی کہ کمشنر کراچی بھی اس مہم کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نذیر شاہ نے صدر میں لگنے والی پھل مارکیٹ کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے حوالے سے وہاں موجود لوگوں کی  رائے لی تو وہاں موجود عوام نے پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کی تائید کی۔

    عوامی ردعمل کی ویڈیو

    صدر میں موجود پولیس اہلکاروں نے بھی پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم بھی عوام ہیں اور ہمارے بھی بچے ہیں۔

    اس موقع ایک خاتون نے کہا کہ ’’یہودی اچھے ہیں اُن کا تہوار آتا ہے تو چیزوں کی قیمتیں آدھی ہوجاتی ہیں، اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں مسلمانوں کو ئی سہولت نہیں دی جاتی، یہ کیسا مسلمان ملک ہے‘‘؟ قریبی کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ بچوں کے لیے پھل خرید سکیں۔

    فیس بک پر عوامی مہم



  • شخصیت سے متعارف کروانے والے رنگین پتھر

    شخصیت سے متعارف کروانے والے رنگین پتھر

    اسکول صرف تعلیم حاصل کرنے اور نصابی کتابیں پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ یہ مقام زندگی کے ہر دور میں سامنے آنے والی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا سکھاتا ہے۔

    کسی شخص کی زندگی میں آنے والی کامیابیوں میں اس کے اساتذہ کا بھی کردار ہوتا ہے کہ وہ انہیں دوران تعلیم کیا سکھاتا ہے اور کیسے سکھاتا ہے۔

    امریکی ریاست انڈیانا میں بھی ایک اسکول میں ایسی ہی ایک آرٹ ٹیچر نہایت دلچسپ انداز میں بچوں کو ان کی شخصیت سے متعارف کروا رہی ہیں۔

    جیسیکا موئز نامی اس ٹیچر نے امریکی مصننف لنڈا کرانز کی کتاب ’صرف تم‘ کے خیال پر ایک نہایت انوکھا پروجیکٹ تخلیق کیا۔

    دراصل یہ کتاب ایک ننھی مچھلی کے بارے میں ہے جو اپنے بل بوتے پر پورے سمندر کی خاک چھانتی ہے۔

    اس کے والدین اسے سبق دیتے ہیں کہ اپنے نئے دوستوں سے چوکنا رہو اور اسے نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنا راستہ خود تلاش کرے یہ سوچے بغیر کہ اس کے آس پاس موجود تمام لوگ کہاں جا رہے ہیں۔

    کتاب کا مرکزی خیال بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ہر بچہ اپنی ذات میں مکمل اور منفرد ہے۔

    یہ آرٹ ٹیچر اپنے طلبا کو یہ کتاب پڑھ کر سناتی ہیں اور اس کے بعد وہ ان سے کہتی ہیں کہ کتاب میں موجود مچھلی کی طرح وہ بھی اپنی انفرادی شخصیت ظاہر کریں۔

    ٹیچر کے کہنے کے مطابق ہر بچہ اپنی پسند اور ذہن رسا کے مطابق ایک پتھر پر رنگ اور نقش و نگار تخلیق کرتا ہے۔ ہر بچہ دوسرے بچے سے مختلف رنگین پتھر تیار کرتا ہے اور اس دوران اپنی شخصیت کی انفرادیت پیش کرتا ہے۔

    ان بچوں کے تیار کردہ پتھروں کی تعداد کئی سو تک جا پہنچی ہے اور ان کی مدد سے اسکول کے باہر ایک رنگین رہگزر تیار کی جاچکی ہے جو وہاں سے گزرنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

    جیسیکا کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ اس خیال کی نفی کرتا ہے، کہ ’ہم اکیلے کچھ بھی نہیں‘۔ یہ پروجیکٹ بچوں کو بچپن سے یہ بات سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ صرف ایک بچے کی شخصیت بھی نہایت منفرد ہے اور دنیا کو بدل سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد اس پروجیکٹ کو نہایت پسند کیا جارہا ہے اور کئی دوسرے اسکولوں نے بھی ایسے پروجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آف شورکمپنیزاوربیرون ملک اثاثے قانونی قرار، نیا کمپنیز ایکٹ نافذ

    آف شورکمپنیزاوربیرون ملک اثاثے قانونی قرار، نیا کمپنیز ایکٹ نافذ

    اسلام آباد : آف شور کمپنیز اور بیرون ملک اثاثے قانون کے دائرے میں آگئے۔ تینتیس سال پرانا کمپنیز آرڈیننس منسوخ کرکے نیا قانون کمپنیز ایکٹ دوہزارسترہ نافذ کردیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے نئےکمپنیز ایکٹ 2017 پر دستخط کردیئے ہیں جس کےبعد 1984کا تینتیس سال پرانا کمپنیز آرڈیننس منسوخ ہوگیا ہے۔

    ایس ای سی پی کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نئےایکٹ سے بیرون ملک اثاثوں کی معلومات دینا قانون کےدائرے میں آگیا ہے۔

    پاکستان میں کسی کمپنی کےڈائریکٹر یا شیئرہولڈر کے بیرون ملک اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جاسکےگی۔ ٹیکس اینڈ لاء حکام آف شور کمپنیز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

    ترجمان ایس ای سی پی کےمطابق نیا قانون کارپوریٹ سیکٹر میں نئی جدت پیدا کرے گا۔ کمپنیز ایکٹ دوہزار سترہ پاکستان کاطویل ترین قانون ہے۔ جس میں 515شقیں اُور آٹھ شیڈول ہیں۔ اس ایکٹ کی تیاری میں 12سال کا عرصہ لگا۔

    مذکورہ کمپنیز بل18نومبر 2016کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 6 فروری کو اور سینیٹ سے15مئی کو منظور ہوا۔ نئےایکٹ کے نفاذ سے پاکستان کا کمپنی لاء ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہوگیا ہے۔

  • چین کا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار

    چین کا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار

    چین نے اپنا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار کرلیا گیا جو زمین کے مدار میں سامان پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ چین کا پہلا کارگو خلائی جہاز ہے اور اسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تیانزو 1 نامی اس جہاز کا وزن 13 ٹن ہے اور یہ 3 مہینے تک خلا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چینی ماہرین اس جہاز پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے جبکہ اس کی تکمیل کے بعد رواں برس فروری سے اس خلائی کارگو جہاز پر متعدد تجربات بھی کیے گئے۔

    اس کا تجربہ 20 سے 24 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چین خلا میں اپنے خلائی اسٹیشن کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے اور یہ کارگو خلائی جہاز اسی اسٹیشن تک سامان پہنچانے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: خلا میں موجود خلا نوردوں کے لیے کھانے کی ترسیل

    یہ کارگو جہاز نہ صرف خلا میں سامان کی ترسیل کرے گا بلکہ زمین کے مدار میں کیے جانے والے تجربات میں مدد بھی فراہم کرے گا۔