Tag: ARY NEWS business news

  • کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوا؟

    کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوا؟

    اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کو موخر کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے لئے فی یونٹ 4.45 بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری موخر کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیپرانے درخواست پرمزید کارروائی حکومتی پالیسی گائیڈ لائنزسےمشروط کرتے ہوئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ صرف حکومتی پالیسی گائیڈ لائنزکےبعد درخواست پرکارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں4:45روپےتک اضافہ مانگاتھا حکومت نےیکساں ٹیرف کیلئےکےالیکٹرک صارفین سےبھی وصولی کی درخواست کی تھی۔

  • ملکی معیشت سے متعلق شبر زیدی نے خوفناک انکشاف کردیا

    ملکی معیشت سے متعلق شبر زیدی نے خوفناک انکشاف کردیا

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خبردار کیا ہے کہ پوری قوم کو مل کر پاکستان کو غربت سے نکالنا ہوگا، معیشت بہتر نہ ہوئی تو پاکستان صومالیہ بن جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جارہی ہےجس سےعام آدمی تباہ ہورہاہے،موجودہ حکومت کی معاشی صورتحال کی طرف کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ میں معیشت یا مہنگائی سےمتعلق کوئی بات ہورہی ہے۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اورعام آدمی تباہ ہوچکا ہےاس میں دورائےنہیں،معیشت کو درست کرنااس حکومت کاکام نہیں ہے،حکومت کو سوچناچاہیے کہ معیشت مزید گراوٹ برداشت نہیں کرسکتی، پاکستان کو جس جگہ پہنچادیاگیاہےاس صورتحال سےنکلناناگزیرہے، عام آدمی پرکیا گزررہی ہےبڑی گاڑی میں بیٹھنےوالوں کونظرنہیں آ رہا۔

    شبر زیدی نے کہا کہ پہلےبھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈلاک کی وجوہات وہ نہیں جو یہ بتارہےہیں،قرضوں کی ری شیڈولنگ پرحکومت آئی ایم ایف اور دوست ممالک کو اعتماد نہیں دلاسکی،آئی ایم ایف کہتا ہے کہ چین کیساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ نہ کی تو معاہدہ نہیں کرینگے۔

    سابق چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ حالات اس نہج پر جارہے ہیں کہ الیکشن کےبعد جو بھی حکومت آئے گی وہ بھی معیشت درست نہیں کرسکےگی، آج ڈالر305روپےعبورکرگیا،پوری قوم کو مل کرپاکستان کوغربت سےنکالناہوگا،معیشت بہترنہ کی گئی تو پاکستان صومالیہ بننےجارہاہے۔

  • عمان نے عرب دنیا میں تاریخ بناڈالی

    عمان نے عرب دنیا میں تاریخ بناڈالی

    اومان: قدرتی گیس کی ریکارڈ برآمدات پر سلطنت عمان نے عرب دنیا میں تاریخ بناڈالی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم "اواپیک” کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ
    سلطنت عمان عرب دنیا میں قدرتی گیس کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان نے دو ہزار تئیس کی پہلی سہ ماہی کے دوران مائع گیس کی کل برآمدات تقریباً 3.1 ملین ٹن کی تھیں، جو کہ اسی مدت کے دوران سال دو ہزار بائیس میں تقریباً 2.9 ملین ٹن تھیں۔

    اس حساب سے سلطنت عمان کی مائع قدرتی گیس کی برآمدات میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا، جو عرب ممالک میں تیسری بلند ترین شرح نمو ہے۔

    رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ریکارڈ برآمدات عمان ریاست قطر کے بعد، عرب ممالک کی سطح پر مائع قدرتی گیس کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔

    عالمی سطح پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایل این جی کی برآمدات 104.5 ملین ٹن تک پہنچنے کے بعد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو کہ 2022 کی اسی مدت میں 98.5 ملین ٹن تھیں۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ عرب ممالک کی مائع قدرتی گیس کی برآمدات 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 29.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جس کی شرح نمو 7.1 فیصد رہی۔

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالرز کی کمی

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ ڈالرز کی کمی

    کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مجموعی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے اور سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 مئی تک مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر 9 ارب ڈالرز 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر معمولی اضافے سے 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کرلیا، مگر کس ملک کے لئے؟

    آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کرلیا، مگر کس ملک کے لئے؟

    جنیوا: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے افریقی ملک گھانا کے لئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے گھانا کو تین ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ گھانا کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی فوری ادائیگی کرنے کے قابل بنائے گا۔

    آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ یہ سہولت معاشی بحران میں گھرے گھانا حکومت کے لئے ایک جامع اصلاحاتی پروگرام ہوگا اس کی مدد سے افریقی ملک معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے گا ۔

    واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے سبب گھانا حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے گزشتہ سال جولائی میں آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاحال معاہدہ نہ ہوسکا ہے، پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط کو بھی لاگو کرچکا ہے تاہم اسے قرض کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

  • معروف کاروباری شخصیت کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات

    معروف کاروباری شخصیت کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات

    لاہور: ملک پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اہم ترین ملاقات کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کراچی سے لاہور پہنچے اور انہوں نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

    ملاقات کے بعد صحافیوں نے عقیل کریم سے سوال کیا کہ آپ کسی کا پیغام لیکر خان صاحب کے پاس آئے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی عمران خان سے ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

  • کیا ہونڈا اٹلس کمپنی دوبارہ پیداواری پلانٹ شروع کرنے جارہی ہے؟

    کیا ہونڈا اٹلس کمپنی دوبارہ پیداواری پلانٹ شروع کرنے جارہی ہے؟

    کراچی: پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی ہنڈا نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہنڈا اٹلس کار رواں ہفتے سے اپنا پیداواری پلانٹ کھولنے جاری ہے۔

    اس سلسلے میں کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے سپلائی چین کے لئے ٹریڈ فنانس سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنا پیداواری پلانٹ 15 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل اپریل میں بھی ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنے طویل ترین پلانٹ کی بندش میں پندرہ دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ ملک کے معاشی بحران، درآمدات کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) اور غیر ملکی ادائیگیاں روکنے کو قرار دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتیں : وفاقی وزیر تجارت نے کار ڈیلرز کو خبردار کردیا

    پہلے پہل کمپنی نے 8 مارچ کو 23 دن کے لیے پلانٹ کی بندش کا اعلان کیا تھا، جسے 31 مارچ تک ختم ہونے کی توقع تھی لیکن اس کے بعد پلانٹ بند کرنے میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے یونٹ نے بتایا کہ کمپنی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ پیداوار کو جاری رکھے اور اسی لئے پلانٹ کو 16 اپریل 2023 سے 30 اپریل 2023 تک بند رکھے گی۔

  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟

    کراچی: سیلاب کے آڑ میں ایل پی جی کی قیمت پر ہوشربا اضافے پر چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھو کھر نے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھو کھر نے کہا کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے، اوگرا نے ماہ ستمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے 212 روپے فی کلو مقرر کی تھی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2496 روپے کا ہوا تھا

    انہوں نے بتایا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ سیلاب کے آڑ مں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی 10 روپے فی کلو جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا، ڈالر کا ملا جلا رجحان

    عرفان کھو کھر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 سے 70 روپے فی کلو زائد وصول کئے جارہے ہیں،گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 300 روپے ہوچکی جس کے باعث گھریلو سلنڈر 2496 کے بجائے 3600 میں فروخت ہورہا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھو کھر کا کہنا تھا کہ حکومت معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ غریب صارفین لٹ رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے احتجاج کی کال دے دی ہے، اگر دس ستمبر تک حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کی تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

  • جاپان کو مسلسل دسویں ماہ تجارتی خسارہ، کرنسی گراوٹ کا شکار

    جاپان کو مسلسل دسویں ماہ تجارتی خسارہ، کرنسی گراوٹ کا شکار

    ٹوکیو: دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار کئے جانے والے جاپان تجارتی خسارہ سے پریشان ہوگیا ہے۔

    جاپانی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مئی میں بھی جاپان کے تجارتی توازن پر اثر انداز رہیں، جس کے باعث درآمدی مالیت میں اضافہ ہوا، اور مسلسل دسویں ماہ جاپان تجارتی خسارے کا شکار رہا۔وزرات خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ تجارتی خسارے کی مالیت تقریباً 24 کھرب ین یا 18 ارب ڈالر تھی جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مائع قدرتی گیس کا مہنگا ہونا اور اس کے ساتھ ساتھ کوئلے کی درآمدی مالیت تین گنا سے زائد ہونا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ درآمدی مالیت میں ین کے لحاظ سے ایک سال کے دوران 49 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث درآمدی مالیت کو پہلی بار 90 کھرب ین سے زائد یا تقریباً 67 ارب ڈالر تک لے جایا گیا، نیتجے کے طور پر ین کی قدر کمزور ہوتی چلی گئی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری جانب برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا، اس میں فولاد اور سیمی کنڈکٹرز کی ترسیلات بڑھنے کا جزوی کردار رہا، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں بلند رہنے اور ین کی قدر میں کمی کی وجہ سے جاپان کا تجارتی توزان طویل عرصے تک خسارے میں رہ سکتا ہے۔

  • وفاقی بجٹ 2022-23: انکم ٹیکس سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    وفاقی بجٹ 2022-23: انکم ٹیکس سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ برائے دوہزار بائیس ۔تئیس آج پیش کیا جارہا ہے، بجٹ میں بالواسطہ ٹیکس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس کا سلیبس بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں انکم ٹیکس کےسلیبس کم کئےجانےکا امکان ہے، توقع ہے کہ انکم ٹیکس سلیبس 12کےبجائے7 تک لائےجایا گیا اس کے علاوہ سالانہ 10 لاکھ روپےسےزائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات بھی کم کئےجانےکا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، چار نکاتی ایجنڈا جاری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن اور سوشل میڈیا سےآمدن پر ٹیکس بڑھانےکی تجویز سامنے آئی ہے اسی طرح انٹرنیشنل سفر کیلئے بزنس کلاس پر چار گنا ٹیکس بڑھانےکی تجویز بھی زیرغور ہے جبکہ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پرایک فیصد ٹیکس لگانےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ نان فائلرز کیلئےکریڈٹ کارڈ کے استعمال پر دو فیصدٹیکس عائد کرنے اور اسی طرح پاکستان سےباہر کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر ٹیکس لگانےکی تجویز سامنے آئی ہے۔