Tag: ARY NEWS business news

  • طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ

    طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ

    کراچی: سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی آمد پر اپنے مداحوں کے لیے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے، جسے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اپنے منفرد انداز اور آواز سے سوشل میڈیا پر کم عرصے میں اسٹار بننے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی ابتدا کے پہلے ہی روز مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    سوشل میڈیا اسٹار طاہر شاہ نے نئے گانے کو ’’انسانیت محبت‘‘ کا نام دیا ہے، جس میں اُن کی گود میں سفید بلی ہے اور وہ اسے پیار کررہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ گانا بھی گا رہے ہٰں جو انہوں نے خود تحریر کیا ہے۔

    طاہر شاہ نئی ویڈیو میں بھی اپنے منفرد لباس کے انداز کو اپنائے ہوئے ہیں، سنہرے رنگ کے کپڑوں میں گلوکار ایک بلند سونے کے رنگ کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ انہوں نے سونے کی انگوٹھیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔ اسی طرح پس منظر میں نظر آنے والے درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔

    خیال رہے طاہر شاہ کو سوشل میڈیا پر اُس وقت پذیرائی حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنا پہلا گانا ’’آئی ٹو آئی‘‘ نشر کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر تنقید بھی ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو سراہا بھی تھا۔

    طاہر شاہ نے گزشتہ برس اپنا ایک اور گانا ’’اینجل‘‘ کے نام سے نشر کیا ، جس پر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے تبصرے کیے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں طاہر شاہ کو نامعلوم کال کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے طاہر شاہ کے ابھی تک تین گانے نشر ہوئے ہیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہونے کے بعد انہیں کئی شوز میں بطور مہمان مدعو بھی کیا گیا۔

  • آرمی چیف کا افغان قیادت کو فون، نئے سال کی مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم

    آرمی چیف کا افغان قیادت کو فون، نئے سال کی مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ کیا اور نئے سال کی مبارکباد دی ساتھ ہی خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات کی اور نئے سال کی مبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکہا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے ملکر کام کریں گے، دونوں ملکوں میں امن خطے کے عظیم تر مفاد میں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • سال 2016 کی اہم تجارتی خبریں

    سال 2016 کی اہم تجارتی خبریں

    سال 2016 کے اختتام پر پاکستان میں کاروبار کے حوالے سے رواں سال جو اہم فیصلے اور خبریں منظر عام پر آئیں
    ان میں سے چند ایک کا احوال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    سی پیک منصوبہ

    سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتاراقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل، کشادہ اورمحفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

    چین سے سامان تجارت لے کر آنے والے قافلے کا مغربی روٹ سے ہو کر بحفاظت گوادر پہنچنا اور چینی بحری جہاز کا گوادر کی بندر گاہ سے پہلی بار تجارتی سامان لے کر روانگی ملکی تاریخ کا یقیناً وہ سنہرا دن ہے جس پر پوری قوم کو سجدہ شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔29  اگست 2016 کو وزیر اعظم پاکستان میاں نوز شریف نے سی پیک سمٹ کا افتتتاح کیا۔

    : فروری

    کراچی میں گرین لائنز بس سروس منصوبے کا سنگ بنیاد

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے 26 فروری بروز جمعہ کو کراچی میں گرین لائنز بس سروس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

    6

    منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا جس کے بعد یومیہ تقریباً تین لاکھ مسافر اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ منصوبے پر 16 ارب ساڑھے 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وزیراعظم کا کراچی کونظرانداز نہ کرنے کا عزم

    :مارچ

     پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم

    اسٹیٹ بینک نے یکم دسمبر سے مختلف کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کردی، جس میں دس پچاس سو اور ایک ہزار کے نوٹ شامل ہیں۔

    10

    مزید پڑھیں : یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    : اپریل

    پاک چین اقتصادی راہداری سے معیشت کو فروغ ملے گا، موڈیز

    دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کو مزید فروغ دے گا۔ ٹیکس وصولیوں اورمالی معاملات میں بہتری کا بھی باعث بنے گا۔

    4

    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری معاشی شرح نمو میں اضافے کا سبب بنے گی: موڈیز

    :مئی

    گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں توسیع

    وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع دیتے ہوئے اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گرین لائن بس کا منصوبہ جو پہلے سرجانی ٹاؤن سے گرومندر، ایم اے جناح روڈ سے گزر کر ٹاور جانا تھا، تاہم منصوبے کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ کرکے مزید علاقوں برنس روڈ، پاکستان چوک اورسندھ سیکریٹریٹ کو گرین لائن بس کے روٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    7

    مزید پڑھیں: کراچی: گرین لائن میٹرو بس کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ

    :جون

     پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر پروجیکٹ میجر جنرل (ر) ظاہر شاہ نے کہا کہ پاک چائنا راہدری ملک میں ترقی کے نئے دور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 9 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اور 6 ہزارپولیس اہلکار پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں جو کہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن بھی ہے۔

    2

    مزید پڑھیں : پاک چائنا اقتصادی راہداری ترقی کا  پیش خیمہ ثابت ہوگی، ڈائریکٹر سی پیک

    :جولائی

    خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

    پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے خیبر پختون خوا مکوری فائیو میں تیل و قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 2800 بیرل تیل اور 19.26 مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

    14

    مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    : اگست

    پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح

    وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایک روزہ پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک روزہ ’سی پیک سمٹ ‘ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے ’پاک چین دوستی مرکز‘میں کیا۔

    1

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے’سی پیک‘ سمٹ کا افتتاح کردیا

    :اکتوبر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سنگ میل

    ماہ اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اہم اور تاریخی سنگ میل عبور کیا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

    A Pakistani stockbroker talks on a phone as he watches the latest share prices during a trading session at the Pakistan Stock Exchange (PSE) in Karachi on January 14, 2016. The benchmark PSE-100 index ended down 593.74 points at 31560.43 in midday trade. AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM / AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

     :اکتوبر

    اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبے کراچی سے منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کے گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ بینکنگ سروسز کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے کیا گیا۔

    9

    ان پانچ شعبوں کا کچھ حصہ جنوبی مارکیٹ کی ضرورریات کیلئے کراچی میں ہی رکھا جائے گا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس یا صدر دفتر کا کوئی شعبہ کراچی سے کسی اور شہر منتقل نہیں کیا جائے گا

    مزید پڑھیں : اسٹیٹ بینک کے5 شعبے لاہور، کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

    دس روپے کا سکّہ جاری

    اسٹیٹ بینک نے دس روپے کا سکّہ جاری کردیا، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سکّے کے ساتھ ساتھ دس روپے کا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

    11

    مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے 10روپے کا سکّہ جاری کردیا

    :نومبر

     ماہ نومبر میں پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز ہو گیا، چین سے لایا گیا تجارتی سامان ایبٹ آباد سے سخت ترین سیکورٹی میں گوادر کیلئے روانہ کیا گیا۔

    3

    پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چین سے لایا گیا سامان ایبٹ آباد سے سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے گوادر روانہ کیا گیا، تجارتی سامان گلگت سے ایبٹ آباد پہنچایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل نے تین بلاکس سے 70ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو

    15

    مزید پڑھیں: رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    پہلے تجارتی قافلے کی آمد

    پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پینتالیس کنٹینرز کا پہلہ قافلہ گوادر پہنچا، قافلے نے اکتیس اکتوبر کو چین کے شہر کاشغر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ گوادر پہنچنے پر قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    4

     مزید پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہداری، پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

    اسٹیٹ بینک کا حکومت کو انتباہ

     اسٹیٹ بینک نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکسوں کا نظام درست کرے ، ٹیکس نظام میں عارضی طور پر کیے گئے اقدامات سے معیشت میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

    super-tax

    مزید پڑھیں : حکومت ٹیکسوں کا نظام درست کرے، اسٹیٹ بینک کا انتباہ

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، جب کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین نے قرارداد پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے، اظہارِ خیال کا موقع نہ دینے اور بل کے بجائے آرڈیننس کی صورت میں پیش کرنے پر اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔

    13

    مزید پڑھیں :قومی اسمبلی، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلیے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش

    پندرہ دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش کا اہم ترین مرحلہ مکمل کیا گیا، پی ایس ایکس کے شئیرز کیلئے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور برطانوی فنڈز کے کنسورشیم کی پیشکشیں اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی پیشکش بھی مل گئی

    8

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش، چائنیزکنسورشیم کو ڈیڈلائن دیدی

    :دسمبر

    پمپ مالکان کو سی این جی کی قیمت تعین کرنے کا اختیار

    اب سی این جی کی قیمت کا تعین پمپ مالکان کریں گے، سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بعد سندھ اور کے پی کے میں بھی سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کردی گئیں۔

    16

    مزید پڑھیں: سی این جی کی قیمت کیا ہوگی،پمپ مالک خود طے کرے گا

    پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا

    وزارت خزانہ نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ بند نہیں کیے جا رہے۔ نوٹ بند کرنے کا کو ئی جواز نہیں ہے، تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نوٹوں کی بندش کے حوالے سے جو خبریں اخباروں، میڈیا اور کاروباری حلقوں میں زیر گردش ہیں، وزارت خزانہ نے ان کو غلط قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تردید

    12

  • ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں، والدہ عمران فاروق

    ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں، والدہ عمران فاروق

    کراچی: نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کا جسلہ جاری ہے، عمران فاروق کی والدہ اور بانی تحریک کے کزن شرکت کے لیے پہنچ گئے، عمران فاروق کی والدہ نے کہا کہ اگر آج بیٹا زندہ ہوتا تو وہ بھی جلسے میں ہوتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما کی والدہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار میں عمران فاروق کی جھلک نظر آتی ہے اور میری تمام نیک خواہشات ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ہیں اور میں پاکستان قیادت کے ساتھ ہوں۔

    ڈاکٹر عمران فاروق کے ذکر پر ان کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں۔ عمران فاروق کی والدہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار میں عمران فاروق کی جھلک نظر آتی ہے۔

    یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج 30 دسمبر کو نشتر پارک میں سیاسی جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا جلسہ کراچی کی تاریخ کا ایک نیا باب ہوگا اور یہ ماضی کے تمام ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔

  • مسجد الحرام کرین حادثے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    مسجد الحرام کرین حادثے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    ریاض: مکہ مکرمہ میں ستمبر 2015ء میں مسجد الحرام کے احاطے میں کرین گرنے کے حادثے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے والے افراد کے پاس کرین چلانے کے لائسنس ہی نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے مکہ کی فوجداری عدالت نے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹس جاری کی ہیں جن میں انتظامی طور پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں جبکہ سیفٹی ماہرین نے بھی عدالت میں ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ کرین آپریٹر کے پاس تو کرین کو چلانے کا لائسنس ہی موجود نہیں تھا اور وہ اُس مقام پر غیر تربیتی یافتہ انجینئر کام کررہے تھے۔

    سیفٹی ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حادثے کی صورت میں تحفظ اور کرین کو چلانے کے لیےاحتیاط کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئی تھیں تاہم تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے  میں اور بھی بہت سی بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا ہے، ذرائع کے مطابق حادثے کی جگہ پر کام کرنے والا ایک انجنیئر اور دیگر لوگوں کے پاس کرین چلانے کے رہنما کتابچے موجود نہیں تھے اور نہ ہی مزدوروں کو اس حوالے سے کوئی علم تھا۔

    محکمہ انصاف کی جانب سے فوجداری عدالت سے اعتراضات کا جواب جمع کروایا جائے گا، جس کے بعد فوجداری عدالت سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ اس مقدمے کی سماعت نہ کرے اور اس کو سعودی شہری دفاع کونسل کے پاس بھیج دے۔

    یاد رہے سعودی عرب کا ادارہ برائے تحقیقات اور سرکاری استغاثہ کرین حادثے میں کسی بھی قسم کے مجرمانہ محرک کے امکان کو پہلے ہی مسترد کرچکا ہے، حکام کی جانب سے عدالت میں یہ مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ حادثہ شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے پیش آیا۔

    دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ کرین کو غلط انداز میں نصب کیا گیا تھا، اسی وجہ سے 13 سو ٹن وزنی کرین 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہووائیں برداشت نہ کرسکی اور حادثہ پیش آیا اور اس کے نتیجے میں ایک سو گیارہ عازمین حج و عمرہ شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

  • عوام ثابت کریں گے کہ ایم کیو ایم ایک ہے، فاروق  ستار

    عوام ثابت کریں گے کہ ایم کیو ایم ایک ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہےکہ تیس سال پہلے جہاں سے سفر شروع کیا تھا وہیں سے دوبارہ نئے سفر کا آغاز کریں گے، جلسے میں عوام کی شرکت بتا دے گی کہ  ایم کیو ایم ایک ہے اور کراچی بھی صرف اسی کا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک میں جاری طلبا تنظیم کی جانب سے فیملی فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’’جلسوں کی کامیابی کے لیے پیسہ نہیں جذبے کی ضرورت ہوتی ہے، عوام ہمارے ساتھ ہے اس بات کا فیصلہ 30 دسمبر کو ہوجائے گا‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’مہاجروں کے حقوق اور شہری سندھ کا مقدمہ ہر صورت لڑتے رہیں گے، جلسے میں کراچی کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے جس کے بعد کراچی پر نظر رکھنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد اور اُن کی خدمت کے لیے ہی سیاست کررہے ہیں تاہم کچھ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو شہر میں قبضہ کرنے کے خواہش مند ہیں‘‘۔

    خیال رہے بانی تحریک سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم بڑے پیمانے پر اپنا پہلا پاؤر شو 30 دسمبر کو نشتر پارک میں سجائے گی، پروگرام کی مناسبت سے متحدہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے رہنما اُن کی فیملیز سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

  • نامزد چیف جسٹس کے خلاف پروپیگنڈا، کارروائی کا حکم

    نامزد چیف جسٹس کے خلاف پروپیگنڈا، کارروائی کا حکم

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹارنی جنرل کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد چیف جسٹس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صدر پاکستان، وزیراعظم کے ساتھ نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے ایک جھوٹی تصویر وائرل کی گئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم بھی نامزد چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے،سوشل میڈیا کے صارفین نے اس تصویرپر سخت ردعمل دیا۔

    اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وائرل ہونے والی تصویر میں نامزد چیف جسٹس نہیں بلکہ ظفر اقبال جھگڑا صدر پاکستان اور وزیراعظم کے ہمراہ تشریف فرما ہیں‘‘۔

    اٹارنی جنرل نے وزیر داخلہ کو ایک خط تحریر کیا جس میں غلط تصویر کو جسٹس ثاقب نثار سے منسوب کر کے اُن کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اٹارنی جنرل کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے اور اُن کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی‘‘۔

    وزیر داخلہ نے نامزد چیف جسٹس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اُن کے عزائم کو سامنے لانے کا بھی اعلان کیا جبکہ جھوٹی تصویر شیئر کرنے والوں کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے وزیراعظم نواز شریف اور ظفر اقبال جھگڑا کی ایک تصویر زیر گردش ہے جسے وزیراعظم اور جسٹس ثاقب نثار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

  • سال 2016: پاکستانی فلم انڈسٹری کا کامیاب سال

    سال 2016: پاکستانی فلم انڈسٹری کا کامیاب سال

    کراچی: رواں سال 2016 میں 30 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جن کی بدولت یہ سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں تعداد کے حساب سے اچھا ثابت ہوا، سنیما گھروں کی رونق اور فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لیے اے آروائی فلمز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    امسال تقریبا 30 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جن کی تعداد ماضی کے حساب سے کہیں زیادہ ہے، ریلیز ہونے والی کچھ فلموں نے اچھا جبکہ کچھ نے اوسط درجے کا کاروبار کیا اورعوامی پذیرائی حاصل کی، فلموں کی تیاری یا اسپانسر شپ میں نجی میڈیا مالکان کی مدد حاصل رہی۔

    اے آر وائی فلمز

    اے آر وائی نے مقامی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے اور عوام کو مناسب انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے ماضی کی روایات کو برقرار رکھا اور سال 2016 میں بھی اپنا کلیدی کردار کیا اورعوام کے لیے بہترین فلمیں تیار کیں، یہی وجہ ہے کہ فلم "ہو من جہاں” عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں بہت کامیاب رہی جبکہ فلم "لاہور سے آگے ” نے بھی عوام کو بہت متاثر کیا۔

    اے آر وائی کی ہی فلم "جانان” اور "تین بہادر پارٹ2” عوامی امنگوں کے عین مطابق نظر آئیں اور اس کو دیکھنے والے بھی ان کی تعریفیں کرتے نظر آئے جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ بھی عوام کو متاثر کرنے میں کامیاب نظر آئی۔

    اے آر وائی فلمز کے تحت رواں سال 5 فلمیں پیش کی گئیں جن میں "ہو من جہاں”، "جانان”، "لاہور سے آگے”، "دوبارہ پھر سے”، تین بہادر  (بابا بالم) پارٹ ٹو شامل تھیں۔

    رواں سال جنوری 2016 میں فلم ’’ہو من جہاں‘‘ریلیز ہونے کے بعد عوام بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کو پہنچے، فلم کے پلاٹ، اداکاری اور ہدایتکاری کے علاوہ میوزک نے بھی عوام کے دل موہ لیے اور یہ فلم صرف ایک ماہ کے مختصر وقت میں 14 کروڑ روپے کما کر باکس آفس میں سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی فلم ثابت ہوئی، بھارتی فلم ساز مہیش بٹ اور پوجا بھٹ نے پلاٹ اور اس فلم کی موسیقی کو بہت پسند کیا۔

    hoo-man-jahan

    اے آر وائی فلمز اور آئی آر کے فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم ’جانان‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی جس نے آتے ہی دھوم مچائی اور کئی دنوں تک سینما گھروں میں ہاؤس فل رہے۔

    jannan

    رواں سال 11 نومبر کو سینیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ تھی، فلم کے جاندار پلاٹ، اداکاری اور ہدایت کاری سے متاثر ہونے والے سینئر بھارتی اداکار اوم پوری نے اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا اور اس فلم نے بھی کامیابیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

    lahore-say-aagay

    فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کو مجموعی طور پر پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہترین اضافہ قرار دیا گیا، فلم کو 25 نومبر کو ریلیز کی گئی جس نے ناظرین کو سینیما گھروں تک آنے لیے مجبور کیا، اس کی ریلیز سے قبل فلم کی پوری کاسٹ نے مختلف عوامی مقامات پر انہی کی جانب سے دیے گئے چلینجز کو پورا کیا جسے عوام نے نہ صرف سراہا بلکہ فلم بار بار دیکھ کر ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

    dobara-phir-say

    خصوصی طور پر بچوں کے لیے اے آر وائی فلمز کی جانب سے تیار کردہ تین بہادر پارٹ ٹو (بابا بالم کا انتقام) کے ٹریلر اور گانے تو پہلے ہی عوام میں بے حد مقبول ہوئے تاہم فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی عوام کی بڑی تعداد سینیما گھروں کو امنڈ آئی اور اس فلم نے صرف 10 روز میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔

    3-bahadur

    ان فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اکثر فنکار ٹی وی ڈرامہ سے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جن میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، صنم سعید، محب مرزا، عدیل ہاشمی، شہریار منور، بشریٰ انصاری، نعمان اعجاز، ایوب کھوسو، حنا دل پذیر، صبا قمر جیسے نامور اور دیگر چھوٹے فنکار شامل ہیں۔

    بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں سال  آخری ماہ میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر سنیما مالکان کی جانب سے ازخود پابندی لگادی گئی جبکہ پاکستانی فلموں کو اُس وقت بھی مقبولیت حاصل ہوئی جب بھارتی فلمیں سینیما میں پیش کی جارہی تھیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں واقع اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فوری ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد فواد خان سمیت تمام فنکار وطن واپس آگئے۔ اس دوران کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد قوم کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین فلموں پر ازخود پابندی لگائی گئی۔

    پاکستانی فلموں پر سینئر بھارتی فنکاروں کے سنہری الفاظ


    سینئر بھارتی فنکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اڑان کو اچھی علامت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ چند برس میں پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بھارتی انڈسٹری کا مقابلہ کرلے گی جبکہ نامور اداکار اوم پوری نے بھی اپنے مداحوں کو پاکستانی فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا، مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ نے بھی پاکستانی فلموں کے ریلیز ہونے پر اچھی خواہشات کا اظہار کیا۔


    عوامی سطح پر پذیرائی

    پاکستانی فلموں اور خاص طور پر اے آر وائی فلمز میں ہدایت کاری، اداکاری سمیت نئی جدت سامنے آنے پرعوام بہت خوش دکھائی دیئے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ سالوں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی جس کے بعد وہ آئندہ سالوں میں بہترین پاکستانی فلمیں دیکھ سکیں گے تاہم عوامی سطح پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کے معیار میں آج بھی واضح فرق ہے۔

    فلم ’’مالک‘‘ تنازعات کا شکار

    پاکستان فلم "مالک” جو سیاست دانوں کی زندگیوں پر بنائی گئی ہے سب سے زیادہ تنازعات کا شکار رہی، حکومت کی جانب  سے اس کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے تو عوامی سطح پر اس فلم کے نشر ہونے کے لیے دباؤ دیکھنے میں آیا، عوامی مطالبے کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • سائٹ پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    سائٹ پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: سائٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق سائٹ پٹھان کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت عصمت خالد اورعبد کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے اُن سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندے شہر میں دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    قبل ازیں ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ میں ملوث رحمان بھولا کے قریبی ساتھی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا، غلام علی کو زیرحراست ملزم بھولا کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا جس کا تعلق لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔

  • شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک

    شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک

    ماسکو: روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں، آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئے ، طیارہ روس سے شام کے لیے روانہ ہوا تھا۔

    روسی میڈیا کے مطابق فوجی جہاز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شام کے لیے روانہ ہوا تو بحرا سود کے قریب گر کرتباہ ہوا، جس میں روسی فوج، آرمی بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

    روسی وزیر دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’بدقسمت طیارے کی منزل شام تھی، تاہم یہ یوون فائیو فورٹیک کی پرواز ٹیک آف کے سات منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگئی تھی‘‘۔

    russia6

    روسی میڈیا کے مطابق تباہ شدہ طیارے کا چیسس ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے سے مل گیا تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے۔russian8

    طیارے میں سوار تمام افراد سال نو کا جشن منانے شام کے شہرلتاکیہ میں روسی ائیر بیس جارہےتھے مگر بدقسمت طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام ہی لوگ ہلاک ہوگئے۔

    russian7

    ا س سے قبل روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ٹی یو-154 طیارہ بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کےشہر سوچی سے اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ جنگ زدہ ملک شام  جا رہا تھا،جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیاگیا تھا۔

    russian5

    طیارے میں 9 صحافیوں اور فوج کے ایک میوزیکل گروپ کے افراد بھی سوار تھے،وزارت دفاع کے مطابق میوزیکل گروپ سال نو کے موقع پر منائے جانے والے جشن میں فن کا مظاہرہ کرنےجا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ سوچی کی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد مقامی وقت صبح 5 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا۔

    russian2

    یاد رہےکہ رواں ماہ 19 دسمبر کو سائیبریا کے شمال مشرقی علاقے میں روس کے فوجیوں کو لے جانے والے ایک طیارے نے کریش لینڈنگ کی تھی۔حادثے میں 32 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئےتھے۔