اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے مرکزی حکومت توانائی کے صارفین سے سالانہ ایک کھرب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، جو صریحاً زیادتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس سیکٹر سے نو سو بارہ ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں ، اگر ٹیکس کی شرح مناسب رکھی جاتی تو عوام پر بوجھ کم ہوتا اور معیشت ترقی کرتی۔
انہوں نے کہا کہ سال رواں میں ٹیکسوں کی وصولی میں مزید اضافہ ہو جائے گا کیونکہ کئی مصنوعات پر ٹیکس خاموشی سے بڑھا دیا گیا ہے۔
ٹیکس جمع کرنے میں ایف بی آر کی ناکامی کے سبب حکومت عوام اور معیشت کے مختلف شعبوں پر بلا واسطہ اور بالواسطہ ٹیکس بڑھاتی ہے، جو ملکی مفادات کے خلاف ہے کیونکہ اس سے ارتکاز زر بڑھتا ہے ،اس پالیسی سے امیر مزید دولتمند اور غریب مزید غریب ہو رہے ہیں۔
کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اکیاون ہزار نو سو جبکہ دس گرام چوالیس ہزار چار سو پچیاسی روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1314 ڈالر کی سطح سے بڑھ کر1320 ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار300 روپے کی سطح سے بڑھ کر 51 ہزار900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 600 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 485 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 740 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ بزنس ہما رے بس سے باہر ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقوم منتقلی کا ریکارڈ نہیں ہوتا، بینکنگ چینل سے بھی بڑی رقم بیرون ملک بھیجی جاسکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے لیکن پھر بھی مشکوک ٹرانزیکشن پر نظر رکھتے ہیں اور اس کا ہمیں پتہ بھی ہوتا ہے، جس کے جواب میں نواز لیگ کے ممبر قومی اسمبلی روحیل اصغر نے کہا کہ ماڈل گرل ایان علی پر کس نے نظر رکھی تھی ؟
چیئرمین ایف بی آرناصر محمد خان نے بتایا کہ پانامہ لیکس میں آنے والے دو سو اکیس افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں اور پانامہ لیکس کے مزید ایڈریسز کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں بڑے پیمانے پرجائیداد خریدنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایران سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور دو طرفہ اعتماد میں اضافہ ہو۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بینکنگ کی سہولیات کا فقدان بھی دو طرفہ تجارت میں بڑی رکاوٹ ہے،اس وقت پاکستان اور ایران نے مختلف محصولاتی و غیر محصولاتی رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں جس سے قانونی تجارت کا حجم بڑھنے کے بجائے کم ہو رہا ہے جبکہ سمگلروں کی چاندی ہو گئی ہے۔
، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے مزید کہا کہ ایران سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی درامد کرنے کیلئے صرف ایک ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہو گی اسلئے اسے ترجیح دی جائے۔
پاکستان ابتدائی طور پرایران سے بجلی کی درامد ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھائے اور اس سے تیل اور اسکی مصنوعات بھی خریدے تاکہ ایک زریعے پر انحصار ختم کیا جا سکے اور دونوں ملک بڑے تجارتی پارٹنر بن سکیں، ایران سے گیس درامد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں انقلاب لایا جا سکے۔
کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ، عالمی منڈیوں میں سونا گیارہ ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
امریکی معاشی اعداد وشمار میں بہتری کے باعث عالمی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم ایک بار پھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت چارسو روپے کمی سے اکیاون ہزار چار سو روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے چوالیس ہزار ستاون روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافہ سے 1351 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب پچاس اور تیتالیس روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔
کراچی: کراچی کے علاقہ کورنگی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ کے دوران 5 مارخور برآمد کرلیے گئے۔ محکمہ جنگلی حیات نے مارخوروں کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
گذشتہ کچھ دن سے ایم کیو ایم کے سیکٹر دفاتر کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز کورنگی میں بھی ایک سیکٹر آفس کو منہدم کیا گیا جہاں سے 5 مارخور برآمد کیے گئے۔
محکمہ جنگلی حیات نے ان مارخوروں کو اپنی تحویل میں لے کر سپر ہائی وے پر قائم ایدھی اینیمل ویلفیئر منتقل کردیا۔
مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور افغانستان کے شمالی علاقوں، جنوبی تاجکستان، ازبکستان، کشمیر اور ہمالیہ کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے۔
مارخور خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست میں شامل ہے اور اسے معدومیت کا خطرہ لاحق ہے۔ ماہرین کے طابق اگر مارخور کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کی نسل مکمل طور پر معدوم ہوجائے گی۔
تاہم پاکستان میں اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے باعث پچھلے عشرے کی نسبت اس کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ اب پاکستان میں تقریباً 3ہزار سے زائد مار خور موجود ہیں۔
قراقرم کے پہاڑوں پر ایک مارخور ۔ تصویر بشکریہ آئیرا لی
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اکثر سیکٹر دفاتر میں جانور موجود ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ سیکٹر انچارجز جانور پالنے کے شوقین ہیں۔ ان میں سرفہرست کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج اور شاہ فیصل کے سیکٹر انچارج شامل ہیں۔
ان سیکٹر انچارجز نے مشرف دور میں کراچی میں قائم کیے گئے منی زو کے لیے منگوائے گئے جانوروں کی لاٹ میں سے کچھ جانور سیکٹر آفس میں رکھ لیے تھے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا فیڈرل بی ایریا میں اپنا منی زو ہے جو بعد ازاں انہوں نے مقامی حکومت کے حوالے کردیا۔
ایم کیو ایم کے دفاتر میں موجود جانوروں میں مگر مچھ، ہرن، فش ایکوریم اور مختلف اقسام کے پرندے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سیکٹر آفس میں شیر کو بھی رکھا گیا ہے۔
کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں نو ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو اکیاون ڈالر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت پچاس روپے اضافے سے ترپن ہزار پچاس روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار چار سو اکھتر روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب آٹھ سو اور چھ سو چھیالیس روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔
کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ توانائی کے نئے منصوبوں کے ساتھ جاری منصوبوں کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی پندرہ فیصد توانائی استعمال اورپیداوار کیلئے جاپان سے دگنی بجلی خرچ کر رہا ہے ، اس لئے انکی قیادت نے 2035 تک اپنے نظام کو مستعد بنانے کیلئے ڈیڑھ کھرب ڈالر سے زیادہ خرچ کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں اسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہاہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ نجی و سرکاری بجلی گھر بڑی تعداد میں گیس ضائع کرتے ہیں جس پر قابو پایا جائے تو نہ صرف بجلی سستی ہو جائے گی بلکہ ملک میں توانائی کا منظر نامہ بدل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے نظام کو مستعد بنانے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی، لاکھوں لیٹر پٹرول و ڈیزل اور کم از کم چالیس فیصد قدرتی گیس بچائی جا سکتی ہے ، جس سے بجلی سستی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
کراچی : پاکستان چیمبر اف کامرس امریکہ کے صدر وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد دسمبر میں ہوسٹن امریکہ میں ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو نو سے سولہ دسمبر تک منعقد کی جائے گی.
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل فٹ وئیرسمیت سرجیکل انڈسٹری کی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔
پاکستانی مصنوعات کا معیار اور قیمتیں پڑوسی ملک کے مقابلے میں کم ہیں، سمینارسے خطاب کرتے ہوئے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کساد بازاری ہے اور قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
پاکستان کی برآمدات بھی چودہ فیصد گری ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر خالد تواب نے کہا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔