Tag: ARY NEWS business news

  • چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے چار مسافر ٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات  کے مطابق ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس ، بولان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس نجی شعبہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

    یہ ٹرینیں لاہور سے کراچی اورکوئٹہ کے مابین کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔ مذکورہ ٹرینوں کو خسارے میں چلنے کے باعث نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں کی ٹکٹنگ، ڈائیننگ کار اور کارگو کے شعبے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

     

  • یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : خام تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے والے ہیں۔ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے  آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری 28 اپریل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔

    اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت بتائی جا رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول دو روپےسرسٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لیڑ مہنگا ہوسکتا ہے۔ تاہم ہائی آکٹین، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

     

  • عالمی مارکیٹ میں فی پیرل تیل کی قیمت ساڑھے چارفیصد گرگئی

    عالمی مارکیٹ میں فی پیرل تیل کی قیمت ساڑھے چارفیصد گرگئی

    قطر : تیل برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں پیداور کے انجماد پراتفاق نہ ہونے پر عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز فی پیرل تیل کی قیمت ساڑھے چار فیصد گر گئی ہے۔

    قطر میں ہونے ہونے والااجلاس بے نتیجہ رہنے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ہی عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل پانچ فیصد تک گھٹ گیا۔

    تیل کے تیرہ ممالک کے اجلاس میں توقع کی جا رہی تھی تیل کی پیداوار کو جنوری کی سطح پر منجمد کیا جائے تاکہ اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہو سکے۔ تاہم تیل کی مارکیٹ میں ایران کے کردار کی وجہ سے پیداوار منجمند کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

    ۔سعودی عرب اپنی تیل کی پیداوار پر اس وقت تک کوئی حد مقرر نہیں کرنا چاہتا جب تک ایران بھی اس پر تیار نہ ہو.واضح رہے کہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد زیادہ سے زیادہ تیل فروخت کرنا چاہتا ہے اور اسکی کوشش ہے کہ یومیہ چالیس لاکھ بیرل تیل کی پیداوار کا خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ دوہا میں ہونے والے اجلاس میں ایران نے شرکت نہیں کی۔

    بارکلے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاست کی جنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو تیل کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    مارچ میں اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 92 ہزار بیرل تیل کم کر کے پیداوار روزانہ 3 کروڑ 24 لاکھ بیرل تیل پیدا کیا جا رہا تھا۔

    سعودی عرب کی جانب سے مارچ میں یومیہ 30 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کم کر کے ایک کروڑ بیرل تیل تک لے آیا ہے تاہم اس میں اضافے کا خدشہ موجود ہے تو دوسری جانب رشیا کی تیل کی پیداوار اس ماہ میں 30 سال کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تیل کی اضافی پیداوار کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے جو تیل کی قیمت میں مزیدکمی کا باعث بنے گی۔

    قطر کے توانائی کے وزیر محمد بن صالح ال اسد کہتے ہیں کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اوپیک میں شامل دیگر تیل برآمد کرنے والے ممالک کے بات چیت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

     

  • ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے،  حامد رضا

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے، حامد رضا

    کراچی : پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے تنازعہ پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر رابطے اور معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کر دی۔

    حالیہ قیمتوں کے تنازعہ کے باعث ستر سے اسی فیصد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کے فارمولے کے مطابق قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تنازعہ پر مقامی ادویات ساز اداروں کی ادویات دستیاب نہیں ہوگی تو مریضوں کو مہنگی ادویات خریدنی پڑے گی ۔

    انہوں نے بتایا کہ مرگی، تھائی رائڈز، دماغی امراض کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ،حامد رضا کا کہنا تھا کہ 2001 کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ پیدواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلاگیا اور اب یہ مقامی اداورں کے بس میں نہیں رہا کہ وہ ادویات کی پیدوار جاری رکھ سکیں ۔حامد رضا نے کہا کہ حکومت ہر دوائی کی قیمت طے کرے جس سے فارما انڈسٹری میں مزید ترقی اورسرمایہ کاری ہوگی.

  • گوادر پورٹ کی تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کررہ گئیں، جی پی ایس سی اے

    گوادر پورٹ کی تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کررہ گئیں، جی پی ایس سی اے

    اسلام آباد : گوادرشپنگ اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدراوردیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا گوادر پورٹ کو چائنا اوورسیز پورٹ ہینڈلنگ کمپنی کے حوالے کرنے کے بعد گوادر پورٹ کی تمام تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کررہ گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے متعلق حکومت کی واضح پالیسی نہ ہونے سے سرمایہ کار غیر یقینی کی صورت حال کے شکار ہیں اور گوادر پورٹ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہوتی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کے جو جہاز گوادر آتے تھے وہ بھی اب کراچی میں اتارے جارہے ہیں جس سے گوادر پورٹ مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے جس کی وجہ سے یہاں سینکڑوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کے جہاز کراچی کے بجائے گوادر منتقل کئے جائیں تاکہ گوادر پورٹ کو فعال بنایا جا سکے جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بھی گوادر منتقل کیا جائے۔

  • عالمی برادری تیل کی قیمتوں میں کمی کے بحران کا حل ڈھونڈے، مرتضیٰ مغل

    عالمی برادری تیل کی قیمتوں میں کمی کے بحران کا حل ڈھونڈے، مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے عالمی برادری تیل کی قیمتوں میں کمی کے سنگین بحران کا حل ڈھونڈے کیونکہ اس سے تیل برامد کرنے والے متمول ممالک سے قبل تیل درامد کرنے والے ترقی پزیر ممالک دیوالیہ ہو جائیں گے ، جس سے ایک نیا عالمی بحران جنم لیگا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اخراجات گھٹانے، برامدات بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ورنہ اسے آئی ایم ایف کا قرضہ بھی اسے ڈیفالٹ سے بچا نہیں سکے گا۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ عرب ممالک سمیت تیل پیدا کرنے والے تمام ملک بحران کا شکار ہیں اور ماہرین کے مطابق اگرتیل کی قیمت کم رہی تو سات سو ارب سے زیادہ کے زرمبادلہ کے زخائر رکھنے والا ملک سعودی عرب بھی 2020 تک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

    اس وقت چھانٹیوں کی زد میں پاکستانی لیبر بھی آرہی ہے ، جس سے ترسیلات کم اور ملک میں بے روزگاری بڑھے گی جبکہ ادائیگیوں کا توازن بری طرح بگڑ جائے گا ، جس پر قابو پانا ناممکن ہو گا۔

  • ایس ای سی پی نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا

    ایس ای سی پی نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا

    سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے ریگولیٹری فریم ورک اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور کمپنی کے ریٹنگ شاپنگ میں ملوث ہونے پر ایک کریڈٹ ریٹنگ کمپنی پر مبلغ چھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور کمپنی کو مستقبل میں قوائد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ، ترجمان کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے کمپنی کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کیاگیا ، ترجمان کے مطابق ملک میں کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور کارپوریٹ گورننس کے قیام کے لئے کریڈٹ کمپنیوں کا اہم کردار ہے اور ان کے نظام میں شفافیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    کاروائی کی سماعت کے دوران کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ قوائد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کی آن سائٹ انسپکشن ایس ای سی پی کی نگرانی کی کاوشوں کا مستقل حصہ ہو گا۔

  • ملک بھر میں فی تولے سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی

    ملک بھر میں فی تولے سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت پانچ سو روپے کم ہوگئی، فی تولہ سونا سینتالیس ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا اثر ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی ہوا ہے۔

    کراچی سمیت پاکستان کےتمام شہروں میں فی تولہ سونا پانچ سوروپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار پانچ سو روپے پر آگیا۔

    جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے کمی سے چالیس ہزار سات سو چودہ روپے ہوگئی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    گزشتہ ہفتے سے جاری مندی نے آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں کو جکڑے رکھا ہے، آج ٹریڈنگ کا آغاز مندی سے ہوا ۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں اکتیس ہزار پوائینٹس کی سطح بحال نہ رہ سکی۔

  • ٹیکس وصولی میں 18 فیصد کا اضافہ

    ٹیکس وصولی میں 18 فیصد کا اضافہ

    کراچی: رواں سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں آٹھارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رواں مالی سال جولائی سے بیس فروری کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم سترہ سو چونتیس ارب روپے رہا جوکہ گزشتہ سال کے ایسی عرصے سے اٹھارہ فیصد ذائد ہے۔ گزشتہ مالی سال زیر غوز عرصے میں ایف بی آر نے چودہ سو چونتیس ارب روپے حاصل کئے تھی۔

    ایف بی آر ترجمان کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئے ہے۔ رواں مالی سال کیلئے حکومت نے ایکتیس سو تین ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔