Tag: ARY NEWS business news

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی کا رجحان جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 504 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 44444پوائنٹس پرٹریڈ کررہاہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3دن میں 100 انڈیکس 2080 پوائنٹس نیچے آچکا ہے۔

    گذشتہ روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس مزید700پوائنٹس کمی کے ساتھ 44900 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید124ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

    ادھر انٹر بینک میں ڈالر مزید 45 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث امریکن کرنسی 174 روپے75 پیسے پر ٹریڈنگ کررہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 175 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان

    انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان

    کراچی: تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر 174 روپے 42 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

    اس اڑان کے نتیجے میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 175 روپے پر فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگاہوا جبکہ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

    یا د رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدت مستحکم ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں سال روپے کی قدر میں کمی ہی ریکارڈ کی گئی ہے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی ۔ افغانستان کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایسے عوامل ہیں جو پاکستانی کرنسی کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ رہے ہیں۔

  • فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔

    مرکزی بینک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے نئے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی تھی، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی اسٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔

  • چینی کی قیمتوں کی نئی اڑان، صارفین پریشان

    چینی کی قیمتوں کی نئی اڑان، صارفین پریشان

    کراچی/لاہور/ ملتان: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے صارفین کا پارہ ہائی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرشنگ سیزن سے قبل ہی چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور چینی کی مجموعی قیمت میں 25 تا 30 روپے تک کا ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

    کراچی

    شہر قائد میں یکدم چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    لاہور

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی چینی کی قیمتین آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، لاہور کی معروف اکبری منڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 135 تک جاپہنچی ہے۔

    گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی، ٓمارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لیے مصنوعی قلت پیداکی ہے۔

    ملتان

    لاہور کی طرح ملتان میں بھی ذخیرہ اندوزوں نے چینی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے، ملتان شہر میں دو قسم کی چینی من مانی قیمت میں فروخت کی جارہی ہے، موٹی دانے والی چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو جبکہ باریک دانے والی 90 روپے فی کلو پر فروخت کی جارہی ہے۔

    سکھر

    سکھر ملک کی دیگر شہروں کی طرح سکھر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی 135سے 140روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 127 روپے فی کلو خرید جاری ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 کلو چینی کی بوری پر 4 دن میں 17 سو روپےکا اضافہ ہوا ہے اور 4900 میں 50 کلو کی بوری کی 6600 روپےمیں فروخت ہورہی ہے۔

     

  • بڑھتی طلب اور سپلائی کی قلت، تیل کی قیمتیں کتنی بلند ہوں گی؟

    بڑھتی طلب اور سپلائی کی قلت، تیل کی قیمتیں کتنی بلند ہوں گی؟

    تیل کی قیمت تین برس میں بلند ترین سطح پر پہنچ کر فی بیرل تقریباً 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق برینٹ کروڈ جسے تیل کی عالمی قیمتوں کا معیار سمجھا جاتا ہے کی قیمت 79.6 ڈالر ریکارڈ کی گئی جوکہ گذشتہ سال کی نسبت نوے فیصد زیادہ ہے۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی ہے کہ مستقبل میں بھی تیل کی طلب میں اضافہ ہوگا کیونکہ عالمی معیشت کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے تیزی سے باہر نکل رہی ہے۔

    امریکی بینک گولڈ مین ساکس میں کام کرنے والے ایک تجزیہ کار ڈیمین کرولین کا کہنا ہے کہ ’تیل کی موجودہ طلب اور رسد کا خسارہ ہماری توقع سے بڑھ کر ہے، حقیقت یہ ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی طلب کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے اثرات سے تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

    گولڈ مین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید 10 ڈالر اضافے کی توقع ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 90 ڈالر تک چلی جائے گی۔

    امریکی انویسٹمنٹ بینک جے پی مورگن کے کرسٹن مالک نے پیش گوئی کی کہ رواں سال کے آخر تک تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر پہنچے گی کیونکہ تمام اشیا کی قیمتیں’سُپر سائیکل‘ سے گزرتی ہیں، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کسی چیز کی طلب میں اضافہ ہوتا رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’تیل کا سُپر سائیکل اس وقت چل رہا ہے۔

    دنیا بھر میں اقتصادی صورتحال کی بحالی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بہتری آئی ہے۔ لیکن اس کی وجہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ، اوپیک پلس، کا لیا گیا ایکشن بھی ہے۔

    دسمبر 2022 تک ہر مہینے اضافی چار لاکھ بیرل کی اجازت دے کر اوپیک پلس نے تیل کی رسد میں کٹوتی کم کرنا شروع کردی ہے۔ تاہم گولڈمین ساکس بینک کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی 2023 میں ایک بار پھر ’اسٹرکچرل خسارے‘ میں ہوگی، یہ اس وقت ہوگا جب تیل کی طلب اس کی رسد سے زیادہ ہوجائے گی اور سرمایہ کاری میں کمی رہے گی۔

    اوپیک پلس نے تیل کی سپلائی کے کوٹے میں اضافہ تو کیا ہے لیکن کچھ بڑے پیمانے پر کام کرنے والے پروڈیوسرز کو عالمی منڈی کی ضروریات پوری کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، حالیہ اضافے سے اوپیک پلس میں سب سے زیادہ اضافی صلاحیت رکھنے والے ملک سعودی عرب کو تیل کی قیمتوں اور پیداوار میں اضافے سے ممکنہ طور پر سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

    دوسری جانب، یورپ اور دیگر جگہوں پر گیس کی قلت سے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، گولڈ مین ساکس کے مطابق سردیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ گیس کی قلت کے باعث تیل سے چلنے والی بجلی کی پیداوار بڑھے گی۔

    اوپیک پلس کے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ہر مہینے طے شدہ اضافی چار لاکھ بیرل فراہم کیے جائیں۔ اگر قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو اوپیک پلس تذبذب کا شکار ہوجائے گا۔

  • بھارت: پانی پوری فروش کی ‘قبیح’ حرکت نے طوفان کھڑا کردیا

    بھارت: پانی پوری فروش کی ‘قبیح’ حرکت نے طوفان کھڑا کردیا

    گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں پانی پوری بیچنے والے لڑکے نے انتہائی گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے پانی پوری(گول گپے) فروخت کرنے والے لڑکے کی ایک مکروہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپے فروخت کرنے والے لڑکے نے پیشاب کی حاجت پوری کرنے کے لئے ایک پیالا اٹھایا اور اس میں اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد گول گپے میں استعمال ہونے والا پانی ملا کر اسے پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ گوہاٹی کے علاقے اتھگاؤں کا ہے، مکروہ ویڈیو کو مخلتف سوشل میڈٰیا ہینڈلز سے شیئر کیا گیا تاکہ عوام اس طرح کے گھناؤنے واقعات سے آگاہ رہ سکیں، تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈٰیو پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور اشتعال انگیز حرکت کرنے والے پانی پوری فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مقامی پولیس نے فوری طور پر گرفتار گول گپے فروش کی شناخت ظاہر کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کے گھناؤنے فعل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل، ذہن کی گندگی اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے اور گرفتار ملزم کو کڑی سے کڑی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسٹریٹ فوڈ فروشوں کے حفظان صحت کے معیار پر بھی سوال اٹھادئیے ہیں۔

  • تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی: کراچی کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے سندھ حکومت سے گیارہ محرم بروز جمعہ کو مارکیٹیں کھولنے کی اجازر دی جائے۔

    الیاس میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے باعث اہم تجارتی مراکز ، شاہراہوں کوسکیورٹی کیلئےسیل کردیا گیا ہے جس کے باعث منگل تا جمعرات شہر میں کسی قسم کا کاروبارنہیں ہوگا، لہذا سندھ حکومت جمعہ کولاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کرے۔

    آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے کاروبار بند رہا، سندھ حکومت تاجروں کے اس مطالبے پر نظر ثانی کرے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے تجارتی حب میں ہوتا ہے جہاں زیادہ دن کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے سے ملک کی معاشی صورتحال خراب ہوگی۔

    اس سے قبل آل کراچی تاجر الائنس ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھی مسترد کرچکی ہے،تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرے۔

    تاجر رہنما الیاس میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • بھینس کالونی واقعہ: انسانی بے حسی کی بدترین مثال

    بھینس کالونی واقعہ: انسانی بے حسی کی بدترین مثال

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھن میں ہم اخلاقی اقدار کو پس پشت ڈال رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے گھر کے سامنے اسکول جاتا معصوم بچہ گندے پانی میں گرا۔

    بچے کے گندے پانی کے جوہڑ میں گرنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گٹر کے پانی میں گرا ہوا ہے اور وہ مسلسل اس میں دھنستا جارہا ہے، ایسے میں ایک خاتون بھی بچے کی مدد کو آتی ہیں اور اسے ریسکیو کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    ویڈیو کا دردناک پہلو یہ ہے کہ بچے کو بچانے کے لئے اس کی پانچ سالہ بچی بھی میدان میں آئی اور گٹر کے پانی میں گرنے والے اس بچے کو نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص کمنٹری کرتے ہوئے گندے پانی میں گرنے والے بچے کی ویڈیو بناتا رہا مگر بچے کو نکالنے کے لئے وہ آگے نہ بڑھا، اسی دوران ایک راہ گیر نے یہ افسوسناک منظر دیکھا تو فوری طور پر بچے کو گندے پانی سے باہر نکالا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل موجود ہیں، جو کہ بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث معصوم بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی واحد مسجد میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہوچکا ہے بارہا متعلق انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

  • ہتک عزت مقدمہ: زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا

    ہتک عزت مقدمہ: زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا

    لندن: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں زلفی بخاری نے ریحام خان کےخلاف ہتک عزت مقدمےکا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے، زلفی بخاری اور ریحام خان کے کیس کی سماعت جسٹس کیرن اسٹین نےکی۔

    زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق الزام پر ریحام خان کو عدالت لےگئےتھے، عدالت نے ابتدائی سماعت میں بد عنوان، بےایمان قرار دینے کے چار الزامات، اور چار ٹوئٹ توہین آمیز قرار دئیے، زلفی بخاری کے وکیل نے کیس کو انتہائی توہین آمیز قرار دینےکی استدعا کی تھی۔

    ابتدائی سماعت میں ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اٹھایا،کسی سی ذاتی دشمنی نہیں،کیس میں زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا جو کہا عوامی مفاد میں تھا، جج نے ریحام خان کی وضاحت مسترد کی جبکہ زلفی بخاری کا مؤقف تسلیم کیا۔

    جسٹس کیرن اسٹین نے ابتدائی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ریحام خان کےآٹھ اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔

  • کیوی کپتان کو بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کا صلہ مل گیا

    کیوی کپتان کو بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کا صلہ مل گیا

    دبئی: بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست دینے والی کیوی ٹیم کے کپتان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، آئی سی سی رینکنگ میں کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سےپہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    کین ولیمسن نے بھارت کیخلاف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں اننچاس اور باون رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز کا اعزاز دیا گیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لیبس شیگن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بھی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکے۔

    بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، کیوی بولر ٹم ساؤتھی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی بولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، ایشون چوتھے اور شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔