Tag: ARY NEWS business news

  • سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

    ریاض: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات مملکت میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات مملکت کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.12 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 193.48 رہی-

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اٹھارہ قیراط ایک گرام سونےکی قیمت 165.84 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 128.99 ریال ہوگئی، اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت سعودی مارکیٹ میں 6881.25 رہی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1547.82 ریال میں فروخت ہوا-

    خیال رہے کہ عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کے اثرات دنیا بھر کی طرح سعودی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں۔

  • کراچی: عید خریداری کا آخری روز، شہریوں کو ایک اور مشکل کا سامنا

    کراچی: عید خریداری کا آخری روز، شہریوں کو ایک اور مشکل کا سامنا

    کراچی: مرکزی بینک کی ہدایات نظر انداز، عید الفطر سے قبل ہی متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خالی ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں عید خریداری کا آج آخری روز ہے، مارکیٹوں میں بے ہنگم رش کے ساتھ ساتھ خریداروں کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر قائد میں اکثر اے ٹی ایم مشینیں کیش سے خالی ہوگئیں ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق کئی مشینیں آؤٹ آف سروس کا میسج دینےلگی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو کیش کےحصول میں شدید مشکلات کا سامناہے، شہری کیش حاصل کرنےکیلئے ایک سے دوسرے بینک کی اےٹی ایم کےچکر لگا رہےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 15 اور ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنی اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    یاد رہے کہ کرونا ایس اوپیز پر پہلےہی بینک 50 فیصد برانچوں کےساتھ کام کررہےہیں۔

  • ای سی سی اجلاس: پنجاب میں چار نئے اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری

    ای سی سی اجلاس: پنجاب میں چار نئے اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں ماں اور بچوں کے لئے چار نئے اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نکات پر بھی غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پنجاب میں ماں اور بچوں کے لئے چار اسپتالوں کی تعمیر ک منظوری دی، ان اسپتالوں کےلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیارہ ارب کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کی۔

    وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تین ایل این جی پلانٹس معاہدوں کی ٹیک یا پےکمٹمنٹ چارچز ختم کرنےکی منظوری دی گئی ساتھ ہی 66فیصدپیداوار کےٹیک یاپےکمٹمنٹ چارچز ختم کرنےکی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ایل این جی پاورپلانٹس کو مسلسل گیس فراہمی کے معاہدوں کی بھی منظوری ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے نجی پاورپلانٹ کیپکو کے فیسیلیٹیشن معاہدے اور گارنٹی معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

  • ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد 17 پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔

    حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہورہا ہے، جس کے باعث امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر بائیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج بھی انٹربینک ڈالر 17 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر153.02 سےکم ہوکر152.85 روپےکاہوگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا موقف ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ معاشی ماہرین پاکستانی روپے کی مضبوطی کا سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اڑھائی ارب ڈالر کا اضافہ قرار دے رہے ہیں۔

    ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں اڑھائی ارب ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچے تھے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کے گورنر نے وزیراعظم کو بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤ نٹ کے ذریعے منتقل ہونے والی رقوم اسی کروڑ ڈالر کی سطح کو عبور کر سکتی ہیں جو خوش آئند ہے۔

  • پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ سے متعلق ای سی سی کا بڑا فیصلہ

    پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ سے متعلق ای سی سی کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی گئی۔

    اس کے علاوہ صدر و وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

    ای سی سی نے وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی ،ای سی سی نے وزارت توانائی کیلئے بھی 38 کروڑ سے زیادہ روپے کی گرانٹ منظور کیں۔

     

  • جوہری معاہدہ: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

    جوہری معاہدہ: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

    واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان عرصے سے جاری کشیدگی کی برف پگھلنے لگی، ایک دوسرے کے سخت مخالف ممالک ایک بار پھر مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کو رضامند ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاہدے پر ایک بار پھر مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، مذاکرات تیسرے فریق کے ذریعے منگل سے ویانا میں ہونگے۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو فوری بریک تھرو کی کوئی توقع نہیں لیکن مذاکرات کا عمل شروع ہونا صحت مندانہ اقدام ہے۔روس نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کو جوہری معاہدے میں آمادہ کرنے پر چین ، فرانس ، جرمنی ، روس اور برطانیہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ایران پر عائد پابندیوں کا فوری خاتمہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہ فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    امریکی صدر نے واضح کیا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی پر یورپی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں گے۔

    دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنا ہے تو باتیں نہیں اقدام کرے، پہلا قدم امریکا کو اٹھانا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کا عندیہ دے دیا

    خیال رہے کہ امریکہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔ تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براک اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اس معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔

  • لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت مقرر

    لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت مقرر

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو 85 فی کلو چینی کی فروخت پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ صنعت کی جانب سے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیزن میں چینی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔

    مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت 95 روپے تک ہے جبکہ ریٹیل قیمت 100 کے قریب ہے جو کسی بھی طرح جائز نہیں۔ٹرانسپورٹیشن چارجز ، منافع کے مارجن کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلو ( بشمول ٹیکسز) نوٹیفکیشن کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل قیمت 85روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہو گی ۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیزکو فوری آگاہ کریں۔

    دوسری جانب سٹے اور چینی کے ناجائز منافع سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے، چینی مافیا نے ملائشیا، دبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں۔

    ایف آئی اے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے ملکوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خارجہ کے ذریعے غیر ملکی سفارتخانوں کو سٹہ مافیا کے سرگرم افراد کے نام اور تفصیل دی جائے گی۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی راہ ہموار

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی راہ ہموار

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تاہم اجلاس میں سرفہرست ایجنڈہ بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی سمری منظور کرنا تھا۔

    ذرائع کے مطابق طویل مشاورت کے بعد ای سی سی کی تیس جون دو ہزار اکیس تک بھارت سےکاٹن یارن درآمد کی منظوری دے دی اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھارت سےچینی درآمد کرنےکی بھی اجازت دی۔

    حماد اظہر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔

    دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے بھارت سے کپاس،دھاگہ درآمد کرنے کی اجازت کو ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ سیکٹر کیلئے بہت بڑا فیصلہ قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اس فیصلے سے دھاگےکی قیمتیں کم اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا جبکہ لوکل پاور لومز کی صنعت جو کپڑا بناتی ہے اس کا پہیہ تیزی سےچلتا رہےگا، تمام صنعتوں سے لاکھوں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھارت سے کاٹن یارن اور چینی درآمد کرنے کا فیصلہ اب وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان مئی دو ہزار بیس میں ہندوستان سے ادویات اور خام مال درآمد سے پابندی ختم کرچکا ہے، یہ فیصلہ کرونا وبائی امراض کے دوران ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئےکیا گیا تھا۔

     

  • دیہاڑی دار مزدور "لگژری گاڑیوں”  کا مالک نکلا

    دیہاڑی دار مزدور "لگژری گاڑیوں” کا مالک نکلا

    فیصل آباد: فالودے اور پاپڑ والے کے بعد اب مزدوروں کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نامی زون میں مزدور اور چوکیدار کے نام پر بارہ سے زائدگاڑیاں سامنے آگئیں ہیں، مزدور کا تعلق فیصل آباد جبکہ چوکیدار کراچی کا رہائشی ہے۔

    ایف بی آر زون کے مطابق فیصل آباد کا دیہاڑی دار مزدور لاکھوں کی بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور جیپ کا مالک نکلا، مزدور کا نام زاہد اقبال ہے جو کہ اپنے نام دو لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے پر حیران ہے۔

    مزدور زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ گاڑیاں میرے نام پر کیسے ہیں ؟ مجھے معلوم نہیں جبکہ ایف بی آر زون کا کہنا ہے کہ زاہد اقبال نامی مزدو کےنام دو لگژری گاڑیاں ہیں، دونوں گاڑیاں بےنامی ٹرانزکشن ایکٹ کے زمرےمیں آتی ہیں۔

    ایف بی آر زون کے مطابق کراچی کے ایک چوکیدار کے نام پر دس گاڑیاں سامنے آئی ہیں، اس معاملے میں کار ڈیلر کا نام بھی بےنامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے، ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مزدور،چوکیدار اور کار ڈیلر کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی کی اہم کامیابی

    اس کے علاوہ ایف بی آر بےنامی زون نے مزدور اور چوکیدار سے دیگر ضروری دستاویز طلب کئے ہیں، دستاویز کی عدم فراہمی پر بے نامی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے جعلی بینک اکاؤئنٹس کیس میں کراچی میں پاپڑ والے اور فالودے والے کے اکاؤئنٹس سے اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کا سراغ لگایا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی ڈالر اکیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

    فاریکس ڈالر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 84 پیسےکی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر153.09سےکم ہوکر 152.25پیسےکا ہوگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر151.50پیسےتک ٹریڈہوا، فاریکس ڈیلرز کا موقف ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 74 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی ، اس تاریخی کمی کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 153.30روپے پر آیا تھا، ڈالر کی یہ قیمت گذشتہ اکیس ماہ کے دوران سب سے کم تھی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی قسط موصول ہونا بھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

    رات گئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے500 ملین ڈالر قرض کی قسط منگل تیس مارچ کو موصول ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کی مجموعی مالیت 498.7 ملین ڈالر کے قریب ہے۔