Tag: ARY NEWS business news

  • سی این جی لائسنس پر عائد 12 سالہ پابندی ختم

    سی این جی لائسنس پر عائد 12 سالہ پابندی ختم

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے بارہ سال بعد سی این جی لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سی این جی لائسنس لینے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بارہ سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے لائسنس کیلئے دلچسپی رکھنے والے درخواست جمع کراسکتے ہیں، ساتھ ہی اوگرا نے واضح کیا ہے کہ نئے لائسنس سے آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشن چلائے جاسکیں گے۔

    اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے اخبارات میں بھی اشتہارشائع کردیئے گئے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کو نئے سی این جی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

    ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اوگرا کو ری گیسیفائڈ لیکویفائڈ نیچرل گیس (یعنی آر ایل این جی) سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنوں کے نئے لائسنس جاری کرنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق لائسنس حاصل کرنے والے اسٹیشنز مقامی گیس حاصل نہیں کریں گے اور نہ ہی آر ایل این جی کو مقامی گیس میں تبدیل کرنے کا کلیم کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے نئے لائسنس پر دوہزار آٹھ سے پابندی عائد تھی۔

  • نوشہرو فیروز: محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

    نوشہرو فیروز: محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

    نوشہروفیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں محکمہ خوراک کے افسران کی غفلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    ملک بھر میں چینی کے ساتھ ساتھ گندم کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایسے میں صوبہ سندھ میں سرکاری گوداموں میں موجود گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں خراب ہونے والے گندم کی بوریاں سال دوہزار چودہ میں دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی تھی، سات سال تک یہ گندم سرکاری گوداموں میں سڑتی رہی،اس دوران کئی بار گندم کا بحران بھی آیا مگر محکمہ خوراک کے افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی۔

    سات سال تک گوداموں میں پڑی رہنے والی کم وبیش 28 ہزار گندم کی بوریاں اب خراب ہوچکی ہے، محکمہ خوراک ک ےافسران کی غفلت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    سندھ میں سالوں سے پڑی گندم خراب ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے، گذشتہ سال جنوری میں قمبر کی تحصیل وارہ میں قائم سرکاری گودام سے ہزاروں من گندم کی بوریاں خراب ہونے کے باعث باہر پھینک دی گئی تھی ۔

    بعد ازاں صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں محکمہ خوراک کے گودام کے احاطے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم بارش اور گٹر کے پانی میں خراب ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھی۔

  • کرشنگ سیزن کے باوجود 5 لاکھ چینی درآمد کرنے کی منظوری

    کرشنگ سیزن کے باوجود 5 لاکھ چینی درآمد کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے درآمدی چینی پرسیلز ٹیکس ختم کرنےکی بھی منظوری دی اور پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق خام چینی کی درآمدپر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنےکی بھی منظوری دی گئی، ٹیکسٹائل پالیسی2020-25 کی منظوری کو ایک بار پھرموخر کردیا گیا ہے، ساتھ ہی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کا ایجنڈا بھی موخر کیا۔

    ای سی سی نے آج ہونے والے اجلاس میں روڈٹو مکہ منصوبےکو وسعت دینےکا معاملہ بھی موخر کیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے لئے ایک کروڑ روپےکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بندی کی 16ارب62کروڑکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کےتحت تین نئی عدالتوں کیلئےفنڈز فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

  • ملک میں مہنگائی کا طوفان، اشیایہ ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

    ملک میں مہنگائی کا طوفان، اشیایہ ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

    تمام تر حکومتی دعوؤں اور اقدامات کے برعکس ملک بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اشیایہ ضروریہ عام انسان کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے باعث آٹا، چینی، گھی،تیل، دالیں اور چاول مہنگے ہوگئے ہیں، صرف ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں دالیں15 سے 20روپےتک مہنگی ہوگئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  دسمبر 2020 سال کا بہترین مہینہ بن گیا

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں ماش کی دال 15 روپے مہنگی ہوئی، مونگ کی دال بھی 20 روپے مہنگی جبکہ چنےکی دال بھی10 روپے فی کلوتک مہنگی کردی گئی۔

    اس کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں باسمتی چاول بھی 30 روپےکلو مہنگاہوگیا ہے۔

  • رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعداد وشمار جاری

    رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعداد وشمار جاری

    اسلام آباد : قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے،رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 13فیصدرہی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق 15اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،10میں کمی،21میں استحکام رہا،دسمبر کے آخری ہفتےمیں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتےکے مقابلے میں مہنگائی میں اعشاریہ 69فیصد کمی واقع ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

    درآمدی چینی آنے اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 94 پیسے کا اضافے کے بعد ملک میں فی کلو چینی اوسطاً 85 سے 90 روپےکلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا ، دال مونگ ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت225 روہے 56 پیسےفی کلورہی، انڈے فی درجن 64 پیسے مہنگے ہوئے قیمت 206 روپے 49 پیسے درجن تک پہنچ گئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 20کلو آٹےکا تھیلا ایک روپے 78 پیسے مہنگا، قیمت 973 روپے 78 پیسےہوگئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25.44 فیصد کمی، قیمت 198 روپے32 پیسے ہوگئی، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا، آلو فی کلو 4 روپے 47 پیسے، لہسن ساڑھے 3روپے فی کلو سستا ہوا۔

    گذشتہ روز ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ اعدادو شمار جاری کئے جس میں بتایا گیا تھا کہ دسمبر2020میں ملک میں مہنگائی کی شرح 8فیصد رہی اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

    اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی 96.5فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے پیاز کی قیمت 29فیصد اور ٹماٹر27فیصدسستے ہوئے، سبزی19فیصد، چینی 18فیصد، آلو13فیصد اور گندم 4فیصد سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی میں 0.7فیصد کمی دیکھی گئی۔

  • نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی: شدید سردی کی لہر کا سامنا کرنے والے شہر قائد کے باسیوں کے لئے بری خبر ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے

    شہر قائد کے باسی آج کل بلوچستان سے آنے والی مغربی ہواؤں کے نتیجے میں ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں اور سونے پر سہاگہ شہر میں ٹھنڈ میں اضافے کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں گیس کی کمی کے مسائل شروع ہوچکے ہیں۔

    اب کراچی میں ایل پی جی استعمال کرنے والے افراد کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ر یکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے، گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 180روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 692روپےکا ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو اب گھریلوسلنڈر1733روپےمیں دستیاب ہوگا۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں79ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں جنوری سے ملک میں ایل پی جی 132کی جگہ 147روپےفی کلو میں ملےگی۔

    دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ حکومت کی جانب سے لیوی سمیت دیگر ٹیکس ختم نہ کیےتو 15جنوری سے گیس فراہمی بند کردیں گے۔

    دوسری جانب یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جاچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے آج نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • ملکی ادارے کا بڑا اقدام، ایک سال قبل پھنسنے والے کنٹینرز نکال لئے

    ملکی ادارے کا بڑا اقدام، ایک سال قبل پھنسنے والے کنٹینرز نکال لئے

    راولپنڈی: نیشنل لاجسٹکس سیل نے موسم کی سختی کو پس پشت ڈالتے ہوئے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

    ترجمان این ایل سی کے مطابق چین میں پھنسے کنٹینرز کو سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست تک پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، یہ کنٹینرز گزشتہ سال دسمبر میں کرونا کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

    این ایل سی ترجمان نے بتایا کہ پھنسے کنٹینرز کو لانے کیلئےخنجراب بارڈر عارضی طور پرپندرہ سے پچیس دسمبر تک کھولاگیا، پندرہ دسمبر سے ہی کنٹینرز کی نقل و حمل شروع ہوئی، این ایل سی نے سرد موسم کے باوجود کنٹینرز کی نقل وحمل کا کام شروع کیا۔

    ترجمان کے مطابق خنجراب بارڈر پر یہ اشیا این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست تک بھیجی گئیں، خالی کنٹینرز کو دوبارہ خنجراب پہنچا کرچینی حکام کے حوالےکیا جائیگا۔

  • پی ایس او نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    پی ایس او نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل ملک میں یورو فائیو ڈیزل متعارف کرانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ایس او نے بتایا کہ یورو فائیو ہائی اسپیڈ ڈیزل کا پہلا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے، اسی کے ساتھ ہی پی ایس او یورو فائیو ڈیزل متعارف کرانے والی پہلی او ایم سی بن گئی ہے۔

    پی ایس او کی یہ کاوش وزیر اعظم کےکلین اینڈ گرین پاکستان وژن میں اہم پیش رفت ہے، حکومت پاکستان نے یورو فائیو ڈیزل کی درآمد کے لیےجنوری2021 کا ہدف مقرر کیا تھا۔

    https://twitter.com/PSOPakistan/status/1341944995415289857?s=20

    اس سے قبل پی ایس او کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا تھا کہ کمپنی نے رواں سال اگست میں پہلی بار یورو فائیو فیول متعارف کرایا تھا، اس حوالے سے تقریب ڈپلومیٹک انکلیو میں رکھی گئی تھی ۔

    تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر دو ہزار بیس سے پیٹرول اور یکم جنوری 2021سے ڈیزل کی تمام درآمد یورو فائیو کی ہوگی، یورو فائیو فیول کے استعمال سے فضائی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

    کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران 100انڈیکس میں1270پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے میں100انڈیکس کی بلند ترین سطح43958رہی۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران 2ارب74کروڑشیئرز کے سودے ہوئے، بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت123ارب روپے رہی، اس ہفتے 100انڈیکس 3فیصد اضافےکے باعث43740پربند ہوا۔

    ہفتہ وار مہنگائی کےاعدادو شمارجاری

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کےاعدادو شمارجاری کردیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ، رواں ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں رواں ہفتے 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں11 روپے سے زائد کا اضافہ ، چینی کی فی کلوقیمت میں84 پیسے اور دال ماش، کیلا، ایل پی جی گھریلوسلنڈر، مٹن، خشک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول 3 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے کہا ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں30 روپے تک کمی ، آلوکی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، دال مسور، آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ (نومبر) میں مہنگائی کی شرح 8.3 فی صد ، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تھی، جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 8.76 فیصد رہی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 252 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اسی اضافے کے ساتھ 100انڈیکس 43613 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں انیس پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر انٹربینک میں 160.39 روپے سےکم ہوکر160.20 روپے کا ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی اونچی اڑان، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 109 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ 109 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 360 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 210 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 156 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔