Tag: ARY news letter to UK goverment

  • سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے،  اقوام متحدہ کے نئےسیکرٹری جنرل

    سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے، اقوام متحدہ کے نئےسیکرٹری جنرل

    نیویارک : پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی، انکا کہنا ہے کہ سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے۔

    اقوام متحدہ کے اٹھویں جنرل سیکریٹری بان کی مون عہدے کی مدت ختم ہوگئی اور پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔

    اپنے پیغام میں قوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کہ وہ قوام عالم میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بھروکار لائیں گے اور سال 2017 کو امن کا سال بنائیں گے

    انھوں نے کہا کہ وہ تنازعات میں الجھے ہوئے ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے۔

    انٹونیو گوٹیرش نےاقوام عالم سے بھی درخواست کی کہ وہ دنیا کو پر امن بنانے کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔

    خیال رہے کہ گوٹیرش اقوام متحدہ کے پہلے سربراہ ہے، جو ایک ملک کے وزیر اعظم اور مہاجرین کیلئے قائم اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے نئے جنرل سیکریٹری کو شامی بحران، افغانستان, عراق اور یمن میں امن کے قیام ،جنوبی سوڈان ،برونڈی سمیت کئی افریقی ممالک میں میں جاری کشیدگی کے خاتمے جیسے کے چیلنجز کا سامنے رہے گا۔

  • اے آر وائی نیوز پر حملہ،  اے آر وائی نیوز کا برطانوی حکومت کو خط

    اے آر وائی نیوز پر حملہ، اے آر وائی نیوز کا برطانوی حکومت کو خط

    کراچی : اے آر وائی نیوز پر ایم کیو ایم کے مسلح افراد کا حملے پر اے آر وائی نیوز نے برطانوی حکومت سے کئی اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابقاے آر وائی نیوز پر ایم کیو ایم کے مسلح افراد کے حملے کے بعد اے آر وائی نیوز نے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم برطانوی شہری ہیں اور حکومت پاکستان نے قائد ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    خط کے متن کے مطابق قائد ایم کیو ایم نے خطاب میں اپنے کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر حملے پر اکسایا، قائد ایم کیو ایم کی تقریر ختم ہوتے ہی مسلح افراد نے اے آر وائی نیوز پر دھاوا بول دیا۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی نیوز برطانوی حکام سے جواب مانگنے کا مجازہے۔

    خط میں سوال کیا گیا کہ کیا برطانوی حکام کو قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کا علم تھا ؟ قائد ایم کیو ایم کی تقریر صرف میڈیا ہاؤسز نہیں، میڈیا کارکنان اور ان کے خاندانوں پر بھی حملہ تھی ، کیا اسکاٹ لینڈ یارڈ اس عمل پر کوئی ایکشن لے گا؟

    کیا لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے والے کو روکا جائے گا؟

    خط کے آخر میں لکھا گیا کہ اے آر وائی نیوز ان سوالوں کے فوری جواب کا منتظر ہے۔