Tag: ARY News Network

  • سالگرہ مبارک : اے آر وائی نیٹ ورک 24 سال کا ہوگیا

    سالگرہ مبارک : اے آر وائی نیٹ ورک 24 سال کا ہوگیا

    اے آر وائی نیٹ ورک کو 24 ویں سالگرہ مبارک ہو، کامیابی و کامرانی کا ایک اور سال مکمل ہو گیا، 24سال سے جاری و ساری سفر کا ہر سال بے مثال رہا۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے 24 سال مکمل ہوگئے، اے آر وائی فیملی کی جانب سے ناظرین کو مبارکباد کا پیغام۔

    کون جانتا تھا کہ لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی نیٹ ورک پاکستان کی شاخت بنے گا اور میڈیا انڈسٹری پر چھا جائے گا۔

    حق اور صداقت کا24 سال پہلے شروع ہونے والا سفر عزم کے ساتھ جاری ہے، اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن چکا ہے۔

    آج اے آر وائی نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے، اللہ کی رحمت، سچی لگن، ان تھک محنت سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔

    اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل بن چکا ہے، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ بنا اور آتے ہی ناظرین کے دلوں میں گھر کر گیا۔

    اے آر وائی نیٹ ورک نے ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں پیشہ ورانہ صحافتی اقدار کو مقدم رکھا ہے، سچ کے سفر میں سختیاں، بندشیں رہیں، دھمکیاں ملیں، حملے ہوئے لیکن ڈرے نہیں جھکے نہیں۔

    سچ ہی فلسفہ اور پاکستان ہماری سوچ کا محور رہا، محبت، بھروسے اور اعتماد کا یہ رشتہ قائم دائم رہے گا۔

  • اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے

    اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے

    کراچی : دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اےآروائی نیٹ ورک کے آج18سال مکمل ہوگئے، لندن میں چھوٹے دفتر سے شروع ہونے والا یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن کر چھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 18ویں سالگرہ ہے، اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا۔

    اے آر وائی نیٹ ورک نے اپنے سفر کے اٹھارہ سال کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں، اس وقت اے آر وائی نیٹ ورک دنیا کے126سے زائد ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔

    اس کا ہر سال بےمثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں انقلاب بن کر ابھرا ہے، اے آر وائی نیٹ ورک دیگر چینلز کیلئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔