Tag: ary news producer ghulam mustafa passes away

  • کراچی، ٹرک کی ٹکر سے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر جاں بحق

    کراچی، ٹرک کی ٹکر سے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں قاتل ٹرک نے ایک اور جان لے لی، حادثے کے نتیجے میں اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جن کی شناخت اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق کے نام سے ہوئی۔

    حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع پاکر فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیو کی تلاش شروع کردی ہے۔

    غلام مصطفیٰ موٹر سائیکل پر دفتر آرہے تھے، حادثہ حبیب چورنگی پر ہوا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: لیاقت آباد میں ڈمپرکی ٹکرسے 8 سالہ انمول جاں بحق

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے غلام مصطفیٰ فاروق کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں سیکڑوں شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہیوی ٹرک کے لیے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنائی جاتی۔