Tag: ARY news reporter Faizullah missing

  • پاکستانی سفارت کار کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

    پاکستانی سفارت کار کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے  پاکستانی سفارت کارمحمد ادریس کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل محمد ادریس کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور سفارتکار تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب ان کو ویزے کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے باعث ایک اور پاکستانی مشن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

     اس سے قبل بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی اقدام کی مذمت کردی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتکارکاویزہ منسوخ کرنا ناقابل قبول ہے۔

    مودی سرکارپاکستان دشمنی میں اندھی ہوکرسفارتی آداب بھی بھول گئی،پاکستانی سفارت کارمحمد ادریس پرجھوٹے الزامات لگاکر واپس بھیج دیا۔

    پاکستان دشمنی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ، جمہوریت کے دعویداروں نے بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، مودی سرکار نے پاکستانی سفارت کار محمد ادریس کا ویزا منسوخ کردیا۔

     جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکام نے پاکستانی سفارتکار پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

  • وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کے مسئلے پر مشاورت کریں گے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی کشتی پکڑی گئی تو بھارت کو ہمیں آگاہ کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام معاہدوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ اور بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو دو ملکوں کے تعلقات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

  • پی ایف یو جے کا اے آر وائی کےخلاف ممکنہ کارروائی پرتحریک چلانےکا اعلان

    پی ایف یو جے کا اے آر وائی کےخلاف ممکنہ کارروائی پرتحریک چلانےکا اعلان

    کراچی : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اے آر وائی کےخلاف ممکنہ کارروائی کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کیا ہے۔

    پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے اے آر وائی کے خلاف ممکنہ کارروائی کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے بتایا کہ 23 فروری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا اور احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا۔

    2فروری کو پاکستان کی چاروں اسمبلیوں کےباہر احتجاج ہوگا,28 فروری کو پیمرا کے دفتر کے باہر صحافی بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    رانا عظیم پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات آرہی تھیں کہ اے آر وائی کو بند کیا جارہا ہے۔

    اُنہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس کسی بھی کوشش کے خلاف سخت مزاحمت کی جائیگی، حکومت یا کسی ادارے نے اے آر وائی سمیت کسی بھی چینل کو بند کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے آروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے تمام صحافیوں کوپیغام دیاکہ اے آروائی نیوزاورمبشرلقمان کے ساتھ جوہواوہ باقی صحافیوں کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔

  • فیض اللہ کی رہائی کیلئے رحمان ملک کا افغان حکومت سے رابطہ

    فیض اللہ کی رہائی کیلئے رحمان ملک کا افغان حکومت سے رابطہ

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کے معاملے پرموجودہ حکومت تو کچھ نہ کرسکی، لیکن سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے افغان وزیر داخلہ سے رابطہ کرلیا، فیض اللہ کی بے گناہی کی ضمانت دیدی۔

    اے آر وائی کے صحافی فیض اللہ کی سزا کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ رحمان نے افغان وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور فیض اللہ کی رہائی کے بارے میں بات چیت کی،رحمان ملک نے بتایا کہ وہ فیض اللہ کوذاتی طور پرجانتے ہیں، فیض اللہ صحافی ہیں، جس طرح کی ضمانت درکار ہوگی دی جائے گی۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغان وزیر داخلہ نے فیض اللہ کی رہائی کایقین دلایا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے موجودہ وزیر داخلہ ایسے کون سے اہم امور میں مصروف ہیں کہ انھوں نےپاکستانی صحافی کی افغانستان میں سزا کا نوٹس نہیں لیا،اور یہ کام سابق حکومت کے وزیر داخلہ کو کرنا پڑا۔

  • فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    فیض اللہ کی رہائی کیلئے الطاف حسین کا افغان صدر کو خط

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے افغان صدر حامد کرزئی سے اپیل کی ہے کہ فیض اللہ کو دی جانےو الی سزا پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کیا جائے۔

    افغان صدر حامد کزئی کے نام خط میں الطاف حسین نےلکھا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض اللہ خان ایک صحافی ہیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں قبائلی علاقے میں گئے تھے اورغلطی سے افغان سرحدعبورکرگئے تھے،انہوں نے افغان صدرحامدکرزئی سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر فیض اللہ خان کو دی جانے والی سزاپرنظرثانی کی جائے اوران کی سزاکوختم کرکے ان کی فوری بحفاظت پاکستان واپسی کویقینی بنایاجائے، دریں اثناء اپنے بیان میں الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیض اللہ خان کی سزاکے خاتمے اور ان کی پاکستان واپسی کیلئے سفارتی سطح پرہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے فیض اللہ خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔