Tag: ary news restoration

  • ‘کل کا سورج اے آر وائی نیوز کے ورکرز کیلئے خوشی کی نوید لیکر طلوع ہوگا’

    ‘کل کا سورج اے آر وائی نیوز کے ورکرز کیلئے خوشی کی نوید لیکر طلوع ہوگا’

    اسلام آباد : صدرپی ایف یوجے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کل کاسورج اےآروائی نیوزکےورکرزکیلئےخوشی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کی بحالی کے عدالتی حکم پر خصوصی گفتگو میں اےآروائی نیوز کے ورکرز کو مبارکباد پیش کی۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ عدالت نے پیمرا کوہدایت دی کل اےآروائی نیوزکی نشریات بحالی پر رپورٹ پیش کریں، پیمرا کو سمجھنا چاہیے اورعمل کرناچاہیے ،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوناچاہیے۔

    صدرپی ایف یوجے نے کہا کہ پیمرا سےمنسلک ادارے اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، عدالت کہتی ہے کیبل آپریٹرز فوری نشریات بحال کرےتو صوبائی سطح پر معاملہ چلا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کا سورج اے آر وائی نیوز کے ورکرز کیلئے خوشی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے 4 ہزار ورکرز کا روزگار بچانے کیلئے بڑا فیصلہ دیا ہے۔

    افضل بٹ نے مزید کہا کہ صحافت سے وابستہ تمام لوگ اےآروائی نیوز کی بحالی کا مطالبہ کررہےہیں ، امید ہے ہائی کورٹ کے حکم پر آج اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہوں گی۔

  • اے آر وائی نیوز کی بحالی : ‘آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے’

    اے آر وائی نیوز کی بحالی : ‘آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے’

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ آج 2 بجے انشااللہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً3ہفتےسےاےآروائی نیوز کی نشریات بندہیں، چینل کی اتنی لمبی بندش صحافی برادری کا معاشی قتل ہے۔

    سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے اے آر وائی نیوز کی نشریات کوبحال کیا جائے۔

    ارشد انصاری نے کہا آج 2 بجے انشااللہ اچھی خبر کی امید ہے، کے پی، پنجاب میں اے آروائی نیوز کی نشریات کو بحال کرنا چاہیے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول بم گرایا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

  • امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا، اعتزاز احسن

    امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کےحوالے سےحکم پر فوراً عمل ہونا چاہیے، امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ملازمین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبوری حکم جاری کیا ہے اور اے آر وائی نیوز کا لائسنس فوری بحال کیا ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ اے آروائی نیوز فوری بحال کیا جائے، امید کرتا ہوں میرے گھر پہنچنے پر اے آر وائی نیوز بحال ہو۔

    ماہر قانون نے کہا کہ انھوں نے اے آروائی نیوز کا لائسنس بغیرشوکاز کے معطل کیا، 8 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا وہ ہمیں نہیں ملا اس سے پہلے نشریات بند کردیں ، شوکاز نوٹس کا جواب دینے سے پہلے ہی انھوں نے اےآروائی نیوز بند کردیا۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اےآروائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کے 4 آرڈرز دیئے جبکہ پیمرا کی جانب سے اےآروائی نیوز کی نشریات کھولنے میں بہانہ بازی کی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بحالی کےحوالے سےحکم پر فوراً عمل ہونا چاہیے، امید ہے اے آر وائی نیوز جلد سے جلد بحال ہوجائے گا۔