Tag: ARY News Team

  • کراچی: فیکٹری میں 4 افراد کی ہلاکت واقعہ

    کراچی: فیکٹری میں 4 افراد کی ہلاکت واقعہ

    شاہ لطیف کالونی میں اے آر وائی ٹیم چار افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کوریج لیے فیکٹری گئی تھی، سیکیورٹی اسٹآف نے دروازے بند کردیے.

    فیکٹری کے سیکیورٹی اسٹاف نے فیکٹری کے دروازے بند کرکے ملازمین کو نیوز ٹیم سے بات کرنے سے روک دیا۔اے آر وائی نیوز کے سوال پر

    سیکیورٹی پر تعینات شخص نے گول مول جواب دیا اور کہا کہ فیکٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی، سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا، صبح آنا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بھی فیکٹری انتظامیہ معاملے کو چھپاتی رہی، ابتدا میں انتظامیہ نے ریسکیو کو آگاہ کیا کہ مزدور ٹینک میں گر گئے ہیں جبکہ پولیس کو فیکٹری انتظامیہ نے بیان دیا کہ زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے۔

    متوفیان کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملازمین کو تیزاب کا ٹینک صاف کرنے کے لیے اتارا گیا، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، واقعاتی شواہد کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔

  • اےآروائی نیوز کی ٹیم نے کوروناسے بچاؤ کاانجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بےنقاب کردیا

    اےآروائی نیوز کی ٹیم نے کوروناسے بچاؤ کاانجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بےنقاب کردیا

    لاہور : اےآروائی نیوز کی ٹیم نے کوروناسےبچاؤ کاانجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بےنقاب کردیا اور 12 ہزارمالیت والاانجکشن ڈھائی سے6لاکھ روپے میں بیچنے والے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی آڑ میں لالچ اور سفاکیت کی انتہا ہوگئی،اےآروائی نیوز کی ٹیم ‘ذمہ دار کون’ نے میڈیسن مافیا کیخلاف اسٹنگ آپریشن کیا اور کورونا سے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بےنقاب کردیا۔

    آپریشن کے دوران 12 ہزارمالیت والاانجکشن ڈھائی سے6لاکھ روپے میں بیچنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے سی ماڈل ٹاؤن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور قبضے سے ایکٹیمرا انجکشنز برآمد کرلئے گئے۔

    اےسی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا ملزمان لوگوں سےپیسےلیکرغائب بھی ہوجاتےتھےجبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب کاکہنا تھا کہ ادویہ کی بلیک مارکیٹنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آروائی نیوزٹیم کاشکریہ اورخراج تحسین پیش کرتاہوں اور اےآروائی نیوزکی انتظامیہ کومعاملہ اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، انتہائی رذیل قسم کامافیا ہے، جو حساس صورتحال میں بھی پیسہ بٹوررہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کی درآمدکاسات آٹھ دن قبل فیصلہ ہواتھا، ہرمعاشرے میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جوخوف خدا سے عاری ہوتے ہیں، ایسی انسانیت سوزحرکت کرنےوالےکےخلاف قانون کاشکنجہ سخت کیا جائے گا۔

  • مانسہرہ : کیپٹن صفدر کے گارڈز اور لیگی کارکنان کی اے آر وائی کے اینکر سے بد تمیزی

    مانسہرہ : کیپٹن صفدر کے گارڈز اور لیگی کارکنان کی اے آر وائی کے اینکر سے بد تمیزی

    ایبٹ آباد: مانسہرہ میں اے آر وائی نیوز کے اینکر اور کیمرہ مین پر نواز لیگ کے کارکنان نے بد سلوکی کی ہے، ہاتھا پائی کرتے ہوئے ٹیم کو انتخابی تیاریوں کی کوریج سے روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے مانسہرہ میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام "اعتراض ہے” کی ٹیم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے جلسے کی کوریج کیلئے پہنچی تو وہاں کیپٹن صفدر کے نجی گارڈز نے اینکر عادل عباسی اور پروگرام ٹیم سے ناروا سلوک کیا۔

    اس موقع پر وہاں موجود ن لیگی کارکنان بھی پہنچ گئے اور اینکر عادل عباسی کو ٹیم سمیت مغلظات بکتے ہوئے وہاں سے جانے کیلئے کہا۔

    بعد ازاں اینکر نے کیپٹن صفدر سے براہ راست بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ابا نے اے آر وائی نیوز سے بات سے منع کیا ہے اور یہ ہماری پارٹی کی پالیسی بھی نہیں ہے، لہٰذا آپ سے بات نہیں کرسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • میانمارحکومت نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    میانمارحکومت نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا

    ینگون : بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام چھپانے کیلئے برمی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ کوریج کیلئے جانے والی اے آر وائی نیوز کی دوسری ٹیم کو ینگون پہنچنے پر ویزے کے باوجود حراست میں لے کر8گھنٹے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویزا لے کر ینگون آنے والے مسلمانوں کو ڈی پورٹ کیا جانے لگا، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے کوریج کیلئے جانے والی اے آر وائی نیوز کی دوسری ٹیم کو برمی حکومتی عہدیداران نے پاکستانی پاسپورٹ دیکھنے کے باوجود حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی دوسری ٹیم کو8گھنٹے حراستی مرکز میں بھوکا پیاسا رکھا گیا، بعد ازاں ویزے ہونے کے باوجود اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی اقرارالحسن کی قیادت میں اے آر وائی نیوز کی پہلی ٹیم رخائن کے قریب موجود ہے۔ تمام ترنامساعد حالات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی ٹیم دنیا کے سامنے میانمار حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


    مزید پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی ٹیم میانمار پہنچ گئی


    واضح رہے کہ میانمار کی فوج کے ظلم کے بعد بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔


     میں نے گاؤں جلتے دیکھا،روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کا آنکھوں دیکھا حال


    کیمپوں میں کھانے پینے کی قلت ہے کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا پیا۔ میانماری فوج کے ہاتھوں اب تک چار سو سے زائد روہنگیا مسلمان قتل ہوچکے ہیں۔

    فوجی کارروائیوں میں سیکڑوں گھرجلائے گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے امداد کی مد میں چار ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملائیشیا کی جانب سے امدادی سامان سے بھرا جہاز میانمار روانہ ہوچکا ہے۔