Tag: ARY news udu

  • نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، بابر اعوان

    نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل جن لوگوں نے ہونا تھا، ان میں سے صرف ایک ہوا ہے، ابھی گاڈ فادر ٹو کی باری بھی آئے گی، پانچ ہفتے میں چوروں کا سارا ٹبر پکڑا بھی جائے گا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ حدیبیہ سے پہلے16بینکوں کا قرضہ شریف خاندان پر واجب الادا ہے، شریف خاندان پر16بینکوں کا قرضہ ابھی واجب الادا ہے، شریف خاندان نے 6ارب قرضہ واپس دے دیا ریکارڈ نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر14خون واجب الادا ہیں، ایل این جی وزیراعظم کا حشر وہی ہوگا،جو غیر قانونی ٹھیکے کا ہوا۔

    شہبازشریف کےسرماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کاقتل ہے،نعیم الحق

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت منظور نظر کمپنیوں کو ٹھیکے دیتی آرہی ہے، ٹھیکوں کا تمام ریکارڈ جمع کر رہےہیں جلد عدالت جائیں گے، یقین ہے شہبازشریف بھی آرٹیکل63،62پر پورا نہیں اترتے، شہباز شریف کے سر ماڈل ٹاؤن کے14شہریوں کا قتل ہے‌‌‌۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے، چیئرمین نیب پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتےہیں، مالی ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا ہے، شہبازشریف کےخلاف پٹیشن دائرکریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنے مالی معاملات چھپانے کی ضرورت نہیں ہے، فارن فنڈنگ سےمتعلق تمام سیاسی پارٹیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، افسوس سے کہنا پڑتا ہےاکرم شیخ نے بہت ہی غلط باتیں کی  ہیں، اکرم شیخ نے کیس کےدوران حرام کا لفظ استعمال کیا، سپریم کورٹ کواکرم شیخ کی سرزنش کرنی چاہیےتھی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور وکیل اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ایک ایک پیسے کا حساب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، مجھے امید ہے جلد یہ کیس ختم ہوجائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پراپرٹی سیکٹرکیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

    پراپرٹی سیکٹرکیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملک بھر میں ٹھپ پڑے اربوں روپے کے پراپرٹی سیکٹر کیلئے حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کے نئے سرکاری طریقہ کار سے ملک بھر میں پراپرٹی کا کاروبارٹھپ پڑا ہے، جس پر پورے ملک میں احتجاج بھی کیا جارہا ہے، حکومت کو بھی رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایف بی آر کو پراپرٹی سیکٹر کیلئے ون ٹائم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کی اجازت دے دی ہے۔

    اس حوالے سے کراچی، لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ کےشعبےمیں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  پراپرٹی کی اضافہ شدہ قیمت میں ہر سال 10فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق


    اسکیم کے تحت پراپرٹی کی حقیقی قیمت پر تین فیصد ٹیکس دینے والے سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائیگا، اسکیم کی حتمی منظوری قومی اسمبلی کےآئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

    اس سے قبل تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم آباد کے قائم مقام چیئرمین عارف یوسف جیوا کے مطابق حکومت کی جانب سے جائیداد کی ویلیو ایشن کے نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد نہ ہونے سے قومی خزانے اُور پراپرٹی بزنس سے وابستہ افراد کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پراپرٹی کے یکساں اور مارکیٹ قیمت کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کےلیے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ایف پی سی سی آئی اور کرا چی چیمبر پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ موجودہ سسٹم ناقابل قبول ہے۔