Tag: ARY news urdu 3

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 8افراد زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 8افراد زخمی

    آزاد کشمیر : بھارتی فوج کا جنگی جنون عروج پر ہے، ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی نکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی ، فائرنگ وگولہ باری سے8افراد زخمی جبکہ مکانات اورگاڑیوں کونقصان ہہنچا، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال نکیال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔


    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی


    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل بھی راولاکوٹ میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر میں آبادی پر کی جانے والی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں2 بچے شہید ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    رواں برس آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 30 سے زائد افراد شہید جبکہ 176 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    لاہور : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبیس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ساس صاحبہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کردیا۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔

    نوٹس میں تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خبر دار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار چھے سو سات ووٹرز کے فنگر پرنٹس موجود نہیں، الیکش کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا۔

    این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن سترہ ستمبر کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اکیس پولنگ اسٹیشنوں کے پچاس بوتھ پر بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائے گا۔

    خیال رہے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی کاعیدکے بعد جلسوں کافیصلہ

    این اے120ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی کاعیدکے بعد جلسوں کافیصلہ

    لاہور : این اے120ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے عید کے بعد جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ این اے120ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف 8 اور 14 ستمبر کو جلسہ کرے گی اور جلسوں سے عمران خان خطاب کریں گے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو جلسوں کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی جیل روڈ مزنگ پر جلسہ کرے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں بھی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 19 ستمبر کو سندھ میں جلسہ ہوگا، شہر کا اعلان جلد کیا جائیگا۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 میں اکیلی یاسمین راشد کا مقابلہ پوری ریاست سے ہے، عمران خان


    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی این اے 120کی انتخابی مہم کیلئےسرگرم ہے انکا کہنا تھا کہ  این اے 120کا انتخاب بہت واضح ہے، ایک طرف ڈاکو راج ہے دوسری طرف انصاف کا پاکستان، ایک طرف مجرم قرار دیا گیا شخص دوسری طرف ملک کا مستقبل، چوروں کا مقابلہ کریں گے تو بچوں کا مستقبل روشن ہو گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے120الیکشن میں قانون کی بالادستی ہوگی یا ڈاکو راج چلےگا ، الیکشن سے متعلق عوام پر اعتماد ہے، یاسمین راشد کا مقابلہ کلثوم نواز نہیں ریاست سےہے، مریم نواز نے این اے120الیکشن سےمتعلق میٹنگ بلائی، این اے120میں ن لیگی غنڈوں نے کارکنان کو مہم سے روکا، ن لیگی غنڈےدھمکیاں دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےدرخواست ہےمجھےالیکشن مہم کی اجازت دی جائے، الیکشن کمیشن نےکس بنا پر قانون بنایا کہ پارٹی چیئرمین کو مہم چلانےکی اجازت نہیں، مہم چلانےکی اجازت کیلئےعدالت میں بھی ہم گئےہیں، این اے120سےباہر8تاریخ کومیں جلسہ کروں گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتارکیاجائے، بابر اعوان

    ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتارکیاجائے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ملک کےخزانے پر پاکستان کا سب سے بڑا چور بیٹھا ہے، فوری گرفتار کیاجائے، مریم نوازصاحبہ کابھی جھوٹ پکڑا گیا ہے، مریم نوازکے جھوٹ کے بعد پورے خاندان کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی پیش کی گئی رپورٹ پر کچھ آئینی اور قانونی نکات بتانا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے اسحاق ڈار کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور عہدے سے ہٹاکر گرفتار کیا جائے، خیرات کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا، سپریم کورٹ سوموٹو لے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ کل طے ہوگیا نوازشریف صاحب خود بھی آف شورکمپنی کے مالک ہیں، نوازشریف نے کبھی بھی آف شورکمپنی کا ذکر نہیں کیا، اسحاق ڈارنے طویل عرصے تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرایاز صادق نوازشریف کیخلاف ریفرنس نہ بھیجنے پر عہدے کو چھوڑ دیں، ایازصادق صاحب اسپیکربنیں شیرنہ بنیں۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نوازصاحبہ کابھی جھوٹ پکڑا گیا ہے، ان کے شوہر کا بیان اہم ہے، مریم نواز کے جھوٹ کے بعد پورے خاندان کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، شریف خاندان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے، کل منظرعام پر آنے والی تفصیلات صرف ایک مقدمے میں آئی ہیں، سستی روٹی، میٹرو بس، یلو کیپ اور شوگر ملز کے کیس کھلیں گےتو اور بھی حقائق آئیں گے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جےآئی ٹی رپورٹ کی جلد10 میں سے گاڈ فادر نکلے گا، سپریم کورٹ نئے دلائل سنے گی کل وضاحت کردی گئی ہے، نوازشریف کے وعدے نہیں یاد دلانا چاہتا کہ میں گھر چلاجاؤں گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی طرف جواب نہیں دھمکیاں اورالزامات آئے، اب مہینوں نہیں دنوں میں احتساب کا عمل ہوگا، اب خاندانی بادشاہت کے زوال کا وقت آگیا ہے، جھوٹ بولنے اور جعلی سازی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا نوازشریف صادق اورامین نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جعلی کاغذات دینے والے کو بھی گرفتار کیا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی؟جمائما نے عمران خان کے بیان کو سچ قرار دیدیا

    بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی؟جمائما نے عمران خان کے بیان کو سچ قرار دیدیا

    لندن : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی، جمائما کا موقف سامنے آگیا، جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان کے بیان کو درست قرار دیدیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز نااہلی کیس میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اپنا پیسہ واپس پاکستان لا کر اس پیسے سے بنی گالہ کی زمین خریدی۔

    جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے اسے سچ قرار دیا۔

    عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979تک نہیں 1988 تک کھیلی، جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا۔


    میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان کا جواب


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔

    عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالا اراضی کیلئے جمائمہ نے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے دیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئر ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ کیا، ایئر چیف سہیل امان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے جاری ہیں، جنرل راحیل شریف نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، اورپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا آرمی چیف سے تعارف کرایا گیا۔

    بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔

    جنرل راحیل نے ائیر چیف سے گفتگو کے دوران قوم کے فضائی محافظوں کی ذمہ داری اور جذبہ کی تعریف کی اور دونوں مسلح افواج کے درمیان موجود بہترین ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسے مستقبل میں مزید بڑھایا جائے

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے درمیان تعاون قابلِ تعریف ہے، مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں، فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے۔

    اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل راحیل کی پاکستانی دفاع کی مضبوطی اور تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط حکمت عملی کے حصول میں اپنا کردارادا کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران مل کر کام کیا تاکہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    ایئر چیف سہیل امان نے آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری


    گزشتہ روز بھی جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور امریکی سفیر سے بھی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کے سلسلے میں چکلالہ گریژن میں راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے افسروں اور جوانوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جوانوں اور افسروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف و ستائش کی۔

  • جامعہ کراچی ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان 2016،امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    جامعہ کراچی ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان 2016،امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

    کراچی : جامعہ کراچی نے ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2016 کے تحت امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے.

    جامعہ کراچی کے سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 1974 سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبہ جن کا جامعہ کراچی میں مارننگ و ایوننگ اور الحاق شدہ کالجز کے تحت کا انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے یا وہ ایک یا زائد کورس میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں تو وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2016 کے تحت 22 اگست کو منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں مارننگ کے طلبہ امتحانی فارم سیمسٹر سیل میں موجود کاؤنٹر جبکہ ایوننگ پروگرام کے طلبہ ڈائریکٹوریٹ آف ایوننگ پروگرام اور الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز سے امتحانی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ شعبے کے سربراہ، ڈائریکٹر اور انچارج سے تصدیق کرانے کے بعد 9 اگست 2016 تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں بزریعہ پے آرڈرفارم اور فیس جمع کراسکتے ہیں۔