Tag: ARY news urrdu

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اورشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے لوگوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم  نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات جاری ہے ، ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم  نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔

    گزشتہ روزکور کمانڈرزکانفرنس میں موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے، بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • الطاف حسین کی کوئٹہ ائیربیسز پر حملوں کی سخت مذمت

    الطاف حسین کی کوئٹہ ائیربیسز پر حملوں کی سخت مذمت

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور وزیراعلی پنجاب نے کوئٹہ میں سمنگلی ائیربیس اورخالدآرمی ایوی ایشن بیس پردہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسےملک کی سلامتی پر کھلا حملہ قرار دیا ہے ۔

    قائدالطا ف حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باوجود دہشت گردوں کا سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن پر حملہ کرنا کھلی دہشت گردی ہے اور یہ حملے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن بیس پر دہشت گردوں کے حملوں کو جس جواں مردی سے ناکام بنایا اور ان کا قلع قمع کیا اس پر سیکورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو جس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے بیک وقت حملوں کی بدترین ناکامی سے ثابت ہوگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بہادری ، جرات اور حب الوطنی کے سامنے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

    انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

    الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن پر ایک ساتھ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے سر پرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔