Tag: ARY newsurdu

  • ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈیلاس: ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز آف فائر ایمبولینس میچ میں رومن رینز کو براؤن اسٹرومین نے شکست دے دی، یونیورسل ٹائٹل کے میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے گریٹ بالز آف فائر کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ایونٹ کے اہم میچ میں رومن رینز اور براؤن اسٹرومین آمنے سامنے آئے تاہم بگ ڈاگ کے نام اسے مشہور رومن رینز براؤن اسٹرومین سے ہار گئے۔

    براؤن اسٹرومین نے رومن رینز کو ایمبولینس میں بند کرکے کامیابی حاصل کی تاہم اچانک ہی رومن رینز ایمبولینس سے باہر آئے اور اسٹرومین کو ایمبولینس میں بند کرکے پارکنگ لاٹ میں لے گئے اور ایمبولینس کو ٹرک سے ٹکرادیا۔ براؤن اسٹرومین انجری سے بچ گئے اور ایمبولینس سے باہر آکر خود ہی چلتے ہوئے گئے۔

    دوسرے اہم میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ سموا جوئی نے آتے ہی بروک لیسنر پر پے در پے وار کیے اور اپنے داؤ سے لیسنر کو بآسانی قابو کرلیا تھا تاہم بروک لیسنر نے داؤ سے جان چھڑا کر سموا جوئی کو شکست سے دوچار کردیا۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے میچ میں سیزارو اور شیمس نے ہارڈی بوائز کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیمس اور سیزارو ہارڈی بوائز کو ہرا چکے ہیں۔

    انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ کے میچ میں دی میز نے ڈین ایمبروز کو شکست دی، دیگر میچز میں برے وائٹ نے سیٹھ رولنز، بگ کاس نے انزو امور اور کروزر ویٹ چیمپئن نیویلے نے اپنے حریف کو شکست دی۔

  • دہشت گردی عالمی امن و استحکام کے لیے چیلنج ہے، سرتاج عزیز

    دہشت گردی عالمی امن و استحکام کے لیے چیلنج ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: دہشت گردی عالمی امن و استحکام کے لیے چیلنج ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
    ان خیالات کا اظہار مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں۔ دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ چیلنج ہے۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔

    اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے تعلقات بڑھانے کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

    عالمی برادریوں کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    روس: روس کے نیوز استوڈیو میں اچانک نئے مہمان کی آمد پر نیوز اینکر خوف کے مارے اچھل پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق رشیا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر ایرونا لینوریٹ  خبریں پڑھنے میں مصروف تھیں اس وقت اچانک ایک کالے کتے کی  آمد ہوتی ہے۔

    خاتون اینکر نے نشریات کے دوران کتے کو دیکھ کر نشریات جاری رکھنے کا ارادہ کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

    خاتون اینکر ایرونا نے باآواز بلند کہ ڈالا (میں نے ایک کتا دیکھا ہے ادھر)، کتا اسٹوڈیو میں کیا کررہا ہے؟

    کتے کو دیکھ کر خاتون پہلے تو خوف کے مارے اچھل جاتی ہے تاہم بعد اپنے حواس بحال کرکے اس سے بچنے کے لیے اسے پیار کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کے یہ سارے حربے ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

    چینل انتظامیہ کے مطابق کتے کو کسی اور شو میں لے کر آنا تھا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوکر اچانک خاتون اینکر کی براہ راست نشریات میں نمودار ہوجاتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور اب اس ویڈیو کو 3 میلین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

  • سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے

    سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ اداکار دبنگ خان عید الفطر پر اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

    ٹیوب لائٹ کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’سجن ریڈیو بجایو‘ میں سلمان راج کپور کے مشہور گانے آوارہ، اور سری 420، کی طرز پر خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


    سجن ریڈیو بجایو گانے میں کمال خان اور پریتم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    ٹیوب لائٹ کے ڈائریکٹر کبیر خان نے راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ مشہور و معروف فلم بجرنگی بھائی جان میں کیا تھا تاہم اس وقت ایسا ممکن نہ ہوسکا، اب ٹیوب لائٹ کی ریلیز میں کبیر خان کی خواہش پر سلمان راج کپور کو خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان کی فلم ٹیوب لائٹ، ہالی وڈ مشہور فلم لٹل بوائے کی نقل ہے ، ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی میں   ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹیوب لائٹ میں بالی وڈ کے سلطان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی دکھائی دیں گے۔

  • سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    سنجے دت پھر گینگسٹر بنیں گے

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت ایک بار پھر گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار سنجے دت ٹگ منشو دھولیا کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری میں گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے۔

    صاحب بیوی اور گینگسٹر کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا، فلم کی شوٹنگ کا پہلا حصہ گجرات ایسٹرن بارڈر گودھرا میں فلمایا جائے گا۔

    راہول مترا کے مطابق سنجے دت کے کردار کے لیے مخصوص ڈیزائن کردہ ملبوسات متعارف کرائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صاحب بیوی اور گینگسٹر کے پہلے دو پارٹ میں عرفان خان اور رندیپ ہدا نے منفی کردار اد اکئے تھے۔
    فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل، ماہی گیر ودیگر نمایاں ہیں، راہول مترا کا کہنا ہے کہ فلم میں مزید معروف چہرے متعارف کرائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سنجے دت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھومی، میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے باپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

     

  • اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہمپشائر سے معاہدہ

    اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہمپشائر سے معاہدہ

    لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

    جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی۔

    afridi post 1

    آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    afridi post 2

    یاد رہے کہ آفریدی رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ بوم بوم نے دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘  والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی میم بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی وڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں۔


    IRFAN POST 3

    یہی نہیں اداکار نے مشہور بالی وڈ اداکار امریش پوری کی فلم کے ڈائیلاگ ’ آؤ کبھی حویلی پہ، پر بھی کامیڈی کی اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار کی فلموں پر بھی کامیڈی کی اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کی نقل اتار کر بھی دکھائی۔
    IRFAN POST 5

    واضح رہے کہ عرفان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور یہ ویڈیو بھی اسی تشہیری مہم کا حصہ قرار دی جارہی ہے۔

    IRFAN POST 1

    ہندی میڈیم میں عرفان خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے فلم کے گانے پہلے ہی ہٹ ہوچکے ہیں۔ مذکورہ فلم کا ایک گانا ’تینوں سوٹ سوٹ کردا‘ مداحوں میں کافی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

    IRFAN POST 2

    عرفان اور صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم کی ہدایت کاری کے فرائض سکیت چوہدری نے انجام دئیے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں دیپک دوبریال، ترن بجاج، جسپال شرما، سواتی داس ودیگر نمایاں ہیں۔

    IRFAN POST 4

    عرفان اور صبا قمر کی فلم باکس آفس پرکامیابی سمیٹے یا نہیں لیکن ان کی یہ تکنیک ضرور کارگر ثابت ہوئی ہے اورسوشل میڈیا پر ہر طرف عرفان خان کے ہی چرچے ہورہے ہیں۔

     

  • مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    لاہور: قومی ٹیم ٹیسٹ کو ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے سابقہ کپتان مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، مداحوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈٰیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    MISBAH POST 2

    MISBAH POST 3

    سابق کپتان جیسے ہی ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو مداحوں نے پرجوش نعروں سے مصباح کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
    MISBAH POST 1
    سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری میچ ہمیشہ یادگار رہے گا، کافی حد تک مطمئن ہوں کہ جزائر غرب الہند میں اچھی سیریز کھیلی ہے۔

    ڈومینیکا ٹیسٹ، 65 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کر دی

    ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں میں اہلخانہ، پی سی بی، ٹیم ممبرز، کوچ اور سلیکٹرز کا اہم کردار ہے۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ٹریفک حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے قریبی شہر وہاڑی میں ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث 4 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اسکول وین کو ٹکر مارنے والا آئل ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول کی شناخت سکندر ممتاز کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے ورثا نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

  • کراچی میں شدید گرمی، آج بھی پارہ 40ڈگری تک جانے کا خدشہ

    کراچی میں شدید گرمی، آج بھی پارہ 40ڈگری تک جانے کا خدشہ

    کراچی: تین روز سے جاری شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی، محکمہ موسمیات نے آج بھی پارہ چالیس ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ کل سے گرمی کا زورٹوٹ جانے کا عندیہ دیا ہے۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا پارہ آج بھی چڑھا ہوا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب پچاس فیصد ہے مگر شہرقائد کے باسیوں کیلئے خوشی کی نوید ہے کہ کل سےگرمی کا زورٹوٹ جانے کا امکان ہے۔

    تاہم ڈاکٹروں نے آج بھی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

    گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، کراچی میں دو روز سے جاری ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی بنیادی وجہ بحیرہ عرب میں ہواؤں کا کم دباؤ ہے، جب بھی بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے تو ہوا کا رخ خشکی سے سمندر کی طرف ہو جاتا ہے، اسی وجہ سے درجہ حرارت میں چھ سات ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جاتا ہے جو سمندر کے ارد گرد گرمی کا سبب بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ جون میں کراچی میں پڑنے والی گرمی نے 43 برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اوراس قیامت خیزگرمی نے 18 سوسے زائد افرالقمہ اجل بن گئے تھے۔