Tag: ary power play

  • کرونا وائرس، کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا وائرس، کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کو تھوڑی تکلیف ہوگی لیکن وائرس سے بچنے کے لیے یہ کرنا ہوگا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے بات نہیں ہوسکی ہے، کوشش کروں گا کل وزیراعظم عمران خان سے بات ہوسکے، وزیراعظم سے کہوں گا کرونا پر میٹنگز کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 15 ہیلتھ ڈیسک قائم کررہے ہیں، تافتان میں 3 ہزار کے قریب زائرین ایران سے آئے وہ قرنطینہ میں ہیں، قرنطینہ میں 853 افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    انہوں نے کہا کہ 3 ہزار افراد میں سے صرف 10 لوگوں میں کرونا کی علامات ہیں، 853 افراد 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد سندھ میں آئیں گے، 853 افراد کو سکھر میں ایک قرنطینہ میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ان زائرین میں سے 853 لوگوں نے سندھ میں آنا ہے، کوئٹہ میں کل ایک بچے میں کرونا کی تصدیق ہوئی، بچے میں کرونا وائرس پر تشویش ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ افراد اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔

  • اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسد عمر

    اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سربراہی کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے کشمیر کاز پر آواز بلند کی لیکن آزادی مارچ کی وجہ سے توجہ منتقل ہوگئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ جے یو آئی (ف) ڈی چوک پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی، ان سے مذاکرات کا دارومدار ڈی چوک پر تھا، امید ہے جے یو آئی (ف) انتظامیہ سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے گی، جید علما مارچ میں شامل ہیں وہ معاہدے کو سمجھتے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ملک کی ترقی کا دار و مدار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے: اسد عمر

    ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو عمران خان کے ہاتھوں این آر او کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، عمران خان کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا وہ درست کہتے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ نواز شریف بیرون ملک نہیں جائیں گے، وہ سروسز اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک گئے تو ان کی سیاست غرق ہوجائے گی۔

    اسد عمر نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں تین قسم کے لوگ موجود ہیں، کچھ ممبر ایسے ہیں جو صرف پی ٹی آئی کے ساتھ رہے ہیں، کچھ ایسے ممبر ہیں جو دوسری جماعتوں سے آئے ہیں، کچھ ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کی مختلف رائے ہے، کچھ لوگوں کے اقدامات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔

  • فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا

    فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اب کون گرفتار ہوگا کہ سوال پر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ شاہد خاقان عباسی جلد جانے والے ہیں۔

    اسحاق ڈار، علی عمران ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں؟ پیپلز پارٹی پر مقدمات ن لیگ کے دور میں بنائے گئے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام شکلوں کیلئے جیلیں کم پڑ گئی ہیں، عوام ان سے پوچھیں گے 30ہزار ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا،65سال سے معیشت تباہ کرنے والے آج ہم سے سوال کر رہےہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کے سیکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے بیٹھا جو وزیر اعظم زکوٰة میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دے وہ معیشت کا کیا حال کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کا احتساب ہوجائے تو ملک ترقی کرتا نظر آئے گا، حکومت میں آنے سے پہلے ان کی فنانشل صورتحال دیکھ لیں، نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80کروڑ روپے لئے، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔

    ملک پر انہوں نے قرضہ چڑھا دیا اب ہم ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں پراپرٹی ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا، سوشل میڈیا پر بےنامی جائیدادکےالزامات جھوٹے ہیں۔

  • دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    اسلام آباد : شہباز شریف کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، دبئی کی برلاس کمپنی آصف زرداری اور شریف خاندان کیلئے آلہ کار نکلی، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے بہت بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آصف زرداری اور شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا ایک اور باب کھل گیا۔

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، اےآر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں مشتاق عرف چینی، ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور برلاس ٹریڈنگ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

    زرداری اور شریف خاندان کے منی لانڈرنگ کا گورکھ دھندا بے نقاب ہوگیا، مشتاق عرف چینی نے کمپنی بنا کر لاکھوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی، جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دبئی کی کمپنی سے ٹرانزیکشن کی گئی۔

    برلاس ٹریڈنگ کمپنی سے لاکھوں ڈالر مشتاق کی کمپنی کو بھیجے گئے، برلاس ٹریڈنگ کمپنی کا نام بھی جےآئی ٹی رپورٹ میں موجود ہے، سلیمان شہباز، مشتاق چینی میں 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، مشتاق چینی کےاکاؤنٹ سے50کروڑروپے سلیمان شہباز کو گئے۔

    مشتاق چینی نے سات لاکھ سے زائد درہم کی ٹی ٹی منگوائی تھی، سال 2002میں سلیمان شہباز نےاپنی دولت20ہزار روپے ظاہر کی، سلیمان شہباز کی دولت دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے ہوگئی، سلیمان شہباز کو اربوں روپے ٹی ٹی کے ذریعےدیے گئے، سلیمان شہباز کو اربوں روپے برلاس ٹریڈنگ ٹی ٹی کیے۔

  • نیب میں پیشی کے دوران بلاول بھٹو سے کیا کیا سوال ہوئے؟ سنسنی خیز انکشافات

    نیب میں پیشی کے دوران بلاول بھٹو سے کیا کیا سوال ہوئے؟ سنسنی خیز انکشافات

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو میں میں پیشی کے موقع پر بلاول بھٹو سے کیا کیا سوالات ہوئے؟ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے مکے میزبان ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کے روبرو پیشی کے دوران پی پی چیئرمین کے پارک لین کے شیئرہولڈر ہونے سے متعلق دعوے پر بھی سوال اٹھائے گئے۔

    نیب کو بلاول بھٹو نے بتایا کہ پارک لین کمپنی بنی تو میں اس وقت ایک سال کا تھا۔ نیب افسران نے سوال کیا کہ سال دوہزار آٹھ میں آپ کمپنی کے مالک اور چیف ایگزیکٹو بن گئے تھے اور دوہزار گیارہ میں کمپنی کی رپورٹس بھی سائن کرتے رہے۔

    ؎نیب افسران نے پوچھا کہ جے آئی ٹی کے مطابق اکتیس اکتوبر دوہزار گیارہ کو آپ نے کمپنی کی بیلنس شیٹ پر دستخط کیسے کیے؟ اس وقت کی عمر بائیس سے تئیس سال تھی، جے آئی ٹی نے مراد علی شاہ اور اومنی کنکشن پر بھی انگلیاں اٹھائی ہیں۔

    جے آئی ٹی کے مطابق سندھ حکومت نے جو بھی سبسڈی عوام کو دی اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اومنی گروپ کو دیا گیا۔ سالانہ ٹریکٹر اسکیم کو دی گئی سبسڈی میں سے اکیاون فیصد اومنی گروپ کو دیا گیا۔

    اس کے علاوہ گنا اگانے والے کسانوں کو دی گئی سبسڈی میں سے بائیس فیصد اومنی گروپ کو دیا گیا۔ پاور پلانٹ کو دی جانے سبسڈی کا بھی سڑسٹھ فیصد اومنی گروپ کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا۔ بیمار انڈسٹریل یونٹ کی بحالی کیلئے ملنے والی سبسڈی کا ستانوے فیصد بھی اومنی گروپ کو ہی دیا گیا۔

    اومنی گروپ کی دو شوگر ملوں نے جعلی اینگرو فارم کے نام سے بیالیس اعشاریہ تین ملین اور ستائیس اعشاریہ چھ ملین روپے غبن کیے، جے آئی ٹی کے مطابق سبسڈی کے نام پر مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے گئے۔ جےآئی ٹی نے ان تمام معاملات کا ذمہ دار مراد علی شاہ کو دیا ہے اور انہیں اس سلسلے میں چھبیس مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

  • ن لیگ پر دباؤ آیا ہے تو اب انہیں بھٹو یاد آگیا، مولا بخش چانڈیو

    ن لیگ پر دباؤ آیا ہے تو اب انہیں بھٹو یاد آگیا، مولا بخش چانڈیو

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ن لیگ پر دباؤ آیا ہے تو اب انہیں بھٹو یاد آگیا ہے، ن لیگ لوگوں کو غلام بناتی ہے یہ لوگ نظریاتی نہیں بن سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب جو روایت ڈال رہے ہیں وہ وفاق کے حق میں نہیں ہے، ن لیگ اپنے مخصوص مفادات کے لیے پاکستانی کی حکومت چاہتی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ میاں صاحب جس راستے پر ملک لے جارہے ہیں اس سے وفاق کو نقصان پہنچے گا، نواز شریف ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں ان کی بات بن نہیں رہی، انہوں نے جس قانونی جنگ کے لیے ماحول پیدا کیا وہ ہار گئے ہیں، نواز شریف کو کیوں نکالا عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں، وہ 99 میں بھی جھوٹ پر جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بننا وہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ بڑی جماعتیں جنوبی پنجاب کی حمایت کرتی ہیں۔

    سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم لہجہ دیکھیں کہتے ہیں صادق سنجرانی کو کون جانتا ہے، کسی ملک میں اپوزیشن لیڈر ایسا نہیں کہتا کہ پارلیمنٹ اپنی افادیت کھو بیٹھی ہے، وزیر اعظم کو اپنے ملک کے ادارے کی عزت کرنی چاہئے، صادق سنجرانی کا کیا قصور ہے؟ سینیٹ سے ہارنے کے بعد بھی ان کا تکبر دور نہیں ہوتا۔

    شاہد خاقان عباسی کی امریکا میں تلاشی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تلاشی لی جاتی ہے کیا یہ ہمارے ملک کی عزت ہے، ہم نے دنیا کو کبھی باور نہیں کرایا کہ ہم باعزت ملک کی قوم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کچھ لوگ فاروق ستار کو کام کرنے نہیں دے رہے، ارم عظیم فاروقی

    کچھ لوگ فاروق ستار کو کام کرنے نہیں دے رہے، ارم عظیم فاروقی

    کراچی : ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے ارد گرد کچھ لوگ ہیں جو انہیں کام کرنے نہیں دے رہے، عامرخان اور ان کا گروپ پارٹی کیلئے اچھا نہیں کررہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان صدف عبد الجبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرڈاکٹرفاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی نیت اچھی ہے اور دونوں ساتھ مل کرکام کرناچاہتےہیں تو ضرور کرناچاہیے۔

    دونوں رہنماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ نئی پارٹی کو کیسے لے کرچلنا ہے، تاہم کسی شخصیت کو ہدف بنا کر اس کی کردارکشی سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کراچی والوں کی اس ساری صورتحال میں کیا بھلائی ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں معاملات کافی عرصے سےچل رہےتھے، میرا بھی شروع سے یہ ہی پیغام تھا کہ پی ایس پی اورایم کیوایم پاکستان ساتھ ملیں۔


    مزید پڑھیں: سابق صدرمشرف سے ارم عظیم فاروقی کی دبئی میں ملاقات


    ایک سوال کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ارد گرد ایسے کچھ لوگ ہیں جو انہیں کام کرنے نہیں دے رہے، ڈپٹی کنوینئرعامر خان اور ان کا گروپ پارٹی کیلئے اچھا نہیں کررہا۔


    مزید پڑھیں: ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم


     ان کا کہنا تھا کہ ایک دم سے یہ کہنا کہ پارٹی ختم ہوگئی ہے ناممکن سا لگتاہے، مصطفیٰ کمال کی انتظامی خوبیوں سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں‌ کرسکتے، افتخار چوہدری

    نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں‌ کرسکتے، افتخار چوہدری

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ گیلانی اور بھٹو جب سپریم کورٹ جاسکتے ہیں تو نواز شریف کو بھی جانا پڑے گا،پاناما مقدمہ عمران خان کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے ، فیصلہ 2006ء کی ٹرسٹ ڈیڈ پر نہیں 80 اور90 میں کی گئی ٹرانزیکشن کی بنیاد پر ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثابت کریں کہ وہ پاناما لیکس میں ملوث نہیں کیوں کہ وہ وزیراعظم بھی ہیں اور رکن قومی اسمبلی بھی، نواز شریف حوصلہ کریں یہ کیس تو ابھی شروع ہوا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو طلب کرنا عدالت کی صوابدید پر ہے، یوسف رضا گیلانی ، پرویز اشرف اور ذوالفقار علی بھٹو عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں تو نواز شریف کو بھی پیش ہونا پڑے گا، اس بار حالات مضبوط ہیں، اب سپریم کورٹ بہت مضبوط ہے، نواز شریف اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرسکتے، فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

    افتخار چوہدری نے کہا کہ مال مسروقہ برآمد ہوچکا ہے جو کہ نیلسن اور نیسکول نامی کمپنیوں کے نام سے آپ کے پاس ہے، جب فلیٹس خریدے گئے تو بچے چھوٹے تھے، آپ کو پتا ہے یہ ٹرانزیکشن 93 اور96 کے درمیان ہوئیں، آپ کو پتا ہے جن صاحب کے نام یہ حدیبیہ پیپرز مل خریدی گئیں وہ اس وقت انتہائی چھوٹے تھے۔