Tag: ARY program 11 hour

  • وزیر خزانہ کی گھڑی کے بیس لاکھ روپے لگ چکے ہیں، جمشید دستی

    وزیر خزانہ کی گھڑی کے بیس لاکھ روپے لگ چکے ہیں، جمشید دستی

    کراچی : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی گھڑی کے بیس لاکھ روپے لگ چکے ہیں، گھڑی یقینا 50لاکھ کی ہی ہے، اس بات کا انکشاف انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام الیوتھ آور میں وسیم بادامی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    جمشید دستی نے بتایا کہ مذکورہ گھڑی اسپیکر کے پاس ہے امید ہے وہ امانت میں خیانت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سب عوامی نمائندے ہیں اورعوام کو جواب دہ ہیں، یہ بات مجھے نواز لیگ کے ایک ایم این اے کے ذریعے معلوم ہوئی کہ وزیر خزانہ کے پاس آٹھ کروڑ کی گاڑی ہے، قیمتی بنگلے ہیں اور وہ پچاس لاکھ کی گھڑی باندھتے ہیں۔


    Dasti claims PML-N legislator offered Rs3 lac… by arynews

    انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی وزیر خزانہ نے غصے میں کر وہ گھڑی ہاتھ سے اتار دی، یہ گھڑی نہ میں نے باندھی اور نہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک مقروض ملک میں رہتے ہیں پاکستان قرضوں میں پھنسا ہوا ہے ہمیں سادگی اپنانی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ یہ گھڑی قوم کی امانت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی ایک ہزار بوتلوں کے موقف پر اب بھی قائم ہوں ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیتے الٹا میرے خلاف ہی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔

    نون لیگ میں گروپ بندی کے حوالے سے سوال پر جمشید دستی نے کہا کہ میں یہ سچ کہہ رہا ہوں کہ نواز لیگ میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے، شہباز شریف اور چوہدرری نثار ایک لائن میں ہیں اور خواجہ گروپ اور میاں صاحب الگ گروپ ہیں۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ حمزہ شہباز تین سے چار کروڑ روپے ڈی سی اوز سے بھتہ لیتا ہے، میں نے اسمبلی میں کہا ہے کہ یہ گروہپ بندی پورہی ہے چوہدری نثار شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں اور وہی پروٹوکول مانگنا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پارٹی پاکستان عوامی راج کے نام سے رجسٹر کرائی ہے، اور ہم اس میں کسی لٹیرے یا لوٹے کو شامل نہیں کریں گے۔

    عمران کان کے حوالے سے جمشید دستی نے کہا کہ عمران کان نے عوام کو دھوکہ دیا، جس زرداری کو وہ لٹیرا اور چور کہتے تھے اب وہ مردہ پیپلز پارٹی کو زندہ کرنے کیلئےان ہی کے نمائندوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔

     

  • ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا بلاول بھٹو کے استقبال سے انکار

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا بلاول بھٹو کے استقبال سے انکار

    کراچی : سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ بلاول کے دورہ بدین کی اطلاع نہیں دی گئی اس لیے وہ استقبال نہیں کریں گی جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ فہمیدہ مرزا پارٹی کی ایم این اے ہوکر پارٹی کے خلاف ووٹ مانگ رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا بلاول بھٹو کے استقبال کے حوالے سے سوال پر کہنا تھا کہ انھیں آمد کی اطلاع نہیں دی گئی تو پھر استقبال کیسا؟

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پری پول ریگنگ میں ملوث ہے، فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ ان کو اور ذوالفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ فہمیدہ مرزا پارٹی کی ایم این اے ہوکر پارٹی کے خلاف ووٹ کیسے مانگ رہی ہیں۔

  • میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی ،ریحام خان

    میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی ،ریحام خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی، کسی بھی قسم کے مالی سمجھوتے کی خبریں بے بنیاد ہیں.

    ریحام خان نے اےآروائی نیوز کے پروگرام "الیونتھ آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور عمران کے درمیان کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، نہ پیسے کیلئے شادی کی اور نہ ہی طلاق پیسوں کیلئے لوں گی.

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ تاحال کسی پبلشر نے کتاب کے لئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، آئی آر کے کے تحت فلمیں بناؤں گی یہ کام مؤخر نہیں کروں گی اور میری فلم کی شوٹنگ کا آغازجلد ہی ہوگا.

    ریحام خان نے کہا کہ ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، اس کا اثر کام پر نہیں ہونے دونگی، میں پاکستان ہر صورت واپس آؤں گی، پاکستان میرا گھر ہے ، میری زندگی پاکستان میں ہے، میرے بچے بھی پاکستان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں اور میرے بچے پاکستان سے پیار کرتے ہیں.

    ریحام خان نے عمران خان تک پہنچنے کیلئے صحافت کو زینے کے طور پر استعمال کیا، عارف نظامی کا انکشاف

    معروف صحافی عارف نظامی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انکشاف کیا ہے خان صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ریحام خان لوگوں سے پیسے لیتی ہیں، عمران خان ریحام کی سیاست میں حصہ لینے کے بھی مخالف تھے.

    عارف نظامی نے بتایا عمران اورریحام کےدرمیان رابطہ دھرنے سے پہلے ہی شروع ہوچکا تھا،ریحام خان نے عمران خان تک پہنچنے کیلئے صحافت کو زینے کے طور پر استعمال کیا.

    عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی اور طلاق پر جہانگیر ترین سے مشورہ نہیں کیا، نہ ہی طلاق کے معاملے پر خان صاحب کی بہنیں شامل تھیں.

    عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان میں مالی سمجھوتہ اب ہورہا ہے ، عمران اور ریحام خان کی شادی سے جمائمہ بھی خوش نہیں تھیں.

  • بھارت جس زبان میں بات کرے گا ویسے ہی جواب ملے گا،خواجہ آصف

    بھارت جس زبان میں بات کرے گا ویسے ہی جواب ملے گا،خواجہ آصف

    کراچی : وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، ویسے ہی جواب ملے گا، بھارتی وزیرِدفاع کا نان اسٹیٹ ایکٹرز کی سپورٹ کا اعلان دہشتگردی کے برابر ہے، بیان کو انٹرنیشنل فورم پر اٹھاسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بیانات دہشت گردی کی مدد کے مترادف ہے، بھارت کی طرف سے بیان کو سفارتی سطح پراٹھانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کو انٹرنیشنل فورم پر اٹھا سکتے ہیں، ایسے بیانات دہشت گردی کی اعانت کے مترادف ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں پورے خطے کے امن کیلئے ہیں، حلف اٹھانے سے پہلے ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کردی تھی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزیوں سے دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی، بلوچستان کےعلیحدگی پسندوں کو بھارتی پاسپورٹ دیئے گئے ہیں،

    انھوں نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کےذریعےحل نکالنا آج بھی ترجیح ہے، اولین ترجیح بھارت سے مسائل مذاکرات سے حل کرنا ہے۔