اے آر وایٔ سے خصوصی گقتگوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا ہے کہ حکومت کے تشدد سےس ان کے چھ سے سات سو کارکن زخمی ہوئے، ہم پہلے بھی پرامن تھے اب بھی پر امن رہیں گے،واپس نہیں جائیں گے۔
Tag: ARY REPORTED
-
ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم
اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔
اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔
-
امریکہ نےسراج الدین حقانی کےسرکی قیمت دگنی کردی
کراچی:امریکہ نےحقانی نیٹ ورک کےاہم رہنماؤں کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے پرانعام کی رقم دوگنی کردی،حقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدّین حقانی کےبارے میں معلومات دینے والےکو ایک کروڑڈالردیاجائیگا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہےکہ انعام برائےانصاف پروگرام کے تحت حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدّین حقانی پرانعام کی رقم دوگنی کرکے ایک کروڑ ڈالر کردی گئی ہے۔
محکمۂ خارجہ نے دیگر چار رہنماؤں عزیز حقانی، خلیل الرّحمٰن حقانی، یحیٰ حقانی اور عبدالرئوف ذاکر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پچاس پچاس لاکھ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔
-
وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے
کراچی:وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور دونوں جماعتوں کے قائدین کی جانب سے مطالبات کے تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ سے اہم خطاب کریں گے اوراراکین پارلیمنٹ کو فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔