Tag: ARY SINDH

  • کراچی، حیدرآباد، سکھر میں بدھ، جمعرات کو ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی، حیدرآباد، سکھر میں بدھ، جمعرات کو ڈبل سواری پر پابندی

     کراچی: اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت امام علی رضہ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے تین اضلاع میں ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

     جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، اور نو جولائی کی رات بارہ بجے تک رہے گا،کراچی کے علاوہ جن اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ان میں حیدرآباد او سکھر شامل ہیں۔

     محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کے دوران بزرگ، خواتین، بچوں،آرمڈ فورسز کے اہلکاراورصحافی اس پابندی سے مسثتنیٰ ہوں گے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی حیدرآباد، اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکیورٹی پلان کے تحت یوم علی کے موقع پر آٹھ اور نو جولائی یعنی بیس اور اکیس رمضان کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پرتین دن کے لئے پابندی

    کراچی میں ڈبل سواری پرتین دن کے لئے پابندی

    کراچی: شہر قائد میں امن و امان کی بدترین صورتحال کے باعث کراچی میں تین روزکےلیےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس کالونی میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد شہر میں ڈبل سواری پر تین روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے بائیس جنوری رات بارہ بجے تک ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے چار روزہ پولیو مہم کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے ،اس دوران پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، یہ پولیو مہم بائیس جنوری تک جاری رہے گی ۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق بزرگ، خواتین ، بچوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پرنہیں ہوگا۔

  • جشنِ عید میلادالنبی : سندھ کے10اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی

    جشنِ عید میلادالنبی : سندھ کے10اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو کراچی سمیت صوبے کے دس اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ بارہ ربیع الاول کو وفاق سے کراچی میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع ، سکھر، جامشورو، خیرپور، اورحیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ان اضلاع میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اوراسلحہ لیکر چلنے کے خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس میں خواتین، بزرگ ، بچے ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے ۔

     دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے کہ جس میں سفارش کی گئی کہ کراچی میں بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس معطل کی جائے اور اس سلسلے میں انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے، موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش علی الصبح سے را ت گئے تک کیلئے کی گئی ہے ۔

  • کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی : شہر قائد میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    سندھ حکومت نے سال 2015ءکے آغاز پر ایک دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال نو پر ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 31 دسمبر کی صبح 6 بجے سے یکم جنوری کی صبح 6 بجے تک ہو گا ۔

  • خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ جاگیرداروں اور وڈیڑوں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں لیکن ایک غریب کی بیٹی کو اختیار نہیں،ایم کیو ایم کو دیکھا دیکھی خواتین کے دھرنے اور جلسے کرنے والی جماعتیں انکی حرمت کا خیال بھی رکھا کریں ۔

    نائن زیرو پر خواتین پر ہونے والے تشدد کے عالمی دن کے موقع پرعورت کا تحفظ معاشرے کی اخلاقی ذمے داری ۔۔کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے خواتین کو سیاست میں متعارف کرایا، متحدہ کی تقلید کرنے والی جماعتیں اپنے جلسوں اور دھرنوں میں خواتین کی حرمت کا بھی خیال رکھا کریں ۔

    ملک بھر کےجاگیرداروں اور وڈیڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حیدر عباس کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں ، لیکن غریب کی بیٹی کو پڑھنے تک کا اختیار بھی نہیں، سیمینار سے جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اہم خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وویمن پروٹیکشن ، حراسمینٹ بل سمیت ریپ وکٹم جیسے سیاہ قانون میں تبدیلی کراکر خواتین کا تحفظ معاشرے میں یقینی بنایا۔

  • سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    کراچی: سندھ بھر میں محرم کی نواوردس تاریخ کو موٹر سائکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سندھ حکومت نے محرم الحرم میں سیکیورٹی حالت کے پیش نظرسندھ کے چھ اضلاع کراچی،حیدرآباد،دادو، خیرپور، سکھراورلاڑکانہ میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری نے وزارت داخلہ کوخط ارسال کرتے ہوئے محرم الحرم میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اہم شہروں میں فوج تعینات کرینکی درخواست کی ہے،تاہم سندھ حکومت نے صوبےبھر میں موبائل سروس کی بندش کے حوالے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • ایم کیوایم کا یوم عاشور کے بعد نئے صوبوں کی تحریک چلانےکااعلان

    ایم کیوایم کا یوم عاشور کے بعد نئے صوبوں کی تحریک چلانےکااعلان

    کراچی: ایم کیوایم نےیوم عاشور کے بعد ملک بھرمیں نئے صوبوں کی تحریک چلانےکااعلان کردیا۔

    کراچی میں شاہراہ قائدین پر متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لفظ مہاجرپرخورشیدشاہ کے بیان کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالدمقبول صدیقی نے توہین آمیز قرار دیا، خالدمقبول صدیقی نے یوم سیاہ کے خاتمے اور عاشور کے بعد صوبوں کیلئے تحریک کے آغاز کابھی اعلان کیا۔

    خالدمقبول صدیقی نےکہامہاجراپنےحصےکاپاکستان اپنےکاندھوں پراٹھاکرلائے تھےاور کبھی زمین جائیداد کیلئےلڑائی نہیں کی، ان  کا کہنا تھا چند گھنٹےکےنوٹس پرشاہراہ قائدین پرعوام کاسیلاب امڈآیا ہے۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ نے اپنے ہوش وحواس میں لفظ مہاجرکوگالی کہہ کراپنی نسبت کومشکوک بنایا اورغلطی کااعتراف کرنےکےبجائےدلائل دیئے جو گالی دینے سے بھی بڑاجرم ہے،آج ہمارااحتجاج عظیم مقصدکیلیےہے، عوام نےایم کیوایم کےیوم سیاہ کو ملکر کامیاب بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کےشہروں کوبراحال ہے، وہاں کے وسائل پروڈیروں کاقبضہ ہورہاہے، ہم سندھ کےشہری علاقوں میں یزیدیت قائم ہونےنہیں دینگے۔

  • ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں، حیدرعباس رضوی

    ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔

    کراچی میں شاہراہ قائدین پر متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ مہاجروں کاجلسہ ہے، تاحدنگاہ عوام ہی عوام نظرآرہے ہیں، یہاں قائدتحریک کے جانثار اور چاہنے والے لوگ ہیں۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم اپنے حصے کاپاکستان لیکرملک میں آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں 2 اسلامی ریاستیں ہیں جو ہجرت کے نتیجے میں قائم ہوئیں، حضور نے ہجرت کی اور مہاجر ہوگئے، دوسری ریاست پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کا کہنا تھاکہ مہاجروہ ہے جودین کیلیے اپناملک،گھربارچھوڑدیتاہے، خورشیدشاہ نے لفظ مہاجرکی کھلے عام تذلیل کی، اگر انہیں مہاجر کے بارے میں معلوم نہیں توجا کر پڑھیں اوردیکھیں کہ مہاجرکون ہوتاہے۔

  • مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، خورشید شاہ

    مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، خورشید شاہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، مہاجر لفظ کو گالی نہیں کہا، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی مذمت کی ، رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ابھی یہ پریس کانفرنس جاری ہی تھی کہ خورشید شاہ نے موقع کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے تکلیف ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو بعد میں کافی سارے مہاجرین مدینہ میں ہی آباد ہوئے اس لئے مہاجر نہیں رہے تھے، لیکن پھر بھی سندھ قوم میں سب سے پرانا مہاجر تو میں خود ہوں کیونکہ میرے آباءو اجداد بھی عرب سے ہجرت کر کے آئے تھے۔

    رابطہ کمیٹی تک خورشید شاہ کی معافی پہنچی تو حیدرعباس رضوی کاکہنا تھاکہ شاہ صاحب آپ اپنے اجداد کی عزت تو رکھ لیں،اور اگر مگر سےبات نہیں بنے گی معافی مانگنی ہے تو سیدھی طرح سے اپنے الفاظ واپس لے کر معافی مانگ لیں۔

  • خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، حیدرعباس رضوی

    خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بھارت اآنے والے مہاجرین پناہ گزین نہیں ہیں وہ اپنی خوشی سے پاکستان آئے تھے ، سندھ کے وڈیروں کے پاس ایک کروڑ ایکڑ زمین ہے لیکن عام سندھی جھگیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا بیان سندھ میں استحکا م کے لئے نہیں ہو سکتا، ایسے بیانات تعصب کی آگ پھیلانے کے لئے ہوتے ہیں خورشیدشاہ اپنابیان فوری طورپر واپس لیں۔

    حیدر عباس رضوی نے علماء کرام سےدرخواست ہےکہ وہ خورشیدشاہ کےبیان کا جائزہ لے کر بتائیں کہ کہ یہ بیان توہین رسالت کے زمرے میں تونہیں آتا، سندھ میں آگ بھڑکانےکی کوشش کی جارہی ہے،سندھ کے کل رقبے کا اسی فیصد متروکہ سندھ ہے،امرجلیل نےخود لکھا مہاجرمتروکہ سندھ کا مالک ہے،متروکہ سندھ جاگیرداروں اوروڈیروں کےقبضےمیں ہے، ہماری زمین اور سندھ پر آپ غاصب ہیں،پورےپاکستان سےکل مزار قائد پر لوگ جمع ہوں گے،ایسے وقت پرایسا بیان افسوس کی بات ہے۔،