Tag: ARY SINDH

  • متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہےایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں اورچاہنے والوں کو بیدردی سےشہیدکیا گیا لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ یہ پہلےسےزیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

    ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں عیدالفطرکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےالطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سےقبل محروم ومظلوم عوام کیلئے بولنے والا کوئی نہیں تھا،ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھانے والا کوئی نہ تھا۔

    ا یم کیوایم نے ان محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اورمیدان عمل میں آکرجدوجہدکی، بکھرے ہوئےعوام کوایک طاقت بنایا، الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورانکے اہل خانہ کوعیدکی مبارکباد پیش کی۔

  • رابطہ کمیٹی کا سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کیلئے دکھ کا اظہار

    رابطہ کمیٹی کا سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کیلئے دکھ کا اظہار

    کراچی:متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےساحل سمندرمیں متعدد افراد کےڈوبنےکے باعث جاں بحق ہونےکے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نےکہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ساحل سمندرپردرجنوں افراد ڈوبنےکے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ساحلی مقامات پرعوام کےتحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے ۔

    رابطہ کمیٹی نےحکومت سندھ سےمطالبہ کیا کہ وہ ساحل سمندر پر تفریح کی غرض سے جانے والےشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےموثراقدامات بروئے کار لائے اور ساحلی مقامات پر لائف گارڈز تعینات کئے جائیں۔

    انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔

    دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے گجرانوالہ میں کرنٹ لگنے کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئےسوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

  • کراچی:سمندر میں6افراد ڈوب کر جاں بحق

    کراچی:سمندر میں6افراد ڈوب کر جاں بحق

    کراچی:سمندرمیں نہاتےہوئےذراسی لاپروائی بن جاتی ہے موت کی وجہ،سی ویو پرچھ افراد سمندرمیں ڈوب گئے، تین لڑکوں سمیت پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

    عید کو بھرپورطریقے سےمنانےکے لئے،ساحل سمندر پرجانے والوں کی ذرا سی بے احتیاطی بنگئی موت کا سبب ساحلی مقامات پر دفعہ ایک سو چوالیس کےباوجود شہری کررہے ہیں قانون کی خلاف ورزی اورجارہے ہیں گہرے سمندرمیں ریسکیو کے عملے نے سی ویو کے ساحل سے چھ افراد کی لاشیں نکل لی ہیں۔

    breaking

    جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت اظہرکے نام سے ہوئی ،ریسکیو ٹیم نے سمندر سے دونیم بے ہوش شہری اورتین کم عمر بچوں کو ڈوبنےسےبچا لیا۔

    جن کو فوری طبی امداد کےلئےپولیس موبائل میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ایس پی کلفٹن کاکہنا ہےسمندرکے خطرناک مقامات پرلال جھنڈے لگائےگئے ہیں لیکن شہری اس سے تجاوزکررہےہیں جس کےباعث حادثات رونما ہورہےہیں۔

  • شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

    شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

    جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

  • ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    کراچی:اپنےایک بیان میں الطاف حسین نےوزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ مون سون بارشوں کو مدنظررکھتے ہوئےکراچی،حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کیا جائےاورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کیےجائیں،صحت وصفائی ،سیوریج،پانی کی فراہمی اوردیگر مقامی مسائل کے حل کے لئے ملک بھرمیں جلداز جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

    الطاف حسین کاکہناتھادوکروڑ سے زائد آبادی کا شہر کراچی میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے۔

  • کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کراچی:حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظر انداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔ حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظرانداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناگن چورنگی،یوپی سوسائٹی، نیوکراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بجلی کی بندش جاری ہےجبکہ افطاری اورسحری کے وقت وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ ملتان اورمظفرآباد میں لوڈیشڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    سیالکوٹ میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل ہے،میاں چنو میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حویلی لکھاشہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ میانوالی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    گوادر اورنوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،۔پشاورمیں عوام نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔

  • لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزسے مبینہ مقابلےمیں گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سےرینجرز نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔

    رینجرزترجمان کے مطابق لیاری کےعلاقے پھول پتی لین میں رینجرز نےملزمان کی گرفتاری کےلیئے چھاپہ مارا ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔