Tag: ARY TECHNOLOGY

  • عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) سیلفی کے شوقین لوگوں کے لئے ایک زبردست ایپ مارکیٹ میں آگئی ہے، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیارکر لی گئی۔

    مائی آئیڈیل نامی اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کواس کو شامل کرسکتے ہیں۔

    بس پھر آپ کی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہو جائے گی، یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پربھی بٹھا سکتے ہیں۔

  • مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    کراچی: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ ونڈوز ٹین میں پاس ورڈ سے نجات کے لیے ہیلو نامی فیچر پیش کرے گا۔

    ونڈوز ٹین کےصارفین کو پیچیدہ پاس ورڈ یاد رکھنے کے بجائے یا تو اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے سامنے بس مسکرانا ہوگا یا فنگر پرنٹ ریڈر کا استعمال کرنا ہوگا۔

    ونڈوز ہیلونامی یہ بائیو میٹرک فیچر ونڈوز ٹین میں متعارف کرایا جارہا ہے۔جو آپ کے چہرے ،آنکھ کی پتلی یا فنگر پرنٹس کی مدد سے آپ کی ڈیوائس کو ان لاک کرے گا۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

    اس جدید فیچر کے باعث اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔

  • اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی

    اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی

    کراچی: (ویب ڈیسک) اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی۔

    اگر آپ اسمارٹ فون سے تھک گئے ہیں تو آپ کیلئے تیار ہیں اسمارٹ گھڑیاں جو اسمارٹ فون کا کام کرینگی۔

    ماہرین نے تیار کیا ایسا اسمارٹ بینڈ جو اسمارٹ فون کا کام با آسانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

    اس اسمارٹ بینڈ سے کال اور میسجز بھی کئے جاسکتے ہیں، اسمارٹ بینڈ میں فور جی کنکشن بھی دیا گیا جسکی مدد سے تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیت استعمال کی جاسکتی ہے ۔

    اسمارٹ بینڈ کی چوڑی اسکرین پر فلمیں دیکھی اور میوزک بھی سناجاسکتا ہے، آپ کو بھی اسمارٹ بینڈ مل سکتا ہے اس سمارٹ بینڈ  کی قیمت صرف آٹھ سو ڈالرز ہے۔

  • جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    اب موبائل فون آپ کے جبڑے کی حرکت اور آواز سے چارج کیے جاسکیں گے۔

    کینیڈا کےماہرین نےایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہےجس کی مدد سےموبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے یا پھرکچھ کھاتے ہوئےآپ کے جبڑے کی حرکت سے موبائل فون کی بیٹری چارج کی جاسکے گی،ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد یہ ڈیوائس پاورالیکٹرونک ڈیوائس کے طور پر ایئرنگ ایڈز اور موبائل فونز وغیراہ کے لئے استعمال کی جاسکے گی۔

  • فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    سماجی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پوسٹ کے حوالےسےنئی سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کسی بھی پوسٹ کی معیاد ختم ہونےکے وقت کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ایکسپائری کے وقت کے تعین سے پوسٹ خود بخود اکاؤنٹ سےڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین بہت جلد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں گے۔

  • سان ڈسک نے 512گیگا بائٹ کا میموری کارڈ تیارکرلیا

    سان ڈسک نے 512گیگا بائٹ کا میموری کارڈ تیارکرلیا

    میموری کارڈ بنانے والی دنیا کی مشہورکمپنی سان ڈسک نے پانچ سو بارہ گیگا بائٹ ڈیٹا محفوظ کرنےوالا میموری کارڈ تیارکرلیاہے۔

    میموری کارڈ نامی چھوٹی سی چپ سے موبائل استعمال کرنے والا تقریبا ہرشخص واقف ہے،سان ڈسک نامی کمپنی نے اس چھوٹی سی چپ میں اب سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنےوالا میموری کارڈ بھی تیارکرلیا ہے،اس میں اب پانچ یا دس نہیں بلکہ پانچ سو بارہ گیگا بائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکےگا،اوربڑی سے بڑی سائز کی کمپیوٹراور ویڈیو فائلز باآسانی اس میں محفوظ رہیں گی،چپ تیار کرنےوالی کمپنی نےاس کی ابتدائی قیمت تقریباآٹھ سو ڈالر مقررکی ہے۔

    SanDisk-512GB-Class-10-ExtremePRO-SDXC-Memory-Card

  • اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    مارکیٹ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی نےدھوم مچا رکھی ہے،اسمارٹ فون،اسمارٹ واچ، اسمارٹ کارکے بعد اب اسمارٹ تالےبھی متعارف کرادیئےگئے۔

    اسمارٹ لاک ایسا تالا ہےجس کی چابی اسمارٹ فون میں ہے،اسمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کےذریعے تالا کھولا اوربند کیا جاسکتا ہے،ا سمارٹ فون چوری یا گم ہو جائے یا اس کا ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کےساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی دستیاب ہے،چابی گھمائیے اورتالا کھول لیجئے۔

  • اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنےآگیا

    اینڈرائیڈ کی دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں رہا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

    ماہرین نے ایک ایسا اینڈرائیڈ اسمارٹ ہیلمٹ تخلیق کیا ہےجس میں کیمرے اور پروسیسر نصب کئے گئےہیں۔اس ہیلمٹ کواسمارٹ فون کے ذریعے استعمال کیا جائےگا،اسمارٹ ہیلمٹ سےتصاویربھی لی جاسکتی ہیں اوراس میں موجود کیمرے کی مدد سےیہ جاننا آسان ہوجائیگا کہ جس شخص نے ہیلمٹ پہنا ہےوہ کیا کر رہا ہے،اس ہیلمٹ کو اگلے ماہ صارفین کے لئےمارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔

  • تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سےخودساختہانسانی اعضا کی تیاری میں سائنسدانوں کواہم پیش رفت میں ہوئی ہے،مستقبل میں اس سےانسانی مدافعتی نظام کےمطابق اعضاء تیار کیےجاسکیں گے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی وچینی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سےخودساختہ انسانی کی اعضاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اگر بائیوفیبریکشن کا تجربہ کامیاب رہا تو بائیلوجیکل انک کو نوزل سے تھری ڈی پرنٹر میں استعمال کرکے خود ساختہ انسانی اعضاء تشکیل دیئے جاسکیں گے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کا مدافعتی نظام کسی ڈونرکےعطا کردہ اعضا کو مسترد کرسکتا ہے،لیکن تھری ڈی پرنٹنگ سے تیارکردہ خودساختہ اعضا انسان کےمدافعتی نظام کےعین مطابق ہوگا۔

  • آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    ٹیکالوجی ماہرین نےانکشاف کیا ہےکہ ایپل صارفین کی معلومات محفوظ کرنے والے آئی کلاؤڈ کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔

    ہالی وڈ فنکاروں کی تصاویر ہیکنگ کےمعاملےکے بعد ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد واضح نقص سامنےآیا ہے،ماہرین کے مطابق آئی کلاؤڈ میں دومراحل میں سکیورٹی تصدیق مانگی جاتی ہےجبکہ ان مراحل کو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سافٹ ویئرکی مدد سے بائی پاس کیا جا سکتا ہے،اس طرح کسی بھی شخصیت کی معلومات حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

    آئی کلاؤڈ میں آئی فون اورآئی پیڈ استعمال کرنے والےکی تصاویراورذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔