Tag: ARY TOP NEWS

  • بادشاہوں سےآزادی دلواکرنیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان

    بادشاہوں سےآزادی دلواکرنیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان

    مرید کے:عمران خان نےکہا ہےکہ وہ رائےونڈکےبادشاہوں سےآزادی دلواکرنیا پاکستان بنائیں گے۔

    مرید کےپہنچنے پراستقبالیہ ہجوم سےخطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ بزرگوں نےجوآزادی حاصل کی تھی حکمرانوں نےچھین لی، وہ رائے ونڈ کے بادشاہوں سے آزادی دلواکر نیاپاکستان بنائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ وہ کسی گلو بٹ سے نہیں ڈرتےبلکہ انہیں سیدھا کرنےکے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، انہوں نےکہا کہ نئے پاکستان میں سب کو سچ بولنا پڑے گا،عمران خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد کا میچ جیتنے تک مسلسل جاگتے رہیں گے۔

  • پی اے ٹی کے قافلے پر حملہ کیے جانے کا خطرہ ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

    پی اے ٹی کے قافلے پر حملہ کیے جانے کا خطرہ ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

    گجرانوالہ:ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاہےکہ ان کےقافلےپرحملےکا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود انقلاب مارچ رکےگانہیں بلکہ اپنی منزل پر پہنچ کردم لےگا۔

    انقلاب مارچ کےگجرانوالہ پہنچنے پرڈاکٹرطاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انقلاب مارچ سےخوفزدہ ہوکرمسلم لیگ ن نے کئی گلو بٹ کرائے پرلےلئےہیں جوقافلے پرحملہ کرسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نےکارکنوں کو ہدایات کی کہ وہ کسی بد نظمی کےدوران لڑائی میں نہ الجھیں۔

    قافلے کےشرکاء غیرمسلح ہیں جبکہ انشار پھیلانے والے مسلح کاروائی کرسکتے ہیں، طاہرالقادری نے کہا کہ شدید حملے کی صورت میں وہ نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

    طاہرالقادری کا مزید کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کا روٹ پلان تبدیل کردیا گیا ہے قافلہ کسی شہر میں پڑاؤ ڈالے بغیر اڑتالیس گھنٹوں میں اسلام باد پہنچ جائے گا۔

  • کوئٹہ سمنگلی ائیربیس کے قریب مقابلہ،چھ دہشتگردہلاک

    کوئٹہ سمنگلی ائیربیس کے قریب مقابلہ،چھ دہشتگردہلاک

    کوئٹہ: سمنگلی ائیربیس پردہشتگردوں نےحملہ کردیا سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں چاردہشتگردمارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے نوسیکیورٹی اہلکارزخمی ہو گئے۔

    سیکورٹی فورسزنے کوئٹہ میں سمنگلی ایئربیس پرحملےکی کوشش ناکام بناتےہوئےچھ دہشتگردوںکوہلاک کردیا،پاک فضائیہ کےترجمان کےمطابق دہشتگرد سمنگلی ایئربیس میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن اس سے پہلے ہی انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نےسیکورٹی فورسز پرفائرنگ کردی،فائرنگ کے شدید تبادلے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

    اس دوران سیکیورٹی فورسزنےسمنگلی ائیربیس کےتمام راستےبند کردئیے،اس دوران دہشتگردوں نے سات راکٹ بھی فائرکیےجوخطا گئےدہشتگردوں سےمقابلےمیں سات سیکورٹی اہلکارزخمی ہو ئے، پولیس کی ایک گاڑی راکٹ لگنےسے تباہ ہوگئی،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کچھ موڑپرایک گاڑی سےچارراکٹ برآمد ہوئے۔

  • لانگ مارچ پر دہشتگردی کا خطرہ ہے، چوہدری نثار

    لانگ مارچ پر دہشتگردی کا خطرہ ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افواج پاکستان کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں جبکہ مارچ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل ہوگا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے اقوام متحدہ تحقیقات کے لئے نہیں آئے گا، عمران خان جس ادارے سے چاہیں دھاندلی کی تحقیقات کرالیں حکومت تیار ہے، کسی جماعت کو احتجاج کے بنیادی حق سے نہیں روکا جائے گا تاہم پرتشدد ہجوم کی دھمکی پر منتخب وزیراعظم اور اسمبلی کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا اگر کوئی جماعت اسلام آباد میں اجتماع کرنا چاہتی ہے تو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے اور قانونی چارہ جوئی مکمل ہونے پر احتجاج کی اجازت دی جائے گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ حکومت کسی قسم کے سیاسی عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم  شہریوں کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے کنٹینرز لگائے گئے جبکہ مشکلات کا سامنا کرنے پر شہریوں سے معذرت خواہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور گزشتہ 2 ماہ سے افواج پاکستان تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہے، قوم پر فرض ہے کہ اتفاق و اتحاد سے فوج کا ساتھ دے، یہ جنگ صرف افواج پاکستان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، گھمبیر سیکیورٹی صورتحال میں ملک جنگ سے دوچار ہے لیکن چند ہفتوں سے قوم کی توجہ جنگ پر نہیں بلکہ لانگ مارچ پر ہے۔

    چوہدری نثارعلی  نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے کہتے ہیں کہ جو لانگ مارچ میں شامل ہونے والا واپس آئے تو شہید کردو، پولیس والے راستہ روکیں تو ہاتھ توڑ دو، منتخب وزیراعظم استعفی دے دیں ، ایک ٹیکنو کریٹ حکومت بنادی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو  اسلام آباد کو مفلوج کردیں گے، کیا مہذب معاشروں میں اس طرح ہوتا ہے پاکستان کو اس طرح کا ملک بننے نہیں دیں گے جہاں پرتشدد ہجوم غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبات کرے۔

  • وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    وفاقی حکومت کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا، وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی راہ میں کھڑی رکاوٴٹیں ہٹانے کے بارے میں ایم کیوایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا، ایم کیوایم کی قیادت نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قراردیا اور اس فیصلے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی کابینہ کے دیگراراکین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جاوید ہاشمی

    پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جاوید ہاشمی

    ملتان:تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی نےکہا ہےکہ جمہوریت ان کا ایمان ہے، کسی غی جمہوری عمل کاحصہ نہیں بن سکتے، آزادی مارچ میں شرکت کرنےیا نہ کرنے کےبارےمیں شام کوبات کریں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہا شمی ملتان میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے،میڈیا سےبات کرتےہوئےجاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنےیا نہ کرنےکے بارے میں شام کو بتائیں گے،مستقبل کےلائحہ عمل کے بارےمیں آج شام کوبتاؤں گا،ان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں ہی ہیں،ان کے پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جمہوریت ایمان کا حصہ ہے،ساتھ سال جمہوریت کیلئے قید کا ٹی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں مشکل محسوس کرنے پراپنے حلقے میں آجاتے ہیں اور کسی نتیجےپرپہنچنےکیلئےاپنےحلقےکےلوگوں سےمشاورت کر تے ہیں،جاوید ہاشمی نے کہاکہ ان کا ابھی تک پارٹی رہنماوں سےکو ئی رابطہ نہیں ہوا،کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتے،ساتھیوں سےمشاورت کےبعدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

  • الطاف حسین کی کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹیں ہٹانے کی اپیل

    الطاف حسین کی کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹیں ہٹانے کی اپیل

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نےوزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہےکہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑےکئےگئےکنٹینرز،ٹرالرزاوردیگررکاوٹوں کوہٹانےکےفوری احکامات جاری کریں۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسےلاہورشہرمیں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سےروزگار،کاروباراورملازمت پرجانے والے افرادکو شدید مشکلات کاسامناہے۔

    ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اورمحنت کش ہیں جو ہرروزمحنت کرکے اپنے اہل خانہ کاپیٹ پالتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں دن بندہونےسےمریضوں کواسپتال لانے لیجانےمیں بھی شدید دشواریوںکاسامناہے۔

    جناب الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں،سول سوسائٹی کی تمام انجمنوں، وکلاء برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادسے بھی اپیل کی کہ و ہ حکومت کی جانب سےاٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کےخلاف اپنے ظرف و ضمیرکے مطابق آواز احتجاج بلندکریں۔

  • وزیراعظم کا آج کا خطاب آخری خطاب ہوگا،فیض الاسلام

    وزیراعظم کا آج کا خطاب آخری خطاب ہوگا،فیض الاسلام

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان فیض الاسلام نےکہا ہےکہ حکومت کےدن گنےجاچکے ہیں،وزیراعظم آج قوم سےآخری خطاب کریں گے۔

    اکستان عوامی تحریک کے ترجمان فیض الاسلام نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں میڈیا سےگفتگو میں کہا ہےکہ وزیراعظم کا آج کاخطاب قوم سےان کا آخری خطاب ثابت ہوگا۔

    فیض الاسلام نےکہا کہ حکمران کنٹینروں کےپہاڑلگالیں،انقلاب کےسیلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔

    ترجمان عوامی تحریک نے کہا کہ چودہ اگست کو ہرحال میں اسلام آباد پہنچیں گےاورعوام کوانقلاب کی نوید سنائیں گے۔

  • آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے،سراج الحق

    آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے،سراج الحق

    لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہےمگر وہ پاکستان میں آئین جمہوریت اورآزادیوں کےساتھ ہیں۔

    لاہورمیں عمران خان سےملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اوراسلام آباد میں کنٹینرلگا کراپنی خوفزدگی پوری دنیا میں عیاں کردی ہے،احتجاج کرنااورآزادی مارچ نکالتے ہوئےاسلام آباد تک جانا عمران خان کا جمہوری حق ہے وہ اس بات سے خائف ہیں کہ احتجاج کےنتیجےمیں کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو جائے۔

    سراج الحق نےکہا کہ انکی جماعت پاکستان میں جمہوریت آزادیوں اورآئین کے حق میں ہے۔

  • پی ٹی آئی،پی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    پی ٹی آئی،پی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    لاہور:چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنےکیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

    آزادی اورانقلاب مارچ پرحکومتی حلقوں میں ہلچل کےبعد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی لائحہ عمل طے کر رہی ہیں،انقلاب مارچ روکنےکیلئےپنجاب حکومت نےسرجوڑے ہیں توعمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، چوہدری برادران اور شیخ رشید کی گرفتاری کی باتیں بھی ہورہی ہیں،جس کے جواب میں چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اوراعجاز چودھری شریک ہوں گےجو پی اے ٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض اورقاضی فیض کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔

    تحریک انصاف کا وفد علامہ طاہرالقادری سے ملاقات بھی کرے گا، بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان آج شام داتا دربار حاضری دیں گے۔