Tag: ARY Urdu

  • امریکا: بم حملوں کی دھمکی، اہم عمارتیں اور اسکول خالی کرالئے گئے

    امریکا: بم حملوں کی دھمکی، اہم عمارتیں اور اسکول خالی کرالئے گئے

    امریکا کی ریاست اوہائیو میں بم حملوں کی دھمکی کے بعد مسلسل دوسرے دن پبلک اسکولوں اور میونسپل عمارتوں کو خالی کراکر بند کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں گزشتہ روز بم حملے کی دھمکی کے بعد متعدد سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو دوبارہ خالی کروایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دو نئی بم دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئیں۔ ایک ای میل میں شہر کے کمشنرز اور ایک سرکاری ملازم کو بھیجی گئی۔

    دوسری ای میل میں کئی مقامات کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیاں شامل ہیں، جن میں پیرن ووڈس ایلیمنٹری اسکول، روزویلٹ مڈل اسکول، اسپرنگ فیلڈ سٹی ہال، کلف پارک ہائی اسکول، بیورو آف موٹر وہیکلز، اور اوہائیو لائسنس بیورو ساؤتھ سائیڈ شامل ہیں۔

    سیکورٹی حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت ان تمام عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، تاہم افسران نے دھماکہ خیز مواد کی شناخت کرنے والے کتوں کے ساتھ عمارتوں کا معائنہ کیا اور انہیں کلیئر قرار دیا۔

    ایف بی آئی کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پوپ فرانسس نے کس امریکی صدارتی امیدوار کی حمایت کی؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کے واقعات ایسے وقت میں رونما ہورہے ہیں جب اسپرنگ فیلڈ میں ہیٹی کے تارکین وطن کو نشانہ بناتے ہوئے نسل پرستانہ افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔

  • بی آر ایس رکن کونسل کویتا گرفتار

    بی آر ایس رکن کونسل کویتا گرفتار

    ممبئی: لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس کے لئے بری خبر سامنے آگئی، ای ڈی نے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی و ایم ایل سی کویتا کو حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہلی شراب کیس میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے، تلاشی وارنٹ کے ساتھ دہلی سے آئے والے ای ڈی کے 10 افسران نے تقریباً 4 گھنٹے تک ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔

    اس دوران متعدد دستاویزات اور کویتا کے فون ضبط کر لیے گئے۔ بعد میں ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ انھیں گرفتار کیا جارہا ہے۔

    شہزادہ ولیم پر امریکی اخبار میں طنزیہ کارٹون شائع

    معاملہ سامنے آنے پر کویتا کے گھر کے باہر بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔

  • سولر پینل استعمال کرنے والوں کے لیے خاص خبر

    سولر پینل استعمال کرنے والوں کے لیے خاص خبر

    جیسے جیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں کا رجحان سولر پینل کی طرف راغب ہوتا جارہا ہے، صورتحال کے پیش نظر سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کرلیا ہے جو زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے سولر پینل کی نئی قسم کو ”سولر لیف“ کا نام دیا ہے اور یہ اب تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے جو کہ پتوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

    نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ”سولر لیف“ روایتی سولر پینلز کی نسبت زیادہ سورج کی روشنی جذب کرتے ہوئے اضافی تھرمل توانائی استعمال کر سکتا ہے۔

    محققین کے مطابق اس نظام کو نقل کرنے پر مبنی سولرلیف خود کو ٹھنڈا رکھنے اور زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کرنے میں بھی مدد دیں گے۔

    محققین کا ماننا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی پودوں کے بخارات کی منتقلی کے نظام کو مدنظر رکھتی ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے بڑی مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کر کے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں، اس نئی ٹیکنالوجی سے سولرلیف کو زیادہ بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

    ایک عام سولر پینل کی اگر بات کی جائے تو اس کی کارکردگی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے، مگر محققین کا ماننا ہے کہ ایک سولر شیٹ سورج کی توانائی کا 13.2 فیصد زیادہ جمع کر سکتی ہے۔

    فی الحال یہ سولر پینل تصوراتی مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ حقیقی دنیا میں اس میں کتنا وقت لگے گاجب یہ دستیاب ہوگا۔اس سولر پینل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنے اندر ذخیرہ شدہ حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل توانائی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

  • عامر خان کی صاحبزادی ایرا کی شادی کی تقریبات شروع

    عامر خان کی صاحبزادی ایرا کی شادی کی تقریبات شروع

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایرا خان نے مراٹھی انداز میں شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ مناتے ہوئے تصویریں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ایرا خان نے اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

    عامر خان کی صاحبزادی نے اپنی شادی کی تقریب کے لئے سرخ ساڑھی منتخب کی، اس کے ساتھ میں پھولوں کے زیورات پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نوپور شیکھرے نے پیلے رنگ کے کرتے اور پاجامے کا انتخاب کیا۔

    اس سے قبل بھی عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

  • کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکل فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کہاں اور کیسے فروخت کیا جاتا ہے؟ ضلع شرقی کی پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو کباڑ میں فی کلو کےحساب سے فروخت کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے، ج سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے جنت گل ٹاؤن میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو بھاری تعداد میں کراچی سے چوری موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہوئے۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے انجن، چیسز،ٹنکیاں، سائلنسر،جمپ اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ بھاری مالیت کی پریس مشین بھی پولیس نے قبضےمیں لے لی، گودام سے برآمد سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کارروائی کے دوران گودام کے مالک عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری نیٹ ورک سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    ملزم نے ا پنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شہر میں مختلف گروپ موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ہر علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو یہاں لایا جاتا ہے، چوروں سے فی موٹر سائیکل2 ہزار سے 3 ہزار تک خریدی جاتی ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گودام میں موٹر سائیکل آتے ہی ڈی اسمبل کردی جاتی ہے جبکہ نئے، پرانےپارٹس اور دیگر سامان کو الگ کیاجاتاہے، گودام میں کار آمد پارٹس کو پالش کرنےکی سہولت موجود ہے، آخر میں چیسز اور دیگرپارٹس کو پریس کردیا جاتاہے۔

    قمرجسکانی نے ملزم کے انکشافات سے متعلق بتایا کہ پریس شدہ سامان شیر شاہ میں کلو کےحساب سےفروخت ہوتا ہے، کامیاب کارروائی کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والی چند موٹرسائیکلوں کےچیسز نمبر شناخت ہوگئے ہیں جبکہ ناقابل شناخت چیسز کو فرانزک ڈویژن بھیجاجائےگا، نیٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں، ہیڈکوچ کے قیمتی مشورے

    دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں، ہیڈکوچ کے قیمتی مشورے

    ڈھاکا: بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے اور کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے، اسکواڈ میں شامل 5کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ، جن میں کپتان بابراعظم، اظہرعلی، فواد عالم، سعودشکیل اور کامران غلام نبی شامل ہیں۔

    تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں، باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اورپول سیشن میں شرکت کریں گے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا،  ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے

    واضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی، کل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔

    آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی شائقین کرکٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے کرکٹ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے زریعے ایک بہترین تفریح فراہم کی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے انسٹا گرام پیج کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی گاہے بگاہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کے یادگار لمحات کو بروقت شیئر کرتے ہوئے خوب داد وصول کی۔

    اب آئی سی سی نے شائقین کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بہترین جرسی ( ٹی شرٹ) سے متعلق سوال کیا ہے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹ کئے جارہے اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں موجود ٹیموں کے چاہنے والے اپنی ٹیم کی جرسی کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

    تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پر جرسی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

    صارفین کے لئے چند ٹوئٹس گوش گزار کرتے ہیں۔

    https://twitter.com/FactFiction11/status/1457893527527043073?s=20

    کئی صارفین نے انڈیا ، افغانستان اور دیگر ٹیموں کی ٹی شرٹ کو بہترین قرار دیا تاہم گرین شرٹس بازی لے گئے

     

    https://twitter.com/iadnan344/status/1457892387737460739?s=20

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے، رات گئے وزارت خزانہ کی جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج سے کتنے شہری مستفید ہوں‌ گے؟

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، اگر اوگرا کی سفارشات پر عمل کیا جاتا تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

  • اداکارہ نازش جہانگیر کی نظر میں ڈراموں کے اسکرپٹ کیسے ہیں؟

    اداکارہ نازش جہانگیر کی نظر میں ڈراموں کے اسکرپٹ کیسے ہیں؟

    کسی فنکار کے لئے ڈرامہ یا فلم کا اسکرپٹ کیا اہمیت رکھتا ہے؟ پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی جواب سنئیے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈمارننگ پاکستان’ میں شرکت کی اور کسی فنکار کے لئے ڈرامہ یا فلم کا اسکرپٹ کیا اہمیت رکھتا ہے؟ کا جواب دیا۔

    نازش جہانگیر نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر ہمارے اسکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب میں زد عام کہتی ہوں ، یہ طے شدہ بات ہے کیونکہ سامعین یہ بھی بات کرتی ہے تو میں بھی ان ہی کی بات کرونگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ اچھی طرح پڑھتی ہوں۔

    پروگرام میں موجود اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ میرے نزدیک کریکٹر کی بڑی اہمیت ہے، ساتھ ہی انہوں نے اسکرپٹ سےمتعلق نازش جہانگیر کے موقف کی تائید کی۔

    حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ کو دیکھ کر میں یہ پلان بناتی ہوں کہ میرے کردار سے کس طرح مزید دلکشی پیدا ہوسکے۔

  • بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    میرپورآزاد کشمیر: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

    بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

    یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔